۴۔ شہوت و غرور کی مستی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 11
۳۔” متوسم “ اورر”مومن “ کے درمیان واسطہسوره حجر / آیه 78 - 84

۴۔ شہوت و غرور کی مستی ؛ اگر چہ شراب کی مستی مشہور ہے لیکن شراب سے بالات مستیاں بھی پیدا ہوتی ہیں ان میں سے مقام و منصب ، شہرت اور خواہش نفسانی کی مستی ہے ۔ مذکورہ بالاآیات میں ہم نے پڑھا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کی جان کی قسم کھاکر کہتا ہے کہ یہ لوگ اپنی مستی میں سر گرداں اور انتہائی واضح راہ نجات بھی انھیں سجھائی نہیں دیتی ۔ معاملہ یہاں تک جاپہنچا ہے کہ حضرت لوط (علیہ السلام) جیسے اپنی بیٹیاں ان کے نکاح میں دینے کو تیار ہوجاتے ہیں تاکہ وہ اپنی نفسانی خواہشات حلا ل و مشرو ع طر یقے سے پو را کر سکیں اور آلودگیٴ گناہ اور شرمناک زندگی سے نجات پا سکیںلیکن وہ پھر بھی ان کی بات کو ٹھکرادیتے ہیں ۔
ضمنی طور یہ پیغمبر بزرگوار ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ مفاسد کو روکنے کے لئے صرف نفی پر بس نہ کی جائے بلکہ اثبات کا بھی سہارا لیا جائے یعنی انسان کے فطری تقاضے صحیح طور پر پورے ہونے چاہئیں تاکہ وہ خرابی کی طرف مائل نہ ہو ں اگر قوم لوط کے فاسد افراد ایسے تھے جن پر یہ مثبت طریقہ اثر انداز نہ ہوا لیکن عام طور پر یہ طریقہ بہت موثر ہوتا ہے ۔
جب ہم غلط اور غیر صحیح سرگرمیوں کو روکنا چاہیں تو پہلے ہمیں لوگوں کے لئے صحیح اور درست سر گرمیاں فراہم کرنا چاہئیں ۔
یہ امر جاذب نظر ہے کہ بعض روایات میں ہے کہ حضرت لوط (علیہ السلام) جیسے بااستقامت پیغمبر تقریباًتیس سال اس پست اور کمینہ خصلت قوم میں پیدا کرتے رہے لیکن ان کے گھر والوں کے کوئی ان پر ایمان نہ لایا (اور اس میں بھی ان کی بیوی مستثنیٰ ہے )1
یہ تمام استقامت کس قدر پر شکوہ ہے وہ بھی ایسے کمینہ خصلت لوگوں میں جن میں انسان ایک گھنٹہ بھی زندگی گذارے تو عاجز آجائے اور کس قدر تکلیف دہ ہے وہ ایسی بیوی کے ساتھ زندگی گذارنا ۔
سورہ ذاریات کی آیہ ۳۵،۳۶میں ہے :
فاخرجنا من کان فیھا من الموٴمنین فماوجدنا فیھا غیر بیت من المسلمین
ہم نزول بلا سے پہلے اس زمین سے ان تمام افراد کو نکال لے گئے جو ایمان لائے تھے لیکن وہاں ایک اہل ایمان خاندان کے علاوہ کوئی موجود نہ تھا ۔
یہاں بھی واضح ہو جاتا ہے کہ خدائی عذاب کبھی بھی خشک اور تر دونوں کو نہیں جلاتا یہاں تک کہ اگر ایک سچا مومن اور احساس ذمہ داری رکھنا والا مومن ہوتو اسے بھی نجات بخشتا ہے ۔

 

 

 



۱۔ نور الثقلین جلد ۳ صفحہ ۳۸۲۔
۳۔” متوسم “ اورر”مومن “ کے درمیان واسطہسوره حجر / آیه 78 - 84
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma