سوره نحل/ آیه 33 - 37

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 11
نیک لوگوں کا انجام انبیاء کی ذمہ داری واضح تبلیغ ہے

۳۳۔ھَلْ یَنظُرُونَ إِلاَّ اٴَنْ تَاٴْتِیَھُمْ الْمَلاَئِکَةُ اٴَوْ یَاٴْتِیَ اٴَمْرُ رَبِّکَ کَذَلِکَ فَعَلَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِھِمْ وَمَا ظَلَمَھُمْ اللهُ وَلَکِنْ کَانُوا اٴَنْفُسَھُمْ یَظْلِمُونَ ۔
۳۴۔ فَاٴَصَابَھُمْ سَیِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِھمْ مَا کَانُوا بِہِ یَسْتَھْزِئُون ۔
۳۵۔ وَقَالَ الَّذِینَ اٴَشْرَکُوا لَوْ شَاءَ اللهُ مَا عَبَدْنَا مِنْ دُونِہِ مِنْ شَیْءٍ نَحْنُ وَلاَآبَاؤُنَا وَلاَحَرَّمْنَا مِنْ دُونِہِ مِنْ شَیْءٍ کَذَلِکَ فَعَلَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِھِمْ فَھَلْ عَلَی الرُّسُلِ إِلاَّ الْبَلاَغُ الْمُبِینُ۔
۳۶۔ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِی کُلِّ اٴُمَّةٍ رَسُولاً اٴَنْ اُعْبُدُوا اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ فَمِنْھمْ مَنْ ھَدَی اللهُ وَمِنْھُمْ مَنْ حَقَّتْ عَلَیْہِ الضَّلاَلَةُ فَسِیرُوا فِی الْاٴَرْضِ فَانْظُرُوا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَةُ الْمُکَذِّبِینَ ۔
۳۷۔ إِنْ تَحْرِصْ عَلَی ھُدَاھُمْ فَإِنَّ اللهَ لاَیَھْدِی مَنْ یُضِلُّ وَمَا لَھُمْ مِنْ نَاصِرِینَ۔


ترجمہ

 


۳۳۔ کیاوہ اس چیز کے علاوہ کسی چیز کے منتظر ہیں کہ ( قبض روح کرنے والے ) فرشتے ان کے پاس آئیں یا پھر ( ان کی سز اکے پارے میں ) تیرے پر وردگار کا حکم آپہنچے (اور پھر وہ توبہ کریں جبکہ اس وقت کی توبہ بے سود ہے ) ان سے پہلے والے لوگوں نے بھی ایسا ہی کیا تھا ۔ خدا نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ خود انھوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے ۔
۳۴۔ اور ان کے برے اعمال کا نتیجہ ان تک پہنچااور جس ( وعدہٴ عذاب)کا وہ مذاق اڑاتے تھے وہ ان تک آپہنچا ۔
۳۵۔مشرکین نے کہا: اگر خدا چاہتا تو ہم اور ہمارے آباء اجداد اس کے غیر کی عبادت نہ کرتے اور نہ ان کی اجازت کے بغیر کسی چیز کو حرام کرتے( جی ہاں)ان سے پہلے لوگوں نے بھی یہی کام انجام دئے ہیں لیکن کیا انبیاء کی ذمہ داری سوائے واضح تبلیغ کے کچھ ہے ؟
۳۶۔ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ وہ خدائے یکتا کی عبادت کریں اورطاغوت سے اجتناب کریں ۔
ایک گروہ کو خدا نے ہدایت کی اور ایک گروہ کو گمراہی دامن گیر ہوئی پس روئے زمین میں چلو پھر و اور دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا ۔
۳۷۔ تم ان کی ہدایت کی جتنی بھی لالچ کرو( کوئی فائدہ نہیں ) کیونکہ اللہ نے جسے گمراہ کیا ہے اس کی ہدایت نہیں کرتا اور ان کا کوئی مدد گار نہیں ہو گا ۔

 

نیک لوگوں کا انجام انبیاء کی ذمہ داری واضح تبلیغ ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma