جانوروں کے مختلف فائدے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 11
سوره نحل/ آیه 3 - 8 جانور پالنے اور کھیتی باڑی کی اہمیت

جانوروں کے گونگوں فائدے


گذشتہ آیات میں شرک کی نفی کے باے میں بات کی گئی ہے ۔ زیر بحث آیات میں شرک کی بیخ کنی کے لئے اور خدائے یکتا کی توجہ کے لئے دو حوالے سے بات کی گئی ہے ۔ پہلے عقلی دلائل کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے اور عجیب و غریب نظام خلقت کی جانب اشارہ کیا گیا ہے اور انسان کے لئے خدا کی طرح طرح کی نعمتوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے تاکہ اس میں شکر گزاری کا جذبہ پیداہو اور آخر کار اسے خدا کے قریب کردے ۔
ارشاد ہوتا ہے : اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حق کےسا تھ پیدا کیا ہے ( خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاٴَرْضَ بِالْحَقِّ) ۔آسمان و زمین کی حقانیت اس کے عجیب نظام سے بھی واضح ہے اور منظم و حساب شدہ آفرینش سے بھی ، اس کے ہدف سے بھی اور اس میں موجود فائدہ سے بھی ۔
اس کے بعد مزید فرمایا : خدا اس سے بر تر و بلند ہے کہ وہ اس کے لئے شریک بناتے ہیں (تَعَالَی عَمَّا یُشْرِکُونَ) ۔
بت کہ جنہیں وہ اس کا شریک قرار دیتے ہیں ایسے تخلیق کی صلاحیت ہر گز نہیں رکھتے یہاں تک کہ وہ تو معمولی سا مچھر یا غبار کا ذرہ بھی پیدا نہیں کرسکتے اس کے باوجود تم انھیں کس طرح خدا کا شریک قرار دیتے ہو ۔
یہ بات لائق توجہ ہے کہ مشرکین خود اس عجب نظام اور بدیع خلقت کہ جو خالق کے علم و قدرت کی مظہر ہے کو صرف اللہ کی طرف سے جانتے ہٰں لیکن اس کے باوجود وہ عبادت کے وقت بتوں کے سامنے خاک پر گر پڑتے ہیں ۔
آسمان و زمین اوور ان میں بے پایاں اسرار کی جانب اشارہ کرنے کے بعد خود انسان کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے وہ انسان کہ جو ہ کسی سے بڑھ کر اپنے آپ سے قریب ہے ۔ فرمایا گیا ہے :انسان بے وقعت اوربے قیمت نطفے سے پیدا کیا گیا لیکن اس طرح پیدا ہو کر وہ فصیح و بلیغ متفکر ، اپنا دفاع کرنے والا اور واضح کلام کرنے والابن گیا ۔ خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ نُطْفَةٍ فَإِذَاھُوَ خَصِیمٌ مُبِینٌ) ۔
”نطفہ“ کا اصلی معنی ہے تھوڑا یا صاف پانی ۔ بعد میں ان قطرات کو نطفہ کہا جانے لگا جو تلقیح کے لئے ذریعے انسانی پیدا ئش کا سبب بنتے ہیں ۔
اس تعبیر سے در حقیقت قرآن حق تعالیٰ کی عظیم قدت کو مجسم صورت میں بیان کرناچاہتا ہے کہ اس نے پانی کے حیثیت قطرے سے کیسی عجیب مخلوق پیدا کی ہے کہ جس کی قوس ِ نزول اور قوس ِ نزول صعود کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہے ۔
یہ مفہوم اس صورت میں ہے جب ” خصیم “ کو مدافع اور اپنی باطنی حالت بیان کرنے والے کے معنی میں لیا جائے جیسا کہ سورہٴ نساء کی آیہ ۱۰۵ میں ہے :
ولاتکن للخائنین خصیما
اے رسول !خیانت کرنے والوں کے حامی اور مدافع نہ بنو ۔
یہ تفسیر کے ایک گروہ کے نزدیکقابل قبول ہے لیکن بعض مفسرین نے ایک اور تفسیر بیان کی ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ :
خدانے انسان کواپنی قدرت کاملہ کے ذریعے بے وقعت نطفے سے پیدا کیا لیکن یہ ناشکرا انسان خدا کے مقابلے میں کھلم کھلا مجادلہ اور مخاصمہ پر اٹھ کھڑا ہوا ۔
یہ مفسرین سورہ یٰس کی آیہ ۷۷کو اس تفسیر پر شاید کے طورپیش کرتے ہیں ۔
لیکن پہلا معنی زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے کیونکہ زیر نظر آیات عظمت ِخلقت ِ الہٰی کے بارے میں اور عظمت اس وقت آشکار ہو گی جب ظاہراًمعمولی موجود سے وہ ایک قیمتی چیز پیدا کردے ۔
تفسیر علی بن ابراہیم میں بھی ہے کہ :
خلقہ من ماء قطرة ماء منتن فیکون خصیماً متکلماً بلیغاً
خدا انے انسان کو پانی کے بدبو دار قطرے سے پیدا کیا ہے اور پھر وہ فصیح و بلیغ کلام کرنے والا ہو گیا ۔۱
دوسرا نکتہ یہ کہ انھیں ”منافع“ سے پہلے ذکر کیا گیا ہے یہ اس طرف اشارہ ہے کہ لباس ضرر کو روکنے کے لئے ہے اور ضرر کو روکنا حصول ِ منافع پر مقدم ہے ۔
ہوسکتا ہے وہ لوگ جو گوشت کھانے کے مخالف ہیں اس آیت سے بھی مطلب نکالیں کہ خدا نے جانوروں کا گوشت کھانے کا مسئلہ ان کے ” منافع“ میں شمار نہیں کیا ۔لہٰذا ”منافع“ کا ذکر کرنے کے بعد کہا ہے : و منھا تاٴکلون“ ( اور تم ان حیوانات کا گوشت کھاتے ہو)اس تعبیر سے کم از کم یہ استفادہ کیاجاسکتا ہے کہ لبنیات کی اہمیت کہیں زیادہ ہے ۔
یہ بات قابل توجہ ہے کہ قرآن نے ان مفید جانوروں کے عام معمول فوائد بیان کرنے پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ ان سے حاصل ہونے والے نفسیاتی فوائد کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ ارشاد ہوتا ہے:یہ جانور تمہارے لئے زینت کا باعث ہوتے ہیں جبکہ انھیں آرام کی جگہ واپس لے جاتے ہو اور جب صبح کے وقت انھیں صحرا کی طرف بھیجتے ہو (ولکم فیھا جما حین تریحون و حین تسرحون ) ۔
”تریحون“ اراحہ“ کے مادہ سے غروب کے وقت جانوروں کو ان کے باڑوں اور آرام کی جگہوں کی طرف واپس لانے کے معنی میں ہے اسی لئے ان کے آرام کی جگہ کو ” مراح“ کہتے ہیں ۔
تسرحون“ ”سرح“ کے مادہ سے چوپایوں کو صبح کے وقت چرا گاہ کی طرف باہر لو جانے کے معنی میں ہے ۔
بھیڑ بکریوں اور دوسرے چوپایوں کے بیاباناور چرا گاہ کی طرف اکھٹے جانے اور پھر شام ڈھلے باڑوں اور آرام کی جگہ لوٹ آنے کے جاذب نظر نظر کو قرآن ”جمال“ سے تعبیر کرتا ہے یہ صرف ایک ظاہری ، تکلفاتی اور رسمی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس میں ایک حقیقت بیان کی گئی ہے کہ جس کا تعلق معاشرے کی گہرائیوں سے ہے یہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ اس قسم کا معاشرہ خود کفیل ہوتا ہے فقیر و پس ماندہ نہیں ہے اور اس سے یا اس سے وابستہ نہیں ہوتا وہ خود وسائل مہیا کرتا ہے اور جو کچھ خود اس کے پاس ہوتا ہے اسے صرف کرتا ہے یہ در اصل معاشرے کا جما ل استغناء اور خود کفالت ہے یہ درحقیقت جمالِ تولید اورایک ملت کی ضروریات کی تکمیل ہے ۔ واضح تر الفاظ میں استقلال آزادی کے جمال اور ہر قسم کی وابستگی سے نجات ہے ۔
اس حقیقت کو دیہات میں رہنے والے اور دیہات میں پیدا ہو نے والے شہروں میں رہنے والوں سے بہتر سمجھ سکتے ہیں ، کہ جب یہ مفید چوپائے آتے جاتے ہیں تو انھیں دیکھ کر انھیں کیسا روحانی اور دلی سکون ہوتا ہے ایسا سکون جو بے نیازی کے احساس سے اٹھتا ہے ایسا سکون جو ایک موٴثر اجتماعی ذمہ داری کی انجام دہی پر ہوتا ہے ۔
یہ بات قابل توجہ ہے کہ زیر نظر آیت میں پہلے ان کے صحرا سے لوٹنے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کیونکہ جب یہ ڈھورڈنگر صحرا سے لوٹتے ہیں تو ان کے پستان دودھ سے بھرے ہوتے ہیں ، شکم سیر ہوتے ہیں اور ان کے چہرے سے خوشی اور طمانیت جھلک رہی ہوتی ہے ۔ لہٰذا اس وقت ان میں وہ حرص او رجلد بازی نظر نہیں آتی جو صبح دم صحرا کی طرف جاتے ہوئے ہوتی ہے ۔اطمینان سے کشاں کشاں قدم اٹھاتے ہیں اور اپنے آرام کی جگہ پر جاپہنچتے ہیں ۔ ان کے دود ھ بھرے پستانوں کو دیکھنے والا ہر کوئی ایک بے نیازی کا احساس کرتا ہے ۔
اگلی آیت میں ان جانوروں کے ایک اور اہم فائدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے وہ تمہارے بھاری بوجھ اپنے پشت پر اٹھا کر لے جاتے ہیں اور ایسے دیا ر کی طرف لے جاتے ہیں جہاں تک تم شدید مشقت کے بغیر نہیں پہنچ پاتے ( وَتَحْمِلُ اٴَثْقَالَکُمْ إِلَی بَلَدٍ لَمْ تَکُونُوا بَالِغِیہِ إِلاَّ بِشِقِّ الْاٴَنفُسِ) ۔یہ خدا کی رحمت و کرم کی نشانی ہے کہ اس نے ان چوپایوں کو اتنی طاقت بخشی اور انھیں تمہارے قابو میں کردیا کیونکہ ” تمہارا پر وردگار روٴف و رحیم ہے ( إِنَّ رَبَّکُمْ لَرَئُوفٌ رَحِیمٌ) ۔
شق“ ” مشقت“کے مادہ سے ہے لیکن بعض مفسرین نے احتمال ظاہر کیا ہے کہ یہ شگاف کرنے اور آدھا آدھا کرنے کے معنی میں ہے یعنی تم خود اس وزن کو اپنے کندھے پر لاد کر جاوٴ تو تمہاری آدھی قوت ختم ہو جائے ۔اصطلاح کے مطابق نیم جاں ہوجاوٴ لیکن پہلی تفسیر زیادہ صحیح معلوم ہوتی ہے ۔
اس طرح جوچوپائے پہلے تو انسان کے لئے لباس اور گرمی سردی سے بچنے کا ذریعہ مہیا کرتے ہیں دوسرے درجہ پر ان کے لبنیات سے تیار شدہ چیزوں سے استفادہ کیا جاتا ہے اور پھر ان کا گوشت استعمال کیا جاتاہے اس کے بعد ان کے وہ نفسانی آثار ہیں جو احساسات پر مرتب ہوتے ہیں اور آخرمیں ان کی بار بر داری کا ذکر ہے ۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ اس دور میں جو کہ مشین کا زمانہ ہے اس میں بھی بہت سے مواقع پر صرف چوپایوں سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے اور جہاں کوئی اور طریقہ کار آمد بھی نہیں ہے ۔
اس کے بعد ایسے جانور کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو انسان کی سوای کے کام آتے ہیں ، ارشاد ہوتا ہے : خدا نے گھوڑے ، خچر اورگدھے پیدا کئے ہیں تاکہ تم ان پر سواری کرسکو او ر وہ تمہاری زینت کا سبب بھی بنیں ( وَالْخَیْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِیرَ لِتَرْکَبُوھا وَزِینَةً) ۔
واضح ہے کہ یہاں لفظ ” زینت“ کوئی تکلفاتی اور رسمی طور پر نہیں آیات جو شخص تعلیمات قرآن سے آشنا ہے اس کے لئے اسکا مفہوم واضح ہے ۔وہ وہ ززینت ہے جس کا اثر اجتماعی زندگی میں ظاہر ہوتا ہے اس حقیقت کی تہہ تک پہنچنے کے لئے آپ اس شخص کی حالت کا تصور کریں کہ جس نے ایک طویل بیابانی راستے کو پاپیادہ طے کیا ہو اور تھکا ماندہ اپنی منزل تک پہنچتا ہے ۔ایک عرصہ تک کام کرنے کے قابل نہ رہا ہو اس کا موازمہ ایسے شخص سے کریں کہ سواری جس کے پاس ہو او روہ بہت جلد اپنی منزل پر پہنچ گیا ہو ۔ اس کی قوت و توانائی اسی طرح باقی ہو ،خوش و خرم ہو اور اپنے آئندہ امو ر انجام دہی کے لئے تیار ہو تو کیا یہ زینت نہیں ہے ؟
آیت کے آخر میں ایک نہایت اہم مسئلہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ، اور انسانی افکار کو آئندہ زماے نے میں نقل و حمل کے نئے پیدا ہونے والے ذرائع کی طرف متوجہ کیا گیا ہے یعنی آئندہ زمانے میں انسان کے پاس ان جانوروں کی نسبت نقل وحمل کے بہتر اور خوب تر ذرائع ہوں گے ۔ ارشاد ہوتا ہے خدا تعالیٰ ( نقل و حمل کے لئے ) کئی ایک چیز پید اکرے گا کہ جنھیں تم نہیں جانتے ( وَیَخْلُقُ مَا لاَتَعْلَمُونَ ) ۔
بعض گزشتہ مفسرین نے اگر چہ اس جملے کو ایسے جانوروں کی طرف اشارہ سمجھا ہے جو آئندہ پیدا ہوں گے اور نوع بشر کے مطیع ہوںگے لیکن جیسا کہ تفسیر مراغی اور تفسیر ظلال میں ہے ہمارے لئے جملے کا مفہوم سمجھنا آسان ہے کیونکہ ہم مشینی اور تیز رفتا رسوایوں کے زمانے میں زندگی بسر کررہے ہیں ۔
یہ جو لفظ” یخلق“ ( پید اکرے گا ) استعمال کیا گیا ہے اس کی دلیل واضح ہے کیونکہ انسان در حقیقت چیزوں کو جوڑ کر اورملا کر ایجادات کرتا ہے او رکچھ نہیں جبکہ ان چیزوں کا اصلی مواد صرف خداکی تخلیق ہے علاوہ ازیں انسانی ایجادات میں موجود استعداد خدا ہی کی عطا کردہ ہے ۔

سوره نحل/ آیه 3 - 8 جانور پالنے اور کھیتی باڑی کی اہمیت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma