ثبوت انواع کے حامیوں کے جوابات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 11
تکامل انواع کے حامیوں کے دلائلمفروضہ تکامل اور مسئلہ خدا شناسی

ثبوت انواع کے حامیوں کے جوابات
مفروضہ ثبوت انواع (Fixism)کے حامی ان تمام دلائل کا ایک کلی جواب دیتے ہیں اور وہ یہ کہ ان قرائن میں سے کوئی بھی اطمینان بخش نہیں ہے البتہ اس کا انکار نہیں کیا جاسکتا ان تین طرح کے قرائن میں سے ہر ایک احتمال ِتکامل کو ایک ” ظنی احتمال“ کے طورپر پیش کرتا ہے لیکن یقین ہر گز پیدا نہیں کرتا ۔
واضح لفظوں میں مفروضہ تکامل کو عقلی دلیل کے ذریعے ایک علمی اور قطعی قانون ثابت کرنا چاہئیے یا محسوسات یا تجر بہ کے ذریعے اوور ان دو کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے ۔
لیکن ایک طرف تو ہم جانتے ہیں کہ عقلی اور فلسفیانہ دلائل سے ان مسائل کو ثابت نہیں کیا جا سکتااور دوسری طرف یہ مسائل کہ جن کی جڑیں لاکھوں بر س قبل کے معاملات میں چھپی ہوئی ہیں ان تک تجربے کا ہاتھ نہیں پہنچ سکتا ۔ تجربے اور مشاہدہ سے جو کچھ ہمیں معلوم ہوتا ہے وہ سطحی تغیرات ہیں جو زمانہ گذرنے کے ساتھ ساتھ نباتات و حیوانات میں کسی اچانک تبدیلی جہش تاسیون کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں مثلاً عام بھڑوں میں سے اچانک کوئی ایسی بھڑ پیدا ہوتی ہے جس کی کھال عام بھڑوں کے کھال سے مختلف ہوتی ہے ، یعنی بہت نرم اور ملایم ہوتی ہے اور پھر اس کی کھال کی ان خصوصیات کی وجہ سے بھڑوں کی ایک نسل گوسفند مرینوس کے نام سے پیدا ہوتی ہے ۔
یا بعض جانوروں میں کسی تغیر کی وجہ سے ، آنکھ ، ناخن ، بدن یا کھال کے رنگ میں یا اس قسم کی کوئی اور تبدیلی پیدا ہوجاتی ہے لیکن آج تک کوئی ایسی اچانک تبدیلی نہیں دیکھی گئی جو کسی حیوان کے بدن کے اصلی اعضاء میں کوئی اہم تغیر پیدا کردے یا ایک نوع کو دوسری نوع میں تبدیل کردے ۔
اس بناء پر صرف ایک قیاس اور گمان ہی کیا جاسکتا ہے کہ پے در پے جست و خیز اور یکے بعد دیگرے تبدیلیوں کے ذریعے ہوسکتا ہے کسی روز کسی حیوان کی نوع تبدیل ہو جائے مثلاً پیٹ کے پل زمین پر ینگنے والا جانور پرندے میں تبدیل ہو جائے لیکن یہ قیاس و تخمین ہر گز یقینی نہیں ہے بلکہ صرف ایک ظنی مسئلہ ہے کیونکہ ہم نے آج تک ایسے ناگہانی تغیرات کا تجربہ نہیں کیا جو اصلی اعضاء کو تبدیل کردیں ۔
جو کچھ کہا گیا اس سے ہم مجموعی طور پر یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ تبدیلی ِ نوع (Tranformism)کے حامیوں کی تین دلیلیں اس نظر یے کو ایک مفروضے سے اوپر نہیں لے جاسکتےں اسی بناء پر اس نظر یہ پر دقت ِ نظر سے بحث کرنے والے لوگ ہمیشہ اس پر تکامل ِ انواع کے مفروضے کے طور پر گفتگو کرتے ہیں نہ کہ ایک قانون کے طورپر۔

تکامل انواع کے حامیوں کے دلائلمفروضہ تکامل اور مسئلہ خدا شناسی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma