تکامل انواع کے حامیوں کے دلائل

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 11
۶۔قرآن اور خلقت انسانثبوت انواع کے حامیوں کے جوابات

تکامل انواع کے حامیوں کے دلائل :
ان دلائل کوآسانی سے تین حصوں میں خلاصہ کرکے بیان کیا جاسکتا ہے ۔
(۱)پہلے وہ دلائل ہیں جو قدیم نباتات وحیوانات کے آثار کے علم (PALEONTOLOGIE)یعنی گذشتہ موجودا ت کے پتھرائے ہوئے ڈھانچوں کے مطالعے کے حوالے سے پیش کئے گئے ہیں ان کاک نظر یہ ہے کہ زمین کے مختلف طبقوں کا مطالعہ نشاندہی کرتا ہے کہ زندہ موجودات نے زیادہ تر شکلوں سے کامل تر اور زیادہ ترپیچیدہ شکلوں میں طرف تغیر کیا ہے ۔
ان قدیم حیوانات ونباتات کے آثار میں پیش آنے والے فرق کی تفسیر فقط مفروضہ ٴ تکامل کے ذریعے کی جاسکتی ہے ۔
(۲)دوسری دلیل وہ قرائن ہیں جو علم تشریح (Comparative Anotomy)سے اخذ کئے گئے ہیں اس سلسلے میں وہ لمبی چوڑی بحثیں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس وقت مختلف جانوروں کی ہڈیوں کو جوڑنے کی تشریح کرکے ان کا ایک دوسرے سے موازنہ کیا گیا تو ان کے درمیان بہت زیادہ مشا بہت دکھائی دی ۔ یہ امر نشاندہی کرتا ہے کہ ان سب کا اصل اور بنیاد ایک ہی ہے ۔
(۳)ان کی تیسری دلیل وہ قرائن ہیں کہ جو جنین (Foeuts)سے ہاتھ لگے ہیں ان کا نظر یہ ہے کہ اگر جانوروں کا حالت جنین میں تقابلی جائزہ کیا جائے جبکہ انہوں نے ابھی ضروری تکامل حاصل نہ کیا ہو تو ہم دیکھیں گے کہ تکامل سے قبل جانور شکم مادر میں یا حالت نطفہ میں ایک دوسرے سے کس قدر مشابہت رکھتے ہیں یہ امر بھی نشاندہی کرتا ہے کہ سب کے سب ابتداء میں ایک ہی اصل سے لئے گئے ہیں ۔

۶۔قرآن اور خلقت انسانثبوت انواع کے حامیوں کے جوابات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma