۵۔ سکرات ابصارنا“ کا مطلب

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 11
۴۔ فظلموا فیہ یعرجون “ کا مفہومسوره حجر / آیه 16 -18

۵۔ سکرات ابصارنا“ کا مطلب : ” سکرت“ ”سکر“ کے مادہ سے چھپانے کے معنی میں ہے یعنی ہٹ دھرم کا فر کہتے ہیں کہ ہماری حقیقت میں آنکھ پر گویا پر دہ ڈال دیا گیا ہے اور اگر ہم اپنے تئیں آسمان کی طرف محو پرواز دیکھیں تو یہ ایک خیالی بات ہے یہ بالکل وہی چیز ہے جسے فارسی زبان میں ”چشم بندی “اور نظر بندی ( اردو میں اسے فریب ِ نظر کہتے ہیں (مترجم ) ۔ سے تعبیرکرتے ہیں اس کا مفہوم یہ ہے کہ دوسرے کے ہاتھ کی صفائی کی وجہ سے انسان حقیقت کو صحیح طور پر نہیں دیکھ سکتا بلکہ اس کے خلاف محسوس کرتا ہے ۔
یہ جو اس کے بعد جملہ ” بل نحن قوم مسحورون “( بلکہ ہم تو جادو زدہ ہیں ) آیا ہے  اگر چہ فریب نظر بھی ایک قسم کا جادو ہے لیکن شاید یہ اس طرف اشارہ ہو کہ معاملہ چشم بندی سے بھی بالا ہو گیا ہے اور ہمیں سر تا پا جا دو کردیا گیا ہے نہ صرف ہماری آنکھ جادو کے زیر اثر ہے بلکہ ہمارا سارا وجود جادو کے سبب اپنا حقیقی احساس گنوابیٹھا ہے اور جو کچھ محسوس کرتا ہے ، خلافِ حقیقت ہے ۔
دوسرے لفظوں میں  جب ہم کسی انسان کو کسی ذریعے سے اوپر لے جائیں اور نیچے لے آئیں تو وہ اس حالت کو نہ صرف اپنی آکھوں سے بلکہ پورے وجود کے ساتھ محسوس کرتا ہے لہٰذا اگر کسی کی پوری طرح چشم بندی کر دی جائے تو وہ پھر بھی اپنے اوپر نیچے آنے جانے کو محسوس کرے گا، یعنی فرض کریں کہ ان مشرکین کو ہم آسمان کی طرف لے جائیں تو پہلے کہیں گے کہ ہماری نظر کو فریب دیاگیا ہے اور بعد میں متوجہ ہوں گے کہ یہ حالت تو بدون چشم قابل احساس ہے تو کہیں گے اصولی طور پر تو سرسے لے کر پاوٴں تک ہمارا وجود سحر زدہ ہے اور اس پر جادو کیا گیا ہے ۔

۴۔ فظلموا فیہ یعرجون “ کا مفہومسوره حجر / آیه 16 -18
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma