شان نزول

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 09
دین ودُنیا کا رشتہ سب اسی کے مہمان ہیں

بعض مفسّرین نے اس آیت کے لئے کئی شانِ نزول ذکر کی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ یہ آیت اخنس بن شریق منافق کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو نہایت شیرین زبان تھا اور پیغمبر اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلّم کے سامنے دوستی اور محبّت کا اظہار کرتا مگر باطن میں دشمنی اور عداوت رکھتا تھا ۔
نیز جابر بن عبد الله نے امام باقر علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ مشرکین کا ایک گروہ جب پیغمبر اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلّم کے سامنے سے گزرتا تو اپنے سروں کو نیچے کرلیتا یہاں تک کہ اپنے سر کو لباس سے چھپالیتا تاکہ پیغمبر انھیں دیکھ نہ لیں، یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی ۔

تفسیر

یہ آیت بطور کلی اسلام اور پیغمبر اسلام صلی الله علیہ وآلہ وسلّم کے دشمنوں کے احمقانہ فعل کی طرف اشارہ کرتی ہے جو اپنی نفاق آمیز اور حق سے گریزاں روش سے چاہتے تھے کہ اپنی ذات کو دوسرےں کے نظروں سے پنہاں رکھیں تاکہ کہیں حق کی آواز نہ سُن لیں، لہٰذا فرمایا گیا ہے: آگاہ رہو کہ وہ پیغمبر کی دشمنی کو دلوں میں پوشیدہ رکھتے ہیں اور سروں کو نیچے کئے ہوئے سینوں کو آگے سے خم کرتے ہیں تاکہ خود کو آنحضرت کی نظر سے پوشیدہ رکھیں (اٴَلَاإِنَّھُمْ یَثْنُونَ صُدُورَھُمْ لِیَسْتَخْفُوا مِنْہُ) ۔
اس آیت کے معنی کوطور پر سمجنے کے لئے ضروری ہے کہ لفظ ”یَثْنُون“کا مفہوم پورے طور پر واضح ہو، ”یَثْنُون“کا مادہ ”ثنی“ (بروزنِ سنگ) ہے جو در اصل کسی چیز کے مختلف حصّوں کو ایک دوسرے کے نزدیک کرنے کے معنی میں آیا ہے مثلاً لباس تہ کرنے کے لئے ”ثنی ثوبہ“کہا جاتا ہے اور یہ افراد کو ”اثنان“کہا جاتا ہے اس بناء پر ہے کہ ہم ان میں سے ایک کو دوسرے کے پہلو میں قرار دیتے ہیں، مداحی اور قصیدہ گوئی کو ”ثناخوانی“ بھی اس بنیاد پر کہا جاتا ہے کہ ممدوح کی صفاتِ برجستہ یکے بعد دیگرے شمار کی جاتی ہیں، نیز یہ مادّہ خم ہونے اور جھکنے کے معنی میں بھی آیا ہے اس کے انسان اس کام سے اپنے بدن کے کچھ حصّوں کو ایک دوسرے کے قریب کردیتا ہے، اسی طرح کینہ وعداوت رکھنے کے معنی میں بھی بیان کیا گیا ہے کیونکہ اس طرح انسان کبھی کسی شخص یا چیز کی دشمنی کو دل کے نزدیک کرلیتا ہے، یہ تعبیر بھی عربی ادب میں ملتی ہے ۔
”اثنونی صدرہ علی البغضاء
اس نے میرا کینہ دل میں رکھا ۔
جو کچھ ذکر کیا گیا ہے اس پر توجہ دینے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ممکن ہے مندرجہ بالا تفسیر دشمنانِ پیغمبر کی ظاہری وباطنی مخالفت اور ہر قسم کی خفیہ یاسازشوں کی طرف اشارہ ہو، اس لئے کہ ایک طرف تو دل میں بغض وکینہ اور دشمنی رکھنے کے باوجود ظاہراٍ شیرین زبان سے اظہارِ دوستی کرتے تھے اور دوسری جانب گفتگو کرتے وقت سروں کو ایک دوسرے کے قریب اور سینوں کو پیچھے کی طرف کئے ہوئے یہاں تک کہ اپنے لباسوں کو بھی سر پر لے لیتے ہیں، تاکہ اشارہ وکنایہ میں بدگوئیاں اور سازشیں کرسکیں اور کوئی شخص ان کے رازوں سے آگاہ نہ ہو، لہٰذا قرآن بلافاصلہ آگاہ کرتا ہے کہ ”آگاہ رہو جس وقت وہ اپنے آپ کو اپنے لباسوں میں چھپالیتے ہیں (اٴَلَاحِینَ یَسْتَغْشُونَ ثِیَابَھُمْ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّونَ وَمَا یُعْلِنُونَ) ۔ پروردگار ان کے ظاہر وپنہان سب کو جانتا ہے اس لئے کہ وہ ان کے سینوں (اندر) کے بھیدوں سے واقف ہے (إِنَّہُ عَلِیمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ) ۔

۶ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِی الْاٴَرْضِ إِلاَّ عَلَی اللهِ رِزْقُھَا وَیَعْلَمُ مُسْتَقَرَّھَا وَمُسْتَوْدَعَھَا کُلٌّ فِی کِتَابٍ مُبِینٍ
ترجمہ
۶۔ اور زمین میں حرکت کرنے والی چیز نہیں مگر یہ کہ اس کی روزی خدا کے ذمہ ہے اور وہ اس کی جائے قیام اور نقل وحرکت کے مقام کو جانتا ہے یہ سب کچھ واضح کتاب (علمِ خدا کی لوح محفوظ) میںثبت شدہ ہے ۔

دین ودُنیا کا رشتہ سب اسی کے مہمان ہیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma