ایک اہم نکتہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 10
خدا پرست اور دیگر گروہ قطعی اور قابل ِ تغیر حوادث

ایمان اور اجتماعی وابستگیاں : زیر نظر آیت میں ہم نے دیکھا ہے کہ خدا کس طرح یہود و نصاریٰ میں سے سچے مومنین کو ” اہل کتاب “ سے تعبیر کرہاہے اور جو لوگ اپنے تعصبات اور ہوا و ہوس کے تابع تھے انہیں ” احزاب“ قرا ر دے رہا ہے ۔ امر صدر اسلام اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے ہم عصر یہود و نصاریٰ میں منحصر نہیں بلکہ حقیقی مومنین اور ایمان کے دعویداروں میں ہمیشہ یہی فرق رہا ہے کہ سچے مومنین فرامین حق کے سامنے تسلیم محض ہوتے ہیںاور ان مین تفریق و تبعیض کے قائل نہیں ہوتے یعنی اپنی خواہش و رغبت کو ان کے تحت رکھتے ہیں ۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے اہل کتاب اور اہل ایمان کا لقب سجتا ہے ۔
لیکن وہ کہ جو ” نوٴمن ببعض ونکفر ببعض“ کا مصداق ہیں یعنی جو کچھ ان کی ذاتی سوچ ، رغبت اور ہوا ہوس سے ہم آہنگ ہے اسے قبول کر لیتے اور جو کچھ ایسا نہیں اس کا انکار کردیتے ہیں یا کچھ ان کے فائدے میں ہے اسے مان لیتے ہیں اور جو ان کے ذاتی مفادات کے خلاف ہے ا س کا انکار کردیتے ہیں وہ نہ حقیقی مسلمان ہیں اور نہ سچے مومن بلکہ وہ تو اجتماعی وابستگیاں رکھتے اور اپنے مقاصد دین میں تلاش کرتے ہیں اسی لئے تعلیمان ِ اسلام اور احکام دین میںہمیشہ تبعیض کے قائل ہوتے ہیں ۔


۳۷۔ وَکَذَلِکَ اٴَنزَلْنَاہُ حُکْمًا عَرَبِیًّا وَلَئِنْ اتَّبَعْتَ اٴَھْوَائَھُمْ بَعْدَمَا جَائَکَ مِنْ الْعِلْمِ مَا لَکَ مِنْ اللهِ مِنْ وَلِیٍّ وَلاَوَاقٍ۔
۳۸۔ وَلَقَدْ اٴَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِکَ وَجَعَلْنَا لَھُمْ اٴَزْوَاجًا وَذُرِّیَّةً وَمَا کَانَ لِرَسُولٍ اٴَنْ یَاٴْتِیَ بِآیَةٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللهِ لِکُلِّ اٴَجَلٍ کِتَابٌ ۔
۳۹ یَمْحُوا اللهُ مَا یَشَاءُ وَیُثْبِتُ وَعِنْدَہُ اٴُمُّ الْکِتَابِ ۔
۴۰۔ وَإِنْ مَا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِی نَعِدُھُمْ اٴَوْ نَتَوَفَّیَنَّکَ فَإِنَّمَا عَلَیْکَ الْبَلَاغُ وَعَلَیْنَا الْحِسَابُ ۔

ترجمہ

۳۷۔ جس طرح (کہ ہم نے گزشتہ انبیاء کو آسمانی کتاب دی ہے ) تجھ پر بھی واضح اور صریح فرمان نازل کیا ہے اور تیرے پاس آگاہی آجائے کہ بعد اگران کی خواہشات کی پیروی کرے تو خدا کے سامنے کوئی تیری حمایت کرنے والا اور بچا نے والا نہیں ہوگا ۔
۳۸۔ اور ہم نے تجھ سے پہلے رسول بھیجے ہیں اور ان کی بیوبیاں اور اولاد بھی تھی اور کوئی رسول حکم خدا کے بغیر(اپنی طرف سے )کوئی معجزہ نہیں لاسکتا تھا، ہر زمانہ ایک کتاب رکھتا ہے (او رہر کام کے لئے وقت مقرر ہے ) ۔
۳۹۔ خدا جسے چاہتا ہے محو کردیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ثبات عطا کرتا ہے اور ام الکتاب اس کے پاس ہے ۔
۴۰۔ اور وہ بعض سزائیں کہ جن کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے تجھے دکھائیں یا ( ان سزاوٴں کے آنے سے پہلے ) ہم تجھے ماردیں تو ہرحالت میں تو فقط ابلاغ پر مامور ہے اور (ان کا )حساب ہمارے ذمہ ہے ۔

 

خدا پرست اور دیگر گروہ قطعی اور قابل ِ تغیر حوادث
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma