ایک نکتہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 10
جنہوں نے دعوت ِ حق کو قبول کر لیااہل شعور کا طرز عمل جنت کے آٹھ دروازے

آیات الہٰی سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ قیامت میں لوگ دو گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے ۔ ایک وہ گروہ ہے خدا کی بارگاہ میں جن کا حساب اور سہولت آسانی سے ہو گا اور اللہ تعالی ان کے بارے میں کسی قسم کی سخت گیری نہیں کرے گا ۔ ارشاد الہٰی ہے :
اما من اوتی کتابہ بیمینہ فسوف یحاسب حساباً یسیراً
اس دن جسے نامہٴ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا اس سے آسان حساب لیاجائے گا ۔ (انشقاق۔ ۸۔۷)
اس کے بر عکس کچھ ایسے لوگ ہیں جن سے ” شدت“ کے ساتھ حساب لیا جائے گا ۔ ان سے ذر ہ ذرہ اور مثقال بھر کا حساب نہایت باریک بینی سے لیاجائے گا ۔جیسا کہ بعض شہر جن کے لوگ سر کش اور گنہگار تھے ، ان کے بارے میں فرمایا گیاہے :
فحاسبنا حساباً شدیداً و عذابنا ھا عذاباً نکراً
پس ہم نے ان کا بڑی سختی سے حساب لیا اور انہیں برے عذاب کی سزا دی ۔
اسی طرح زیر بحث آیت میں ہے جس میں ” سوء الحساب“ کی تعبیر استعمال ہوئی ہے ۔
یہ اس بناء پر کہ کچھ لوگ دنیا وی زندگی میں دوسروں سے حساب لینے میں بہت زیادہ سختی کرتے ہیں یعنی بال کی کھال اتارنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اپنے حق کا آخری پیسہ تک وصول کرلیں او رجب دوسرے سے کوئی خطا سرزد ہو جاتی ہے تو آخری حد امکان تک اسے سزا دیتے ہیں ۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو اپنی بیوی، اولاد، بھائیوں اور دوستوں تک سے ذرہ بھر در گزر نہیں کرتے اور چونکہ دوسرے جہان کی زندگی اس جہان کا رد عمل ہے لہٰذا خدا بھی ان کے حساب کتاب میں ایسی سخت گیری کرے گا تاکہ انہوں نے جو کام بھی کیا ہے ا س کے جواب دہ ہوں اور ان کے بارے میں کچھ بھی د رگزر اور چشم پوشی نہیں کی جائے گی ۔ اس کے برعکس کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو آسان گیر ہیں بہت زیادہ در گزر کرنے والے ہیں اور نہایت شفیق و مہر بان ہیں ۔ خصوصاًدوستوں اور جان پہچان والے افراد یاجن پر ان کا کوئی حق ہے یا جو افراد ضعیف اور کمزور ہیں ان کے لئے ایسے مہر بان اور بزرگوار ہیں کہ کوشش کرتے ہیں کہ ایسے بہت سے مواقع پر اپنے آپ کو غافل ظاہر کریں اور بعض کی غلطیوں اورگناہوں سے چشم پوشی کرلتیے ہیں البتہ یہاں گناہوں سے مراد ایسے گناہ ہیں جو شخصی اور انفرادی پہلو رکھتے ہیں ۔
خدا ایسے افراد کے لئے آسانی فراہم کرتا ہے ۔ انہیں اپنی عفوِ بے پایاں اور رحمت ِ وسیع سے نواز تا ہے اور انہیں آسانی سے حساب کی منزل سے گزاردیتا ہے ۔
یہ بات تمام انسانوں کے لئے ، خصوصاً ان لوگوں کے لئے جوکسی امر کے سر براہ یانگران ہوتے ہیں اور لوگوں سے ان کا رابطہ اور تعلق ہوتا ہے ان کے لئے ایک عظیم درس ہے ۔

 

۱۹ ۔اٴَفَمَنْ یَعْلَمُ اٴَنَّمَا اٴُنزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ الْحَقُّ کَمَنْ ھُوَ اٴَعْمَی إِنَّمَا یَتَذَکَّرُ اٴُوْلُوا الْاٴَلْبَابِ۔
۲۰۔ الَّذِینَ یُوفُونَ بِعَھْدِ اللهِ وَلاَیَنقُضُونَ الْمِیثَاقَ۔
۲۱۔ وَالَّذِینَ یَصِلُونَ مَا اٴَمَرَ اللهُ بِہِ اٴَنْ یُوصَلَ وَیَخْشَوْنَ رَبّھُمْ وَیَخَافُونَ سُوءَ الْحِسَابِ ۔
۲۲۔ وَالَّذِینَ صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْہِ رَبِّھِمْ وَاٴَقَامُوا الصَّلَاةَ وَاٴَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاھُمْ سِرًّا وَعَلَانِیَةً وَیَدْرَئُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ اٴُوْلَئِکَ لَھُمْ عُقْبَی الدَّارِ ۔
۲۳۔ جَنَّاتُ عَدْنٍ یَدْخُلُونَھَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِھِمْ وَاٴَزْوَاجِھِمْ وَذُرِّیَّاتِھِمْ وَالْمَلَائِکَةُ یَدْخُلُونَ عَلَیْھِمْ مِنْ کُلِّ بَابٍ ۔
۲۴۔ سَلَامٌ عَلَیْکُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ ۔

ترجمہ

۱۹۔ کیا وہ شخص جو جانتا ہے کہ تیرے پر وردگار کی طرف سے جو کچھ تجھ پر نازل ہوا ہے حق ہے ، اس شخص کی طرح ہے جو نابینا ہے بس سمجھدار لوگ ہیں نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔
۲۰۔ وہی کہ جو عہد الہٰی کو وفا کرتے ہیں اورپیمان شکنی نہیں کرتے ۔
۲۱۔ وہی کہ جو وہ پیوند بر قرار رکھتے ہیں کہ جن کے بارے میں خدا نے حکم دیا ہے اور جو اپنے پر ورگار سے ڈرتے ہیں اور ( روز قیامت کے ) حساب کی برائی سے ڈرتے ہیں ۔
۲۲۔ اور وہ کہ جو اپنے پر وردگا رکی ( پاک) ذات کے لئے صبر کرتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں اور ہم نے انہیں جو روزی دی ہے اس میں سے پنہاں اور آشکار خرچ کرتے ہیں اور حسنات کے ذریعے سیئات کو ختم کرتے ہیں ۔ ان کے لئے آخرت میں اچھا گھر ہے ۔
۲۳۔وہ جنت کے سدا بہار باغوں میںداخل ہوں گے اسی طرح ان کے آباء ، ازواج اور اولاد میں سے صالح افراد بھی (داخل بہشت ہوں گے ) اور ہر دروازے سے ان کے لئے فرشتے داخل ہو ں گے ۔
۲۴۔ ( اور ان سے کہیں گے ) سلام ہو تم پر ، صبر و استقامت کی بناء پر ۔ تمہیں یہ آخری گھر کیسا اچھا نصیب ہوا ہے ۔

 

جنہوں نے دعوت ِ حق کو قبول کر لیااہل شعور کا طرز عمل جنت کے آٹھ دروازے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma