عظمت الہٰی کی کچھ نشانیاں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 10
غیبی محافظ رعد و برق کی بر کتیں

قرآن یہاں ایک مرتبہ پھر آیات ِ توحید ، عظمت ِ پر وردگار کی نشانیاں اور اسرار آفرینش بیان کررہا ہے ۔ عالم طبیعت میں نمودار ہونے والی مختلف قدرتوں کی نشاندہی کی گئی ہے نیز ان کے اسرار کی طرف مختصر اور پر معنی اشارے کرتے ہوئے خدا سے بندوں کو زیادہ قریب کرکے ان دلوں پر ایمان و معرفت کی نور پاشی کی گئی ہے ۔
پہلے ( بادلوں میں پیدا ہونے والی ) بجلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے : وہ وہی ہے جو تمہیں وہ بجلی دکھا تا ہے جو خوف او رامید کاباعث ہے

 ( ھُوَ الَّذِی یُرِیکُمْ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا ) ۔
ایک طرف تو اس کی شعاعِ درخشاں آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے اور رعد دار آواز جو اس سے اٹھتی ہے بعض اوقات تمہیں وحشت زدہ کردیتی ہے ۔ اس سے جو آتش سوزی کے خطرات پید ا ہوتے ہیں وہ خوف و اضطراب پیدا کردیتا ہے خصوصا ً جو لوگ بیابانوں میں زندگی بسر کرتے ہیں بیابانوں سے گزرہے ہوتے ہیں انہیں اس سے بہت وحشت آتی ہے ۔
دوسری طرف عموماً چونکہ ساتھ ساتھ موٹے قطروں کی بارش بھی ہوتی ہے جو بیابانوں کے تشنہ کاموں اور پیاسوں کو خوشگوار پانی بخشتی ہے اور اس سے درخت اور زراعت سیراب ہوتے ہیں لہٰذا اس سے ان کے دل میں ایک امید بھی پید اہوتی ہے او ریوں وہ خوف و امید کے حصاس لمحے گزارتے ہیں ۔
اس کے بعد قرآن مزیدکہتا ہے : وہ وہی ہے جو بوجھل اور پر بار بادل پیدا کرتا ہے کہ جو پیاسی زمینوں کی آبیاری کرسکتے ہیں (وَیُنْشیِءُ السَّحَابَ الثِّقَالَ) ۔

 

غیبی محافظ رعد و برق کی بر کتیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma