تفسیر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 10
کس طرح خدا کو بتوں کا شریک بناتے ہو؟ خدا پرست اور دیگر گروہ

اس سورہ کی آیات میں توحید ، قیامت اور دیگر اسلامی معار ف کا باری باری ذکرآیا ہے ۔ اس آیت میں میں معاد کے بارے میں خصوصاً جنت کی نعمتوں اور دوزخ کے عذاب کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے ۔
پہلے ارشاد ہوتا ہے : جنت کے وہ باغ کہ جن کا پرہیز گاروں سے وعدہ کیا گیا ہے ایسے ہیں کہ جن کے درختوں کے نیچے جاری پانی کی نہریں رواں دوان ہیں (مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِی وُعِدَ الْمُتَّقُونَ تَجْرِی مِنْ تَحْتِہَا الْاٴَنْھَارُ ) ۔
”مثل“ کی تعبیر شاید اس نکتے کی طرف اشارہ ہے کہ آخرت کے گھر کے باغات اور دیگر نعمتوں کی اس محدود جہان میں رہنے والوں کے لئے کسی بیان سے تعریف نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ جہان بعد از موت کے جہان کے مقابلے میں نہایت چھوٹا ہے ۔ اس جہان کے لوگوں کے لئے وہاں کی چیزوں کو صرف ” مثل“ اور ارشاداتی گفتگو میں بیان کیا جاسکتا ہے ۔ جیسے ایک بچہ جو عالم جنین میں ہے اگر عقل و شعور رکھتا ہو تو ا س کے سامنے اس دنیا کی نعمتوں کی وضاحت ہر گز نہیں ہوسکتی ۔ صرف ناقص اور کم رنگ مثالیں پیش کی جاسکتی ہے ۔
باغات کی دوسری صفت یہ ہے کہ اس کے پھل دائمی ہیں ( اٴُکُلُھَا دَائِمٌ ) ۔نہ کہ اس جہان کے پھلوں کی طرح جو موسمی ہیں اور ان میں سے ہر ایک کسی خاص موسم میں میں پیدا ہوتا ہے بلکہ کسی آفت کی وجہ سے ممکن ہے کسی سال بالکل نہ ہولیکن جنت کے پھلوں کو نہ کوئی آفت درپیش ہے او رنہ وہ کسی موسم کے محتاج ہیں بلکہ سچے مومنین کے ایمان کی طرح قائم و دائم ہیں ۔ اسی طرح ان درختوں کا سایہ بھی دائمی ہے ( وَظِلُّھاَ) ۔ان کے سائے دنیا کے درختوں کے سائے کی طرح نہیں ہیں کہ ہو سکتا دن کے وقت جب کہ صبح سورج ایک طرف سے چمکتا ہے ان کے سائے سطح باغ میں گہرے ہوں لیکن جب آفتاب عمودی شکل میں چمکتا ہے تو وہ کم ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح فصل ِ بہار میں گر میوں میں جب کہ درخت پتوں سے بھرے ہوتے ہیں ان کا سایہ ہوتا ہے مگر فصل خزاں میں سر دیوں میں جب درخت برہنہ ہوجاتے ہیں ان کا سابھی جاتا رہتا ہے ۔ ( البتہ دنیا میں کہیں کہیں سدا بہار درختوں کے نمونے بھی موجود ہیں کہ جو ہمیشہ پھل پھول دیتے رہتے ہیں ۔یہ درخت ایسے علاقوں میں ہوتے ہیں جہاں خزان کی خنکی اور فصلِ سرما نہیں ہوتی) ۔
خلاصہ یہ کہ جنت کے سائے اس کی تمام نعمتوں کی طرح جاودانی ہیں ۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ باغات ِ بہشت کے لئے خزاں نہیں ہے ۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جنت میں نورِ آفتاب یا اس جیسی کوئی چیز ہے ورنہ جہاں شعاعِ نور نہ ہو وہاں سائے کا کوئی مفہوم نہیں ہے ۔ یہ جو سورہ دہر کی آیہ ۱۳ میں ہے :
لایرون فیھا شمساً ولا زمھریراً
وہاں شدت کی دھوپ دیکھیں گے اور نہ زیادہ سردی۔
ہوسکتا ہے یہ موسم کے اعتدال کی طرف اشارہ ہو کیونکہ سوزشِ آفتاب اور اسی طرح سخت سردی جنت میں نہیں ہے نہ یہ کہ وہاں سورج بالکل نہیں چمکتا۔
کرہٴ آفتاب کا خاموش ہوجانااس کے ہمیشہ کے لئے ختم ہوجانے کی دلیل نہیں ہے کیونکہ قرآن کہتا ہے :
قیامت میں زمین و آسمان دوسر ے ( نئے اور وسیع تر ) زمین و آسمان میں تبدیل ہو جائیں گے ۔
اور اگر کہا جائے کہ جہاں سورج کی تمازت اور تپش نہیں وہاں پھر سایہ کس لئے ہے ؟ تو ا س کے جواب میںہم کہیں گے کہ سائے کا لطف صرف تمازت ِ آفتاب سے بچنے میں نہیں ہے بلکہ پتوں سے طبعی اور اوپر جانے والی رطوبت کہ جو نشاط بخش آکسیجن سے ملی ہوتی ہے سائے کو ایک خاص قسم کی لطافت اور تازگی بھی دیتی ہے ۔ اسی لئے درخت کا سایہ کرے کی چھت کے سائے کی طرح ہر گز خشک اور بے روح نہیں ہوتا۔
جنت کی یہ تین صفات بیان کرنے کے بعد، آیت کے آخر میں فرمایا گیا ہے : یہ ہے پرہیز گاروں کا انجام ، لیکن کافروں کا انجام آگ ہے ( تِلْکَ عُقْبَی الَّذِینَ اتَّقَوا وَعُقْبَی الْکَافِرِینَ النَّارُ ) ۔
جنت کی نعمتوں کا ذکر اس خوبصورت اور زیبا تعبیر کے ذریعے لطافت اور تفصیل کے ساتھ ہوا ہے لیکن دوزخیوں کے بارے میں ایک مختصر سا خشک اور سخت جملہ ہے کہ ان کا انجام کار جہنم ہے ۔


۳۶۔ وَالَّذِینَ آتَیْنَاھُمْ الْکِتَابَ یَفْرَحُونَ بِمَا اٴُنزِلَ إِلَیْکَ وَمِنْ الْاٴَحْزَابِ مَنْ یُنکِرُ بَعْضَہُ قُلْ إِنَّمَا اٴُمِرْتُ اٴَنْ اٴَعْبُدَ اللهَ وَلاَاٴُشْرِکَ بِہِ إِلَیْہِ اٴَدْعُو وَإِلَیْہِ مَآبِ۔

ترجمہ

۳۶۔ اور وہ کہ جنہیں ہم نے آسمانی کتاب دی ہے وہ اس پر خوش ہیں کہ جو تجھ پر نازل ہوا ہے اور بعض احزاب ( اور گروہ) اس کے ایک حصہ کا انکار کرتے ہیں ۔ کہہ دو: میں مامور ہوں کہ اللہ کی عبادت کروں اور ا سکے لئے شریک قرار نہ دوں ۔ میں اس کی طرف دعوت دیتا ہوں ( سب کی ) باز گشت اسی کی طرف ہے ۔

 

کس طرح خدا کو بتوں کا شریک بناتے ہو؟ خدا پرست اور دیگر گروہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma