۳۔ کیا یہ حدیث تمام کتبِ صحاح میں نقل ہوئی ہے؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 05
۲۔ آیات کا ایک دوسرے کے ساتھ ربط۴۔ حضرت علی - نے اور اہلِ بیت نے اِس حدیث سے استدلال کیوں نہیں کیا؟

بعض کہتے ہیں کہ ہم کس طرح اس حدیث کو قبول کرسکتے ہیں جبکہ بخاری اور مسلم نے اپنی اپنی کتاب میں اسے نقل کیا ہے، یہ اعتراض بھی عجائبات میں سے ہے کیونکہ اوّل تو بہت سی معتبر احادیث ایسی ہیں جنھیں علمائے اہل سنت نے قبول کیا ہے ۔ حالانکہ وہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں نہیں ہیں اور یہ کوئی پہلی حدیث بھی نہیں کہ جس کی یہ وضع وکیفیت ہو۔
دوسری بات قابل غور یہ ہے کہ کیا ان کے نزدیک صرف یہی دو کتابیں معتبر ہیں؛ حالانکہ یہ حدیث ان کے قابل اعتماد منابع اور کتب میں موجود ہے، یہاں تک کہ صحاح ستّہ( اہل سنت کی چھ مشہور کتابیں جن پر وہ اعتماد کرتے ہیں)مثلاً سنن ابن ماجہ(1) میں یہ حدیث موجود ہے اسی طرح مسند احمد حنبل(2) میں یہ حدیث آئی ہے اور حاکم ذہبی اور ابن حجر جیسے علماء نے بھی اپنے شہرہ آفاق تعصب کے باوجود اس حدیث کے بہت سے طرق کے صحیح ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔
بنابر یں بعید نہیں کہ بخاری ومسلم اس مخصوص فضا اور گھُٹے ماحول میں صریحاً اپنی کتاب میں ایسی چیز نہ لکھ سکے ہوں یا نہ لکھنا چاہتے ہوں جو اُن کے وقت کے صاحبانِ اقتدار کے مزاج کے خلاف تھی ۔

 


1۔جلد اوّل، ص۵۵ و۵۸.
2۔مسند احمد حنبل، ج۱، ص۸۴۔۸۸، ۱۱۸۔۱۱۹، ۱۵۲، ۳۳۱، ۳۸۱، ۳۷۱.
۲۔ آیات کا ایک دوسرے کے ساتھ ربط۴۔ حضرت علی - نے اور اہلِ بیت نے اِس حدیث سے استدلال کیوں نہیں کیا؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma