۵۔ ہر روز نیا قدم اٹھانا چاہیے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
کامیابی کا راز
۴۔ غلطیوں کا جبران۶۔ تمہارا دوسروں کے رنگ میں رنگ جانا ذلت ہے!

عزیزو! ایک وجودکے زندہ ہونے کی بہترین علامت اس کا نشو و نموکرنا ہے، نشوو نمو اگر ایک لمحہ کے لئے متوقف ہوجائے تو موت نزدیک ہوجاتی ہے،اور جب کوئی زندہ موجود نشیب اور انحطاط کی طرف بڑھتی ہے تو اس کی تدریجی موت کاآغاز ہوجاتا ہے ۔ اور یہ ہی قانون، انسان کی مادی اور معنوی زندگی بلکہ پورے معاشرے پر حاکم ہے(غور فرمائیں)۔
اس نکتہ سے استفادہ کرتے ہوئے کہنا چاہئے: اگر ہم ہر دن قدم آگے نہ بڑھائیں ،اور تقویٰ ، اخلاق ادب، پاکیزگی ، رشد ، کے اعتبار سے ترقی کی منزلیں طے نہ کریں، اور ہر سال گزشتہ سال کا افسوس کرتے رہیں تو یقینا ہم ایک بڑے نقصان سے دچار ہوگئے ہیں ، اور ر استہ بھول کر غلط راستہ پر چل پڑے ہیں ،ہمیں اس خطرے کا شدت سے احساس کرنا چاہیے ۔
ہمارے امام اورہادی امیرالمومنین (علیہ السلام ) کا اس سلسلہ میں بہترکتنا اچھا ارشاد ہے: ” من استوی یوماہ فھومغبون “۔اگر کسی کی زندگی کے دد دن ایک جیسے رہے تو وہ دھوکے کا شکار ہوگیا ہے ۔(کیونکہ اس نے اپنی زندگی کے سرمایے کو گنوا کر کوئی تجربہ حاصل نہیںکیا ، حسرت اور اندوہ کے سوا کچھ نہیں کمایا)(۱)۔
و من کان فی نقص فالموت خیر لہ “ جس آدمی کو ہمیشہ نقصان ہوتار ہے اس کے لئے موت بہتر ہے،اس لئے کہ موت کم از کم تدریجی نقصان کو روک دیتی ہے! اسی لئے یہ ایک بڑی نعمت شمار ہوتی ہے! (۲)۔
اگر عرفاء اور صالحین روزانہ ”مشارطہ“، ”مراقبہ“ ، ”محاسبہ“ اور ”معاقبہ“ کواپنے لئے لازم سمجھتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ حق کا راستہ تلاش کرنے والے غافل نہ ہوںاور اگر ان کے کام اور اعمال میں کوئی نقص و عیب ہو تو اس کی تلافی کریں، اور اس طرح اپنے لئے روزانہ انوار الہیہ کے نئے افق کا دروازہ وا کریں،اور اہل بہشت کی طرح صبح و شام ایک نئی عطاء اور بخشش کے منتظر رہیں: ” ولھم رقھم فیھا بکرة وعشیاُ“(3
لہذا اے عزیز! اپنے حالات سے غافل مت رہنا ، تاکہ زندگی کی تجارت میں عمر کے نفیس سرمائے کو سستے داموں نہ بیچ ڈالو،اس لئے کہ ہر انسان ایک عظیم فائدہ حاصل کرسکتا ہے جیسا کہ قرآن مجید کا ارشاد ہے ” ان الانسان لفی خسر“ (4)۔ نقصان کا شکار مت ہونا ۔
اپنے نفس کے محاسبہ سے بے خبر نہ رہنا ! ہر مہینے ہر دن اپنا حساب کرتے رہو، قبل اس کے کہ کوئی تمہارے حساب کو آجائے !

 


۱۔ بحار الانوار ، ج ۶۸، ص ۱۷۳، ج ۵۔
۲۔ بحارالانوار ج ۶۷، ص ۶۷، ج ۳۔
3۔سورہ مریم ، آیت ۶۲۔
4۔ سورہ والعصر ، آیت ۲۔
۴۔ غلطیوں کا جبران۶۔ تمہارا دوسروں کے رنگ میں رنگ جانا ذلت ہے!
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma