آیة اللہ العظمی بروجردی(رحمہ اللہ)کی میری پہلی کتاب ”جلوہ حق“ پر ہمت افزائی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
کامیابی کا راز
آیة اللہ العظمی بروجردی (رحمة اللہ علیہ)کی حوصلہ افزائیآیة اللہ حجت(رحمہ اللہ)کی ترغیب

آیة اللہ العظمی بروجردی(رحمہ اللہ)کی میری پہلی کتاب ”جلوہ حق“ پر ہمت افزائی

 جب میری سب سے پہلی کتاب ”جلوہ حق“چھپ کر آگئی تو اس کی ایک جلد میں نے آیة اللہ العظمی بروجردی کی خدمت میں پیش کی، اس کے کچھ دنوں بعد انہوں نے مجھے بلایا اور فرمایا: میرے پاؤں میں درد تھا جس کی وجہ سے میںچند روز کلاس میں نہیں آسکا اور اسی وجہ سے میرے پاس مطالعہ کیلئے کافی وقت تھا ، میری نگاہ آپ کی کتاب پر پڑی ، پہلے میں نے سوچا ”جلوہ حق“ ایسا نام ہے جو صوفیوں سے متعلق ہے اور اسی بات نے مجھے شش و پنج میں ڈال دیا لہذا میں نے کتاب کو شرو ع سے آخر تک پڑھا(مجھے ان بزرگوار کی اس بات پر بہت تعجب ہوا کہ کس طرح ایک جوان طالب علم کی کتاب کو وہ شروع سے آخر تک مطالعہ کررہے ہیں اور میرے لئے یہ ایک درس عبرت ہوگیا، وہ بھی ایسی شخصیت مطالعہ کرے جو مرجع تقلید ہو اور جن کے ہاتھ میں معاشرہ کی زعامت ہو)پھر فرمایا : میں نے اس کتاب میں مطلقا کوئی غلط چیز نہیں دیکھی ، ان کے الفاظ یہ تھے ”مجھے احساس ہوا کہ مصنف نے اس کتاب کو بغیرکسی خودنمائی اور اپنے گرد مرید جمع کرنے کی غرض کے بغیر لکھا ہے اور مصنف نے گروہ صوفیہ کے حقائق کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے“اس جملہ نے میری بہت ہمت افزائی کی اور کتاب لکھنے میں مجھے بہت زیادہ اعتماد ہوگیا ،اس وقت میری سمجھ میں آیا کہ ہمت افزائی اور وہ بھی بزرگ علماء کی ہمت افزائی کس قدر موٴثر اور کار ساز ہوتی ہے ۔

آیة اللہ العظمی بروجردی (رحمة اللہ علیہ)کی حوصلہ افزائیآیة اللہ حجت(رحمہ اللہ)کی ترغیب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma