تفسیر نمونہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
کامیابی کا راز
فیلسوف نماھاقرآن مجید کی تفسیر ”پیام قرآن“

یونیورسٹی اور کلچر انسٹیٹیوٹ کے کچھ جوان ہمارے پاس آتے تھے اور ہم سے درخواست کرتے تھے کہ ہمیں فارسی زبان میں ایک ایسی تفسیر کی نشاندھی کرائیں جس میں حالات حاضرہ کے مسائل پر بحث کی گئی ہواور پیچیدگی سے خالی ہوں ۔ میں سوچ سمجھ کر فارسی زبان میں لکھی گئی بہت سی تفسیروں کی طرف ان کی راہنمائی کرتا تھا ، لیکن میرا عقیدہ تھا ان سے ان کی یہ مشکل حل نہیںہوگی ۔
فطری سی بات ہے کہ جب انسان کسی چیز کی ضرورت محسوس کرتاہے اور دیکھتا ہے کہ جو چیز موجود ہے اس کے ذریعہ مشکل حل نہیں ہوسکتی تو پھر اس کی ذمہ داری بہت سنگین ہوجاتی ہے اس وقت انسان کو ہمت سے کام لیتے ہوئے کوئی قدم اٹھانا چاہئے ۔ یہی وجہ تھی کہ میں فارسی زبان میں ایک تفسیر لکھنے کی فکر میں پڑگیا ایسی تفسیر جس میںدیگر تفسیروں کے دقیق نکات موجود ہوں ،اس کے باوجود روان اور سادہ بھی ہواور اس میںزمانہ حاضر کی مشکلات کا حل بھی ہو۔ ہماری آرزو یہ تھی کہ ایسی کتاب تالیف ہو جس سے علماء و فضلاء بھی استفادہ کریں اور عام لوگ بھی محظوظ ہوں،خصوصا پڑھے لکھے جوان اور یونیورسٹی کے طلاب۔
آپ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ ان تمام باتوں کا ایک جگہ جمع کرنا آسان کام نہیں ہے، بلکہ اس میں ایک الہی اور خصوصی توفیق کی ضرورت ہے اور خدا کا شکر ہے کہ یہ کام انجام پاگیا ۔
یہ تفسیر ،حوزہ علمیہ قم کے علماء اور اہل قلم کی ایک جماعت کی پیہم پندرہ سالہ زحمت کا نتیجہ ہے اور الحمدللہ اس کتاب کا سب لوگوں نے بے نظیر استقبال کیا اور آج تمام علمی مراکز اور اکثر گھروں میں یہ کتاب موجود ہے اور بہت سے ملکوں میں اس کا ترجمہ بھی ہوگیا ہے ۔
اسی طرح اس تفسیر کی فروعات اور شاخیں بھی بعض علماء نے لکھی ہے جیسے منتخب تفسیر نمونہ، تفسیرنمونہ کے واقعات، تفسیر نمونہ کی لغات، تفسیر نمونہ میں عبادت، ایک سو اسی سوال وجواب ، تفسیر جوان اور تفسیر نمونہ میں حج وغیرہ۔
قرآن مجید کا سلیس اور روان ترجمہ
یہ ترجمہ ، قرآن مجید پر کئی سال زحمت و کوشش کا نتیجہ ہے جو اہل قلم کی ایک جماعت کے ذریعہ انجام پایا ، اس کے بعد کئی مرتبہ اس کی تصحیح ہوئی اور آج کے زمانہ میں بہت سے محققین نے اس ترجمہ کو فارسی زبان میں قرآن کریم کا بہترین ترجمہ قرار دیا ہے ۔

 

فیلسوف نماھاقرآن مجید کی تفسیر ”پیام قرآن“
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma