فقہی اور اصولی کتابیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
کامیابی کا راز
قرآن مجید کی تفسیر ”پیام قرآن“”ربا و بانکداری اسلامی“

میرے اصول فقہ کے درس خارج کے پورے دورہ کو”انوار الاصول“ کے نام سے میرے ایک فاضل شاگردنے جمع کیا اور مجھے پڑھ کر سنایا،اس میں ضروری اصلاحات کی گئیں، الحمدللہ یہ دورہ تین جلدوںمیں منتشر ہوا ۔
فقہ میں کتاب انوارالفقاھة کی پہلی جلد: کتاب البیع، دوسری جلد: مکاسب محرمہ، تیسری جلد: کتاب الخمس والانفال، چوتھی جلد: کتاب الحدود والتعزیرات اور پانچویں جلد کتاب النکاح ہے ۔
او راسی طرح پوری عروة الوثقی پرایک کامل تعلیقہ منتشر ہوچکا ہے ۔ عروة الوثقی پر حاشیہ لکھنے میں مجھے دس سال محنت کرنا پڑی، میں نے معمول کے خلاف کوشش کی ہے کہ ایک کلمہ یا ایک جملہ (”اقوی“ اور ”احوط“ جو آخری نظریہ سمجھا جاتا ہے) پر اکتفاء نہ کروں بلکہ میں نے کوشش کی ہے کہ فتووںکے ساتھ ساتھ ان کے اصلی استدلال کو بھی اہم جگہوں پر لکھوں تاکہ وہ میرے لئے بھی مفید ہو اور قارئین حضرات کیلئے بھی ۔ یعنی فقہ کا ایک مکمل دورہ کسی حد تک استدلالی ہوجائے، میں خدا کا شکر گزار ہوں کہ میری دس سال کی زحمت بیکار نہیں گئی اور آج بھی ایک بہترین کتاب کے طور پر باقی ہے ۔
دوسری کتاب ”القواعد الفقہیہ“ کا دورہ منتشر ہوا اور یہ اپنی نوعیت کا بے نظیردورہ تسلیم کیا گیا ۔ قواعد فقہیہ کے تیس ایسے قاعدے جن کی بحثیں نہ اصول میں کامل طریقہ سے ہوئی تھیں اور نہ ہی فقہ میں، ان قواعد کو بہت زحمتوں کے ساتھ جمع کیا، یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب تک مرحوم علامہ بجنوردی کی القواعد الفقہیہ بھی منتشرنہیں ہوئی تھی اور یہ دورہ دو جلدوں میںچھپ کر منتشر ہوا اور اس کے بعد بھی کئی ایڈیشن منتشر ہوئے اور الحمدللہ طلباء و فضلاء نے اس کا استقبال بھی کیا اور بہت سی جگہوں پر اس کتاب کو نصاب تعلیم کے عنوان سے پڑھایا بھی جارہا ہے ۔

 

قرآن مجید کی تفسیر ”پیام قرآن“”ربا و بانکداری اسلامی“
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma