وسوسہ کے روحی اور جسمی آثار

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
کامیابی کا راز
بلوغ کا زمانہ اور وسوسوں کی شروعاتوسوسہ کی بنیاداور اس کا علاج

اس زمانے میںمجھے بہت زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہوا اور روز بروز پژمردہ ہوتا چلا گیا ہمیشہ خود کو دوسروں سے بیگانہ اور دوسروں کو اپنے سے بیگانہ سمجھتا تھا اور سوچتا تھا کہ دوسروں کی دنیا کے علاوہ کسی اور دنیا میں زندگی بسر کرہا ہوں، میں فریاد کرنا چاہتا تھا لیکن کوئی فائدہ نہیں تھا ، میں کسی ایسے” خضر راہ“ کی تلاش میں تھا جو معاد، قیامت،اصول اور فروع سے متعلق میرے انبوہ سوالات کا جواب دے سکے ۔ جب کبھی ان فکروں کا بہت زور ہوتا تھا تو میں ایک گوشہ میں اکیلا بیٹھ جاتا تھا اور زار وقطار گریہ کرتا تھا اور اسی خدا سے جس کی معرفت کی راہ میں وسوسہ کا شکار ہوا تھا ، اس سے پناہ مانگتا تھا ۔ میرادل چاہتا تھا کہ رات کے آخری حصہ میں بیدار ہوں اور نماز شب پڑھ کر خدا سے راز و نیاز کروں لیکن عمر کے اس حصہ میں میرے لئے بیدار ہونا بہت مشکل تھا ، میں سوچتا تھا کہ الارم والی گھڑی خریدوں ۔ میرے شاگردوں میں سے ایک شاگرد جس کی گھڑی بیچنے کی دکان تھی میرے لئے الارم والی گھڑی لے آیا اور کہا : اس کی قیمت ۱۳ تومان ہے، میں نے بہت احترام کے ساتھ اس کو واپس کردیا کیونکہ اس زمانے میں میرا ایک مہینہ کا شہریہ تین تومان تھا لہذا ایسی گھڑی خریدنا میرے لے ناممکن تھا ۔
یہ رنج و الم اور پریشانیاں اگر چہ بہت طاقت فرسا تھیں لیکن مجھے ان سے بہت زیادہ برکتیں حاصل ہوئیں ، ان کی وجہ سے مجبور ہوا کہ بزرگ علماء کی اعتقادی اور کلامی مسائل سے متعلق مختلف کتابوں کا مطالعہ کروں اور ان کی دلیلوں میں قرآن کی آیتوں اور معصومین کی روایتوں میں غور وفکر کروں اور شاید یہی چیزیں باعث ہوئیں کہ میں نے بعدمیں اصول دین سے متعلق متعدد کتابیں لکھیں ۔

 

بلوغ کا زمانہ اور وسوسوں کی شروعاتوسوسہ کی بنیاداور اس کا علاج
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma