علم دین حاصل کرنے سے لگاؤ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
کامیابی کا راز
دینی تعلیم کا آغازقم کی طرف ہجرت

رات ہو یا دن،گرمی ہو یا سردی، ماہ رمضان ہو یا محرم وصفر، روز جمعہ اور اہم چھٹیوں (سال میں تین دن)کے علاوہ ہم صرف درس پڑھتے تھے اور مدرسہ میں سوائے مباحثہ او رتدریس کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں تھا روز بروز میرا لگاؤ بڑھتا جار ہاتھا جتنا بھی درس پڑھتاتھا اس کو کم سمجھتا تھا اور استاد کو مجبور کرتا تھا مجھے زیادہ پڑھائیں لیکن وہ تیار نہیں ہوتے تھے شاید وہ یہ سوچتے تھے کہ یہ تیرہ سال کا بچہ اگر اتنا درس پڑھے گا تو بہت جلدتھک کر پژمردہ ہو جائے گا اور اس کا مستقبل خراب ہوجائے گا ہمیشہ زیادہ پڑھنے کے لئے میری استاد سے لڑائی ہوتی رہتی تھی اور وہ کوشش کرتے تھے کہ میں حدسے زیادہ نہ پڑھوں اور وہ صحیح کہتے تھے لیکن جس کو ایسی چیز کا عشق ہوجائے وہ کہاں سر تسلیم خم کرتا ہے!
شاید آپ کو یقین نہ آئے اور مجھے خود یقین نہیں آتا کہ اس وقت میں نے اپنے سے چھوٹی کلاسوں کو پڑھانا شروع کیا تھا اور کبھی کبھی ایک دن میں آٹھ آٹھ کلاسوں کو پڑھا تا تھا اور خود پڑھتا بھی تھا اور مباحثے بھی کرتا تھا اور ہمارے گھر سے مدرسہ بہت نزدیک تھا لیکن پھر بھی میں گھربہت کم جاتا تھا ، رات دن مدرسہ ہی میں رہتا تھا ، رات کو جب مطالعہ میں مشغول ہوتا تھا تو دیر تک مطالعہ کرنے کی کوشش کرتا تھا اس زمانے میں مٹی کے تیل کے چراغ سے استفادہ کرتا تھا ، ایک دفعہ رات کو مطالعہ کرتے وقت مجھے نیند آگئی اور چراغ بھی گر گیا صبح کو جب بیدار ہو اتو دیکھا کہ میں ایک طرف پڑا ہوں اور چراغ و کتاب ایک طرف ، کتاب سیاہ ہوگئی تھی اور چراغ بجھ گیا تھالیکن خدا نے رحم کیا کہ کمرہ میں آگ نہیں لگی ۔
میں نے کبھی بھی کھانے پینے کی طرف اہمیت نہیں دی اور اس زمانے میں طالب علموں کی زندگی آج کی زندگی سے بہت زیادہ سخت اور خراب تھی ان تمام باتوں کی وجہ سے میں جسمی لحاظ سے بہت کمزور ہوگیا تھا لیکن عشق و لگاؤ اور ہمت و حوصلہ ان سب باتوں پر غالب تھا ۔

 

دینی تعلیم کا آغازقم کی طرف ہجرت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma