۵۔سورہ کی فضیلت اور تعمیری اثرات:

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 07
۴۔ سورہ کی ابتداء میں ”بسم اللہ“ کیوں نہیں ہے؟: ۶۔ ایک حقیقت جسے چھپانے کی کوشش ہوتی ہے:

اسلامی روایات میں اس سورہ ا نفال کی تلاوت کو خاص اہمیت دی گئی ہے ۔ان میں سے ایک روایات حضرت امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے آپ(ع) نے فرمایا :
”من قرء برآئة والاٴنفال فی کلّ شہر لم یدخلہ نفاق اٴبداً وکان من شیعة اٴمیرالموٴمنین حقّاً“
جو شخص ہر ماہ انفال اور برائت پڑھے اس میں روحِ نفاق داخل نہیں ہوگی اور وہ امیرالمومنین کے حقیقی شیعوں میں سے ہوگا ۔
ہم نے بارہا کہا ہے کہ روایات میں مختلف سورتوں کو پڑھنے کی جو بہت زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ سوچ بچار کیے بغیر اور عمل کے بغیر بس پڑھ لینے ہی سے غیرمعمولی آثار مرتب ہوجائیں گے، مثلاً جو شخص برائت اور انفال کے الفاظ ان کے تھوڑے بہت معانی اور مفہوم سمجھے بغیر پڑھے یہ نہیں ہے کہ وہ نفاق سے دُور اور حقیقی شیعوں کی صف میں شامل ہوجائے گا بلکہ در حقیقت یہ روایت فر اور معاشرے کے لئے سورة کے تعمیری، اصلاحی اور تربیتی مضامین کے اثر کی طرف اشارہ ہے کہ جو معنی سمجھے بغیر اور عمل کے لئے آمادگی کے بغیر ممکن نہیں ہے ان دونوں سورتوں میں حقیقی مسلمانوں اور منافقوں کی صفوں اور ان کی زندگی کے اصلی خطوط کو واضح کیا گیا ہے اور جو عمل کے مردِ میدان ہیں نہ کہ باتوں کے ان راستے کو مکمل طور واضح کیا گیا ہے اس بناپر ان کی تلاوت ان کے مضامین سمجھنے اور عملی زندگی میں انھیں اپنانے پر ہی غیرمعمولی اثر پیدا کرسکتی ہے ۔
اور جو لوگ قرآن اور اس کی نورانی آیات کو ایک جادو اور منتر کی طرح سمجھتے ہیں درحقیقت وہ اس تربیت کنندہ اور انسان ساز کتاب سے بیگانہ اور ناواقف ہیں ۔
جن مختلف نکات کی طرف اس سورة میں اشارہ ہوا ہے ان کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ پیغمبر اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلّم سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا:
سورہٴ برائت اور سورہٴ توحید ستر ہزار ملائکہ کی معیّت میں مجھ پر نازل ہوئیں اور ان میں سے ہر ایک دونوں سورتوں کی اہمیت کے بارے میں وصیّت کرتا تھا ۔

 

۴۔ سورہ کی ابتداء میں ”بسم اللہ“ کیوں نہیں ہے؟: ۶۔ ایک حقیقت جسے چھپانے کی کوشش ہوتی ہے:
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma