تفسیر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 07
جہاد سے فرار ممنو ع ہےسننے والے بہرے

اس سلسلے مین کہ مندر جہ بالا آیت میں رُوئے سخن کن افراد کی طرف ہے، مفسّرین کے درمیان اختلاف ہے۔ بعض کا نظریہ ہے کہ اس میں مشرکین مخاطب ہیں کیونکہ وہ میدانِ بدر کی طرف آنے سے پہلے خانہٴ کعبہ کے پاس گئے انھیں زعم تھا کہ وہ حق پر ہیں، اس لئے وہ غرور میں مبتلا تھے، خانہٴ کعبہ کے پردے کو پکڑکر کہنے لگے:
”اللّٰہمّ انصر علی الجندین واھدی الفئتین واکرم الحزبین“
خدایا! ان دو لشکروں میں سے جو برتر، ہدایت یافتہ تر اور معززتر ہے اُسے کامیابی عطا کرنا۔(۱)
نیز منقول ہے کہ ابوجہل نے اپنی دعا میں کہا:
خداوندا! ہمار دین پُرانااور قدیمی ہے لیکن محمد کا دین تازہ اور خام ہے ان دونوں میں سے جو بھی تیرے نزدیک محبوب تر ہے اس کے پیروکاروں کو کامیابی عطاکر۔(۲)
لہٰذا۔ جنگ بندر کے اختتام پر مندرجہ بالا آیت نال ہوئی اور اُن سے کہا گیا: اگر تم فتح وکامرانی اور دینِ حق کے خواہاں ہو تو محمد کا دین کامیاب ہو اور اس کی حقانیت تم پر واضح اور آشکار ہوگئی (إِنْ تَسْتَفْتِحُوا فَقَدْ جَائَکُمْ الْفَتْحُ)۔
اور اگر دینِ شرک سے اور فرمانِ خدا کی مخالفت سے ہاتھ اٹھالو تو یہ بات تمھارے فائدے میں ہے(وَإِنْ تَنتَھُوا فَھُوَ خَیْرٌ لَکُمْ)۔ اور اگر تم مسلمانوں سے جنگ کرنے کے لئے لوٹ آوٴگے تو ہم بھی تمھاری طرف پلٹ آئیں گے اور مسلمانوں کو کامیاب کریں گے اور تمھیں مغلو کردیں گے(وَإِنْ تَعُودُوا نَعُدْ)۔
اور اپنی تداد کی زیادتی پر ہرگز غرور نہ کرو کیونکہ ”تمھاری جمعیت کتنی بھی زیادہ کیوں نہ ہو تمھیں بے نیاز نہیں کرسکتی (وَلَنْ تُغْنِیَ عَنکُمْ فِئَتُکُمْ شَیْئًا وَلَوْ کَثُرَتْ)۔ اور خدا مومنین کے ساتھ ہے ( وَاٴَنَّ اللهَ مَعَ الْمُؤْمِنِینَ)۔
لیکن اس تفسیر کو ایک بات دُور کردیتی ہے اور وہ یہ کہ قبل وبعد کی تمام آیات کا روئے سخن مومنین کی طرف ہے اور آیات کے درمیان معنوی تعلق ہے، لہٰذا ان کے درمیان صرف ایک آیت روئے سخن کفار کی طرف یہ بات بعید نظر آتی ہے لہٰذا بعض مفسّرین نے اس میں مومنین کو مخاطب سمجھا ہے، اس لحاظ سے بہترین تفسیر یہ بنتی ہے کہ بعض نئے اور ضعیف الایمان مسلمانوں کے درمیان جنگی اموالِ غنیمت کی تقسیم کے بارے میں جھگڑا ہوگیا تو یہ آیت نازل ہوئیں اور انھیں سرزنش کی اور اموالِ غنیمت پورے کے پورے پیغمبر کے اختیار اور ملکیت میں دے دیئے، آپ نے بھی مساوی طور پرانھیں تمام مسلمانوں میں تقسیم کردیا، اس کے بعد مومنین کی تربیت کے لئے انھیں جنگ بدر کے واقعات یاد دلائے گئے ہیں کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے انھیں ایک طاقتور دشمن کے مقابلے میں کامیابی عطا کی۔
یہ آیت بھی اسی مطلب کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ اگر تم مسلمانوں نے خدا سے فتح وکامیابی کا تقاضا کیا تو خدا نے تمھاری دعا کو قبول کرلیا اور تم کامیاب ہوگئے۔
اور اگر پیغمبر کے سامنے اعتراض کرنے اور باتیں بنانے سے بچو تو یہ تمھارے فائدے میں ہے اور اگر تم اپنی لسی اعتراض آیز روش کی طرف پلٹ گئے تو ہم بھی پلٹ جائیں گے اور تمھیں دشمن کے جنگل میں تنہا چھوڑ دیں گے اور تمھاری جمعیت چاہے کتنی زیادہ کیوں نہ ہو خدائی مدد کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکے گی اور خداتعالیٰ سچّے اور اپنے فرمان کے مطایع مومنین اور اپنے پیغمبر کے ساتھ رہے۔
چونکہ خصوصاً آئندہ چند آیات بھی مسلمانوں کو ان کی چند مخالفتوں کی وجہ سے ملامت کررہی ہیں اور گذشتہ آیات میں بھی ہم نے ایسا ہی دیکھا ہے نیز آیات میں ربط بھی واضح ہے لہٰذا دوسری تفسیر زیادہ قوی معلوم ہوتی ہے۔


۲۰- یَااٴَیُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا اٴَطِیعُوا اللهَ وَرَسُولَہُ وَلَاتَوَلَّوْا عَنْہُ وَاٴَنْتُمْ تَسْمَعُونَ
۲۱- وَلَاتَکُونُوا کَالَّذِینَ قَالُوا سَمِعْنَا وَھُمْ لَایَسْمَعُونَ
۲۲- إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِنْدَ اللهِ الصُّمُّ الْبُکْمُ الَّذِینَ لَایَعْقِلُونَ
۲۳- وَلَوْ عَلِمَ اللهُ فِیھِمْ خَیْرًا لَاٴَسْمَعَھُمْ وَلَوْ اٴَسْمَعَھُمْ لَتَوَلَّوا وَھُمْ مُعْرِضُونَ
ترجمہ
۲۰۔ اے ایمان لانے والو!خدا اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو اور روگردانی نہ کرو جبکہ تم اس کی باتیں سنتے ہو۔
۲۱۔ اور ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاوٴ جو کہتے تھے ہم نے سنا ہے لیکن درحقیقت وہ سنتے نہ تھے۔
۲۲۔ زمین پر چلنے والوں میں سے خدا کے نزدیک بد ترین وہ گونگے اور بہرے افراد ہیں جو عقل وفکر نہیں رکھتے۔
۲۳۔ اور اگر خدا ان میںکوئی بھلائی جانتا (تو حق بات) ان کے کانوں تک پہچاتا لیکن (تن کی وجودہ حالت میں) اگر حق ان کے کانوں تک پہنچاتا ہے تو وہ مخالفت کرتے ہیں اور روگردان ہوتے ہیں۔

 


۱۔ تفسیر صافی، آیہٴ زیر بحث کے ضمن میں اور تفسیر کبیر از فخرالدین رازی، ج۵، ص۱۴۲-
۲۔ تفسیر مجمع البیان اور دیگر تفاسیر ، اسی آیت کے ذیل میں-

 

جہاد سے فرار ممنو ع ہےسننے والے بہرے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma