۲۳۔ فلسفہ اور علوم غربیہ کا سیکھنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
۲۲۔ عید الزہرا سلام الله علیہا۲۴۔ قرآن مجید

سوال ۱۷۵۶۔ کچھ گذشتہ علماء اور مجتہدین فلسفہ کے سیکھنے کو حرام جانتے تھے اور کچھ علماء (جیسا کہ مشہور ہے) فلسفہ کو سیکھنا واجب جانتے ہیں، علامہ مامقانی کتاب ”مرآة الارشاد“ میں اپنے بیٹے کو اس طرح وصیت کرتے ہیں: ”میرے لعل! جب تک مجتہد نہ بن جاؤ، فلسفہ نہ پڑھو“ اس سلسلے میں جنابعالی کی کیا نظر ہے؟

جواب: دوشرطوں کے ساتھ فلسفہ پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
۱۔ یہ کہ انسان نے پہلے عقائد اسلامی کو بقدر کافی حاصل کرلیا ہو۔
۲۔ یہ کہ متدین اُستاد سے پڑھے ۔

سوال ۱۷۵۷۔ فلسفہ کے سلسلے میں حضور کی کیا نظر ہے؟ کیا جنابعالی جدید فلسفہ کے موافق ہیں؟ اس سوال کے ذکر کرنے کا مقصد فلسفہ کی وضاحت نہیں ہے، بلکہ ایک طرح کا تجسس ہے کیونکہ بہت سے علماء فلسفے کے مخالف ہیں؟

جواب: ان افراد کے لئے فلسفہ کا سیکھنا جنھوں نے اپنے اعتقاد کی بنیادوں کو مضبوط کرلیا ہو نہ یہ کہ مضر ہو بلکہ فکروں میں ترقی کا سبب بھی ہوتا ہے، لیکن اس کو متدین اُستاد سے حاصل کرے ۔

سوال ۱۷۵۸۔ بہت سے علوم غریبہ جیسے علم رمل، جفر اور علم اسطرلاب کا سیکھنا کیسا ہے؟ جب کہ ان میں سے ہر ایک کے کچھ فوائد ہیں اور بعض علماء ان کے سیکھنے میں رغبت بھی رکھتے تھے

جواب: صحیح طریقے سے ان علوم کا حاصل کرنا مشکل ہے اور کتنا اچھا ہے کہ ان میں وقت صرف کرنے سے پرہیز کیا جائے ۔
۲۲۔ عید الزہرا سلام الله علیہا۲۴۔ قرآن مجید
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma