وقت نماز

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
آٹھویں فصل تیمم کے احکام نمازی کے لباس

 

سوال نمبر ۱۸۴: ہندوستان کے کسی شہر میں ایک شخص نے مضمون میں یہ لکھا ہے :کہ ” ظہرو عصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو ملاکر پڑھنا ، اہلبیت ٪ کے ارشاد کے خلاف ہے، نہج البلاغہ کے نامہ نمبر ۵۲میں ، حضرت علی -نے نماز پنجگانہ کو الگ الگ پڑھنے کی تاکید فرمائی ہے اور آپ نے نامہ ۲۷ میں نماز کو وقت سے پہلے یا ان کو بعد میں پڑھنے سے منع کیا ہے “ لہذا نماز ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو ملاکر پڑھنا ، کیا غلط ہے ؟

جواب :بیشک نماز پنجگانہ کو فضلیت کے اوقات میں الگ الگ پڑھنا افضل ہے جس کی تفصیل توضیح المسائل میں آئی ہے لیکن ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو ملاکر پڑھنے کی بھی اجازت دی گئی ہے اور خود اہلسنت کی معتبر کتابوں میں لکھا ہے کہ پیغمبر اکرم ﷺ نے ان نمازوں کو بغیر کسی عذر کے ملاکر پڑھا ہے جو اس فعل کے جواز کی بہترین دلیل ہے ، خاص طور پر اس زمانہ میںنماز مغربین اور ظہرین کو ایک ساتھ پڑھنے سے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔ اس برعکس اگر نمازوں کو پانچوں وقت میں الگ الگ پڑھنے کی تاکید کی جائے تو اکثر افراد کی نمازقضاہو جانے کا خطرہ ہے لہذا افراط و تفریط سے ہٹ کر جس طرح پیغمبر اکرم ﷺاور آئمہ معصومین ٪ نے جیسا حکم اوپر دیا ہے اسی پر عمل کریں ۔

سوال نمبر ۱۸۵: نماز مغرب کے وقت پر جو بحث تحریر الوسیلہ کے ۲اور ۶ مسئلہ میں کی گئی ہے ، اس کو دیکھتے ہوئے نماز مغرب کی فضیلت کا وقت بہت ہی کم ہے ،جس کے بعد مغرب کی سرخی زائل ہوجانے تک ، نماز غفیلہ کا وقت رہتا ہے ۔ اس صورت میں جوٹیلی ویژن کے بعض چینل ( جو مقامی شہر کے نہیں ہیں ) سے اذان آتی ہے وہ صحیح ہے یا زیارت کے اہم اماکن سے جو اعلان ہوتا ہے اس کے علاوہ کلنڈر میں جو یہ لکھا رہتا ہے کہ قم کی اذان کا وقت مثلاًتہران سے ۲منٹ بعد ہے ، اس کے مطابق کیا اذان کہنا صحیح ہے ؟ اس سے کیا لوگ نماز اول وقت کی فضیلت ، اورنمازغفیلہ کی فضلیت سے کیا محروم نہیں ہوتے ہیں ؟ ( کیونکہ اہواز جیسے شہر میں اذان صبح کا وقت ، تہران سے ۲۰ منٹ بعد ہے تو مغرب کاوقت بعض اوقات ،ایک ساتھ ہوتا ہے ، یا اصفہان میں صبح کی اذان بعض اوقات تہران سے چند منٹ بعد میں ہے تو نماز مغرب کا وقت تقریباً دس منٹ پہلے ہے اسی طرح شہر قم میں مغرب کی اذان تہران سے پانچ منٹ پہلے ہے )

جواب : عام طور پر جب بھی افق کے فرق کو بیان کیا جاتا ہے تو اس سے مراد نصف النہار اور ظہر کا وقت ہوتا ہے ،لیکن پورے سال میں صبح اور مغرب کے وقت میں کافی تبدیلی آتی رہتی ہے جیسے شہر اصفہان میں ظہر ، ہمیشہ تہران کے تھوڑی دیر بعد ہے لیکن صبح کا وقت جاڑے میں پہلے ، اور گرمی میں بعد میں ہوتا ہے ۔

آٹھویں فصل تیمم کے احکام نمازی کے لباس
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma