دسویں فصل روزے کے احکام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
نماز کے بارے میں دوسرے سوالاتروزه کا کفاره اور قضا

سوال ۲۹۴۔ کیا روزہ کی حالت میں مسواک کرسکتے ہیں؟ اگر لعاب دہن سے مرطوب مسواک سے دوبارہ مسواک کریں تو کیا حکم ہے؟

جواب: روزہ کی حالت میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر مسواک کو باہر نکالیں اور پھر منھ میں لے جائیں او اس کی رطوبت لعاب دہن میں مستحلک (گھُل) نہ ہوئی ہو تو جائز نہیں ہے اور اگر ٹوتھ پیسٹ سے مسواک کررہے ہیں تو مسواک کے بعدمنھ کو اچھی طرح سے دھلنا چاہیے ۔

سوال ۲۹۵۔ میں ایک روز رمضان المبارک کے ایّام میں ایسی موٹر سائیکل کے پاس کھڑا تھا جو دھواں دے رہی تھی، اور جیسا کہ مجھے یاد ہے اس وقت میں اکثر ناک سے سانس لے رہا تھا، کیا میرا روزہ باطل ہے؟

جواب: اگر عام لوگ اس کو غلیظ دھواں جانتے ہوں اور آپ نے بھی جان بوجھ کر اور متوجہ ہوتے ہوئے اس کو سونگھا ہو تو آپ کے روزے میں اشکال ہے اور اگر وہ دھواں مشکوک تھا تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۲۹۶۔ ہم ایک ایسی جگہ کام کرتے ہیں جہاں پر اصول صحت کے تحفظ کی خاطر ، ہم دن میں ایک یا کئی بار حوض ”کلور+پانی“ میں غوطہ لگانے پر مجبور ہیں ؛ اس چیز کو مدّنظر رکھتے ہوئے کہ ہمار پورا بدن اور سر پانی میں چلا جاتا ہے، اس صورت میں ہمارے روزے کا کیا حکم ہے؟ یہ بھی ذکر کردینا ضروری ہے کہ میں یا میرے ساتھی پورے ماہ رمضان کی چھٹی نہیں لے سکتے تو ہمارا کیا وظیفہ ہے؟

جواب: سب سے اچھا راہ حل یہ ہے کہ پانی میں جائیں لیکن سر کو پانی کے اندر نہ لے جائیں؛ اور پانی کو اپنے سر پر ڈالیں یا آدھے سر کو ایک بار ڈبوئیں اور آدھے کو دوسری بار۔

نماز کے بارے میں دوسرے سوالاتروزه کا کفاره اور قضا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma