اعتکاف کو باطل کرنے کردینے والی چیزیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
مسجد سے باهر جانامحرمات اعتکاف

سوال ۳۱۴۔ کیا اعتکاف کی حالت میں عقد (معاملہ) کا صیغہ پڑھا جاسکتا ہے؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۳۱۵۔ اگر معتکف کوئی معاملہ کرے اور پیسہ نہ دے، بلکہ چیز کو ادھار خریدے یا ادھار بیچے، یا معاملہ کے لئے اپنا نائب بنائے، یا بیچنے والے کے ہاتھ میں رقم نہ دے، یا خود بلاواسطہ خریدار کے ہاتھ سے نہ لے تو ان صورتوں میں اعتکاف کا یا حکم ہے؟

جواب: معاملہ کرنے کا حکم گذشتہ مسئلہ میں گذر چکا ہے؛ لیکن اگر کسی کو اپنا نائب بنائے تب بھی کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۳۱۶۔ اگر معتکف کا کسی پر قرض ہے، کیا وہ اپنے قرض کو طلب کرسکتا ہے؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۳۱۷۔ حمّام کے مالک کو اس کے حمّام سے استفادہ کرنے کی وجہ سے پیسہ دینا مستحب ہے، کیا یہ عمل خرید وفروش کے عنوان میں شمار ہوگاجو مبطل اعتکاف ہے؟

جواب: کوئی اشکال نہیں ہے

سوال ۳۱۸۔ کیا اعتکاف کے مستحبات انجام دینے کے لئے محلہ کے نزدیکی حمام میں جانا، اعتکاف سے نکلنا یا اعتکاف کے باطل ہونے کا باعث ہوگا؟ مسجد کے نزدیک اپنے گھر میں مستحب غسل کی خاطر جانا کیسا ہے؟

جواب: دونوں میں اشکال ہے ۔

سوال ۳۱۹۔ ضرورت کی چیزوں جیسے، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ وغیرہ کو خریدنے کے لئے ان لوگوں کو پیسہ دینے کا کیا حکم ہے جو معتکف نہیں ہیں؟

جواب: جو ضروریات میں شامل ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۳۲۰۔ معمولاً مسجدوں میں خوشبو چھڑکتے ہیں اور اس سے کوئی چھٹکارا بھی نہیں ہے، اس صورت میں معتکف کا کیا وظیفہ ہے؟

جواب: جان بوجھ کر نہ سونگھے ۔

سوال ۳۲۱۔ کیا معتکف خوشبودار صابون اور شیمپو سے استفادہ کرسکتا ہے؟

جواب: احتیاطاً پرہیز کے ۔

سوال ۳۲۲۔ اعتکاف کرنے والے کا اعتکاف کی مدت میں اپنے گھر والوں (ماں بیوی بہن) سے گفتگو کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: کوئی حرج نہیں ہے ۔

سوال ۳۲۳۔ اگر روزہ کسی کے لئے نقصاندہ ہو تو کیا حکم ہے؟

جواب: اُن لوگوں کا اعتکاف باطل ہےجن کے لئے روزہ نقصان دہ ہوتا ہے ۔
اعتکاف کی حالت میں شہوت انگیز نگاہ ڈالنا

سوال ۳۲۴۔ کیا شہوت انگیز نگاہ، اعتکاف کے باطل ہونے اور کفارہ واجب ہونے کا سبب ہوتی ہے؟

جواب: اعتکاف کے باطل ہونے کا سبب نہیں ہوتی ۔

 

مسجد سے باهر جانامحرمات اعتکاف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma