15- دعا کا لکھنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
14- دعائیں۱۶۔ خواب

سوال ۱۶۱۳۔ کیا دعا کے لکھنے اور فال کھولنے کے کام کوئی اسلامی منشاء ہے؟

جواب: دعا لکھنے اور فال کھولنے کا کام جائز نہیں ہے ۔

سوال ۱۶۱۴۔ اگر کوئی اُن دعاؤں کے لکھنے کے عوض پیسہ لے جو بعض معبتر کتابوں میں سردرد وغیرہ کی شفا کے لئے ذکر ہوئی ہیں، تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر دعا ایسی ہوںجو معتبر کتابوں میں تحریر ہوئی ہیں، تو ان کے لکھنے کے عوض پیسہ لینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

سوال ۱۶۱۵۔ دعا نویسی کے سلسلے میں شارع مقدس کی نظر کیا ہے، کیا اسلام میں دعا نویسی جیسی کوئی چیز موجود ہے؟

جواب: اُن دعاؤں کے لکھنے میں جو آئمہ علیہم السلام سے کتب معتبرہ میں موجود ہیں، کوئی اشکال نہیں ہے، لیکن دعا لکھنے کا دھندا کرنا کہ جو پیسہ کمانے والوں میں رائج ہے، صحیح نہیں ہے ۔

سوال ۱۶۱۶۔ بہت سے لوگ دعا لکھنے کے بہانے دھوکہ بازی کرتے ہیں، اس لئے کہ تشخیص دیں کہ کون لوگ دھوکہ باز ہیں اور کون لوگ اسلام کے دستور کے مطابق دعا لکھ رہے ہیں،اس کے کیا راستے ہیں؟

جواب: اگر مذکورہ افراد پڑھے لکھے اور باتقویٰ لوگ ہوں اور معتبر کتب سے استفادہ کرتے ہوں تو ان کی دعا نویسی صحیح ہے، اس کے علاوہ اُن پر اعتقاد نہیں کیا جاسکتا ۔

سوال ۱۶۱۷۔ بہت سے دعا نویس جیسے زبان بندی، چلّہ توڑنے، تالے کو کھولنے، کاروبار لگنے، باندھنے اور کھولنے، بلاؤں کے دفع کرنے، سحر کو باطل کرنے وغیرہ کی دعائیں لکھ کر دیتے ہیں، کیا ایسی دعاؤں کا وجود ہے؟

جواب: یہ پیسہ کمانے والوں کا کام، اور کبھی کبھی دھوکہ بازوں کا کام ہے ۔

سوال ۱۶۱۸۔ کیا دعا نویسی کا صرف کاغذ ر لکھنے اور اپنے ساتھ رکھنے کے علاوہ کوئی دوسرا دستور العمل بھی ہے؟ جیسے کاغذ پر نوشتہ کو کسی کو گھول کرپلانا ! یا کسی خاص دعا کو جلانا! یا ہوا میں لٹکانا! یا پتھر کے نیچے رکھنا یا زمین میں دفن کرنا یا بہتے پانی میں بہانا، کیا ان دستور العمل کا کوئی اعتبار ہے؟

جواب: دعا کا جلانا مطلقاً جائز نہیں ہے لیکن بعض دعاؤں یا تعویذوں کو دھوکر پلانے یا پانی میں بہانے کا تذکرہ بعض کتابوں میں ہوا ہے ۔

سوال ۱۶۱۹۔ کیونکہ دعا نویسوں کے پاس جانے والیاں اکثر خواتین ہیں کہ جو اپنی مشکلات ورنج وغم کو دور کرنے کے لئے اس کام کا اقدام کرتی ہیں، اور بعض اوقات دعا نویس افراد ان کو دھوکہ دیتے ہیں، ان خواتین کی روشن فکری کے لئے حضور کیا وصیت فرماتے ہیں؟

جواب: ایسے لوگوں کے پاس جانے کے خطرے سے تمام خواتین کو آگاہ کردینا چاہیے تاکہ ان کے جال میں نہ پھنسے ۔

14- دعائیں۱۶۔ خواب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma