موقوفات مسجد

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
غیرمسلم کامسجد میں آنا مسجد کی عمرات کو گرانا

سوال ۲۰۴۔ کیا ایسی چیزوں کامسجد کو وقف کرنا جن کی چوری ہوجانے کا زیادہ احتمال ہے، صحیح ہے؟کیونکہ یہی چیز سبب ہوتی ہے کہ اکثر اوقات مسجد کا دروازہ رہتا ہے ۔

جواب: ایسے وقف میں کوئی اشکال نہیں ہے، اور مومنین کا وظیفہ ہے کہ ان کی حفاظت کریں ۔

سوال ۲۰۵۔ مسجد کے اُس مال کو بیچنے کا کیا حکم ہے جس کی اب ضرورت نہ رہی ہو، یا دور حاضر میں ایسے سامان سے استفادہ نہ کیا جاتاہو اور دوسری مساجد میں بھی اسی وجہ سے استفادہ کے قابل نہ ہو (جیسے پُرانا فرش، تیل سے چلنے والے ہیٹر)؟

جواب: مفروضہ سوال میں ایسے سامان کوبیچنا اور اس کے بدلے ضرورت کا سامان لینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے؛ لیکن اولویت مشابہ سامان کو ہے (جیسے پُرانے فرش کی جگہ نیا فرش خریدنا) ۔

سوال ۲۰۶۔ مسجد کا فرش یا کوئی دوسرا سامان کہ جس کی بہت زیادہ قیمت ہو، اگر وہ سامان مسجد میں استعمال کیا جائے تو بہت جلد اس کی قیمت گھٹ جائے گی، اس صورت میں جبکہ اس کا بیچنا مسجد کے نفع میں ہو کیا اس کا بیچنا جائز ہے؟

جواب: مفروضہ مسئلہ میں اس کے بیچنے میں کوئی اشکال نہیں ہے اور گذشتہ مسئلہ کے مانند عمل کرنا چاہیے ۔

سوال ۲۰۷۔ مسجدوں کے رنگ برنگے اور چھوٹے بڑے فرشوں کو اس غرض سے بیچنا کہ ان کے بدلے میں ایک رنگ اور ایک سائز کے فرش خریدے جائیں اور خوش نما معلوم ہوں، جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ مسجد میں آنے والوں کی تعداد میں زیادتی کا امکان ہوجائے گا، اس مسئلہ کا حکم بیان فرمائیں؟

جواب: اگر یہ فرش مسجد کے لئے وقف ہوں تو ان کا بیچنا جائز نہیں ہے، کیونکہ اس کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہے لیکن اگر مسجد کی ملکیت ہو تو اس کام میں کوئی ممانعت نہیں ہے (مسجد کی ملکیت جیسے وہ سامان جو موقوفہ وغیرہ کی آمدنی سے خریدا گیا ہو)

غیرمسلم کامسجد میں آنا مسجد کی عمرات کو گرانا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma