نماز کے بارے میں دوسرے سوالات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
نماز جمعہ دسویں فصل روزے کے احکام

سوال ۲۹۱۔ کیااس شخص کے اوپر جسے یقین ہو کہ صبح کی نماز کے لئے اس کی آنکھ نہیں کھلے گی، کسی سے کہے کہنا ضروری ہے اس کو نماز کے وقت آواز دے دینا یا کوئی ایسا کام کرنا کہ وہ سوتا نہ رہ جائے؟ اور اگر اس کو اپنے نہ جاگنے کا احتمال ہو تب کیا حکم ہے اور اس کی دلیل کیا ہے؟

جواب: یہ کام واجب نہیں ہے لیکن نماز کے قضا ہوجانے کی یقینی صورت میں احتیاط یہ ہے کہ کوئی ایسا کام کرے جس سے وہ جاگ جائے ۔

سوال ۲۹۲۔ کیا بدن کے فاضل بالوں کا ازالہ واجب ہے! کیا اس کام کا ترک کرنا نماز کے صحیح یا قبول ہونے میں اثر انداز ہوتا ہے؟

جواب: واجب نہیں ہے لیکن شرمگاہ کے اطراف کے بالوں کا زائل کرنا مستحب ہے ۔

سوال ۲۹۳۔ اگر ڈاڑھی کا مونڈنا اور ”حق الناس کا اپنے ذمہ رکھنا“ فحشاء وگناہ شمار ہوتا ہو اور اس کام پر اصرار بھی ہو تو کیا یہ کام انسان کی تمام نمازوں کے باطل ہونے کا سبب ہوتا ہے؟ کیونکہ قرآن مجید کے فرمان کے مطابق ”نماز انسان کو فحشاء وگناہ سے روکتی ہے“ لہٰذا ان فحشاء وگناہوں کو انجام دیتے رہنا باعث ہوگا کہ ہماری نماز واقعی نماز نہ ہو، اس سلسلے میں حضور کی کیا رائے ہے؟

جواب: ہر نماز انسان کو گناہ سے روکتی ہے، لیکن اس کے دائرے مختلف ہیں، نماز جس قدر بھی کامل ہوگی اسی قدر اس کا فحشاء وفساد سے روکنے کا دائرہ بھی وسیع ہوگا ۔

نماز جمعہ دسویں فصل روزے کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma