طبابت کی تعلیم حاصل کرنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
بینک کے دیگر احکامطبیب کی ضمانت

سوال ۱۳۶۲۔ پیشاب کی نلی اور گردے کے ڈاکٹر اکثر وبیشتر مرد ہوتے ہیں، کیا مرد اور عورت کے ارتباط کو کم کرنے کی خاطر عورتوں کو اس مضمون میں داخلہ لینا واجب ہے؟

جواب: اس چیز پر توجّہ رکھتے ہوئے کہ ہم جنس کا غیر ہم جنس کو دیکھنا خصوصاً شرمگاہ پر نظر کرنا بہت سنگین گناہ ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ ہم جنس کا ایگ گروہ اس مضمون میں تخصّص حاصل کرے۔

سوال ۱۳۶۳۔ دل کے ڈاکٹروں کی تعداد کو اکثر وبیشتر مرد تشکیل دیتے ہیں، کیا جنس مخالف کے ساتھ رابطہ کو کم کرنے کی غرض سے دل کے علاج کی ڈگری کو حاصل کرنا عورتوں کے لئے واجب کفائی ہے؟

جواب: جی ہاں واجب کفائی ہے۔

سوال ۱۳۶۴۔ کیا مردوں کے لئے جائز ہے کہ وہ ڈاکٹری میں اس مضمون کی تعلیم حاصل کریں جو عورتوں کی بیماری سے مخصوص ہے کیونکہ اس مضمون میں مخصوص جگہ کو دیکھنا اور چھونا لازمی ہوتا ہے؟

جواب: اگر کافی تعداد میں اس مضمون میں تعیم حاصل کرنے والی لڑکیاں موجود نہ ہوں یا قابل ملاحظہ احتمال دیا جائے کہ مستقبل میںمسلمان عورتوں کی جان کی حفاظت میں ان کی ضرورت ہے جائز ہے۔

سوال۱۳۶۵۔ عورتوں کی بیماری کی تشخیص میں اکثر وبیشتر الٹرا ساؤنڈ (ultarasound) سے استفادہ کیا جاتا ہے اور اس کام کی ماہر عورتیں بہت کم نظر آتی، کیا طالبات پر لازم ہے کہ اس مضمون میں مہارت حاصل کریں؟

جواب: واجب کفائی کے عنوان سےضروری ہے کہ اس مضمون میں تعلیم حاصل کریں۔

بینک کے دیگر احکامطبیب کی ضمانت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma