اعتکاف کی اهمیت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
روزہ کے بارے میں متفرقہ سوالاتاعتکاف کے شرائط

سوال ۳۰۷۔ تمام مومنین خصوصاً جوانوں کے لئے اعتکاف کی اہمیت بیان فرمائیں؟

جواب: اس پر آشوب مادّی دنیا میں جب لوگوں کی توجہات مادّیات کی طرف مرکوز ہیں، انسان کے دل اور روح پر زنگ لگ جاتا ہے، غفلت اور خدا سے دوری کے زنگ اگر دعا اور عبادت سے برطرف نہ کئے جائیں تو ممکن ہے کہ انسان کے وجود سے روحانیت اور معنویت باکل ہی ختم ہوجائے اور یہ جو اسلامی احادیث میں نماز کو پانی کی نہر سے تشبیہ دی گئی ہے جس میں انسان ہر شب وروز میں اپنے آپ کو پانچ بار دُھلتا ہے اسی مطلب کی طرف اشارہ ہے، عبادتوں میں اعتکاف کا مقام ایک خاص خصوصیت کا حامل ہے اور مختلف جہتوں سے یہ حج کے مناسک اور احرام کے مشابہ ہوتا ہے جو انسان کو روحانیت اور معنویت سے بھری دنیا کی طرف لے جاتا ہے، ایک جامع مسجدکی حدود میں تین روز رہنا، روزہ رکھنا، عبادتیں کرنا، اپنے آپ کو بنانے کی کوشش کرنا اور غیر خدا کے بارے میں فکر نہ کرنا، انسان کی روح میں ایک عظیم تبدیلی پیدا کرتا ہے جس کی صفاء اور نورانیت بے نظیر ہے اور بحمدلله گذشتہ چند سالوں میں جوان طبقہ خصوصاً عزیز طالب علم اعتکاف کی طرف بہت زیادہ راغب ہوئے ہیں، انھوں نے اس روحانی عبادت کی لذّت اور فوائد کا احساس کیا ہے، ہم اُن کے اس شوق پر اُن کو مبارکباد دیتے ہیں، ہمیں اُمید ہے کہ ہمارے عزیز جوان خصوصاً اسٹودینٹ طبقہ اس کام کی طرف جو قرب خدا کا موٴثرترین ذریعہ ہے دوسروں سے آگے بڑھیں اور اس کے معنوی نتائج سے پوری طرح محظوظ ہوں ۔

روزہ کے بارے میں متفرقہ سوالاتاعتکاف کے شرائط
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma