سقط جنین

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
حمل کی روک تھامبدن کے اعضاء کی خرید وفروش

سوال ١٤٥٢۔ کیا ذیل میں دئے گئے موادر میں بچے کو ساقط کراسکتے ہیں؟
الف) ماں بیمار ہے اور اس کا حاملہ رہنا (طبیب کی تشخیص کے مطابق اور ماں کی حالت بھی ایسی ہی ہے اور خود ماں بھی اس چیز کا احساس کررہی ہے) بیماری میں شدّت اور حالت کے بگڑنے کا باعث ہے؟
ب) مذکورہ بیماری اس حد تک پہنچ جائے کہ ماں کی حیات بچّے کے ساقط کرانے پر متوقف ہو؟
ج) ماں بالکل صحیح وسالم ہے اور آئندہ اس کو کوئی خطرہ بھی نہیں ہے اور بچہ بھی ٹھیک ٹھاک ہے لیکن بچّے کے دوسر ہیں یا بچّے کا سر انسان کی شکل کا نہیں ہے، اگر وہ اس حالت میں دنیا میں آئے تو ڈاکٹڑوں کی تشخیص کے مطابق چند روز سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا ہے، کیا اس طرح کے بچّے کی زندگی خود اس کے لئے، اور ماں باپ کے لئے اور معاشرے کے مشکل ایجاد نہیں کرے گی؟
د) مذکورہ فرض میں مسئلہ کا حکم روح کے ڈلنے سے پہلے اور بعد، بیان فرمائیں؟
ھ) بہرحال، کیا شرعی نظر سے ڈاکٹر اور شوہر یابیوی پر کوئی ذمہ داری ہے؟
و) اگر ضروری ہو اور مرد ڈاکٹر سقط جنین کا اقدام کرے تو کیا حکم ہے؟

جواب: سقط جنین فقط اس صورت میں جائز ہے جب ماں کی جان کو خطرہ ہو یا ماں کی شدید بیماری کا خوف ہو اور بچے میں روح بھی نہ ڈالی گئی ہو،نیز اگر قطعی تشخیص دی جائے کہ جنین اس طرح کا ناقص الخلقہ ہے کہ جو ماں باپ اور دوسروں کے لئے باعث عسر وحرج ہوگا بشرطیکہ ابھی اس میں روح نہ پڑی ہو تو مذکرہ ان تین صورتوں میں سقط جنین جائز ہے، اگر سقط جنین مرد ڈاکٹر کے علاوہ ممکن نہ ہو تو کوئی ممانعت نہیں ہے اور احتیاط یہ ہے کہ ماںباپ ڈاکٹر کو دیت دینے سے معاف کردیں ۔

سوال ١٤٥٣۔ تعلیم کی غرض سے شیشہ کے اندر مردہ جنین کو رکھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا لبارٹی کو سجانے کی خاطر رکھنا، یا گھر میں محفوظ کرنا جائز ہے؟

جواب: سجاوٹ وغیرہ کے لئے جائز نہیں ہے ؛ لیکن اگر تعلیم کے لئے اس کی ضرورت ہو اور کوئی چیز اس کی جگہ بھی نہ لے سکتی ہو تو کوئی مانع نہیں ہے ۔

سوال ١٤٥٤۔ وہ عورت جو رحم کے کینسر میں مبتلا ہے کیا اپنے بچے کو ساقط کراسکتی ہے؟

جواب: اگر اس کے بچے کا ناقص الخلقہ ہونا قطعی اور شدید ہو، اور جنین ابتدائی مرحلوں میں ہو اور علاج کا راستہ فقط سقط جنین پر منحصر ہو تو بچے کو ساقط کرانا جائز ہے ۔

سوال١٤٥٥۔ زیادہ پروپیگنڈے باعث ہوتے ہیں کہ لوگ صاحب اولاد ہونے سے شرمندگی کا احساس کرتے اور سقط جنین میں جلدی کرتے ہیں، کیا ایسے پروپیگنڈے جائز ہیں؟

جواب: جائز نہیں ہیں ۔

حمل کی روک تھامبدن کے اعضاء کی خرید وفروش
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma