دیات کے دیگر سوالات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
تغلیظ دیت (دیت کا زیادہ ہونا) بینکوں میں ملازمت

سوال ۱۳۲۴۔ عدالت کے مبتلا بہ مسائل میں سے ایک -مسئلہ اشخاص کے جسمکو نقصان پہنچانا ہے ۔ کیا جسمانینقصانات مادی اورفیزیکی نقصان سے محضوص ہیں یا روحی اورنفسیانی نقصانات کو بھی شامل ہیں ؟ اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ روحی اور نفسیاتی نقصانات کاااثرمادی اور فیزیکی نقصانات سے کئی گنازیادہ ہے ، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص روحی اور نفسیاتی نقصان کی وجہ سے پوری عمر رنج و غم میں مبتلا رہے ، اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایک شخص ، نقصان پہنچنے کی مدت میں کام کاج سے باز رہے (خصوصاً علمی کاموں سے ) اور اپنے مد نظر اہداف کو حاصل نہ کرسکے، اور اجباراً و نا خواستہ کسی دوسرے راستے پر لگ جائے ۔ کیا شرعی طور سے ایسے نقصانات تلافی کے قابل ہیں ؟

جواب: اس چند چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ روحی اور معنوی نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا اور نہ ہی اس کی حدود کو معین کیا جاسکتا ہے، لہذا ان کے لئے حسارت کو معین کرنا مشکل ہے ، اور یہ کام غالباً جھگڑے کا سبب ہو جاتا ہے اور یہ ہی وہ چیز ہے جس سے اسلام شدَّت سے پرہیز چاہتا ہے؛ البتہ بعض ایسے موارد بھی ہیں جیسے کامل طور سے ہوش و حواس کا کھو بیٹھنا (جنون )یا اس سے کم کہ جسکا اندازہ لگانا ممکن ہے ، ان جیسے نقصانات کی تلاقی فقہ اسلامی میں بیان ہوئی ہے ۔

سوال۱۳۲۵۔ بہت سے عرب کے بادیہ نشینوں میں یہ دستور ہے کہ مقتول کی دیت کو اگر وارثین میں بچہ ہو تو پورے خاندان میں تقسیم کرتے ہیں ، اس تقسیم کا کیا حکم ہے ؟

جواب: مقتول کی دیت اس کے سارے اموال کی طرح ہے ضروری ہے کہ بچے کے حصے کو اس کے کفیل کے سپرد کریں تاکہ وہ اسکو حقاظت سے رکھے ، اور بقیہ مال کو میراث کے قانون کے مطابق نقسیم کریں ۔

سوال ۱۳۲۶۔ ملک میں موئر گاڑیوں کابیمہ ایکسیڈنیٹ میں مجروحین اور مقتولین کے خون کو رائگاں نہ جانے کی وجہ سے ہے ۔ لیکن ایکسیڈنیٹ شدہ افراد کے نقصان کو ادا کرنے کے لئے بیمہ کے کچھ معّین قوانین ہیں ، مثلاً اگر مقصِّر ڈرایور کی گاڑی کا بیمہ ہو تو ادارئہ بیمہ، مقتولین اور مجروحین کی خسارت اس گاڑی کے بیمہ سے ادا کریگا ، اور اگر مقصر ڈرایور کی گاڑی کا بیمہ نہ ہو لیکن غیرمقصر ڈرائیور کی گاڑی کا بیمہ ہو ، تو ادارہ بیمہ مقتولین اور مجروحین کی خسارت اس گاڑی کے بیمہ سے ادا کریگا ۔ دونوں صورتوں میں ادا کرنے والا ، بیمہ کا دفتر ہے ۔ اب اگر مقصر ڈرائیور کی گاڑی کا بیمہ نہ ہو اور غیر مقصر ڈرائیور کی گاڑی کا بیمہ ہو اور بیمہ کا ادارہ مقتولین اور مجروحین کی دیت کو غیر مقصر ڈرائیور کے بیمہ سے ادا کردے کیا مقتولین اور مجروحین کے وارثین مقصر ڈرایور سے کسی اور چیز کے طلب کرنے کے حق دار ہیں ۔

جواب: سوال کے فرض میں ، جب دیت بیمہ کی طرف سے ادا کردی جائے تو مقصر ڈرائیور کے ذمہ کچھ باقی نہیں رہتا ۔

سوال ۱۳۲۷۔ اگر قتل شبہ عمد یا قتل خطاء محض میں مفتول کے وارثین کی شناخت مشخص نہ ہو ، یا ان تک دسترسی میسَّر نہ ہو ، کیا قاتل کو دیت کے ادا کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے ، اور اگر وہ دیت دینے سے انکار کرے تو کیا اس کو قید میں ڈالا جا سکتا ہے ؟

جواب: جی ہاں، اس کو دیت کی ادائیگی پر مجبور کیا جاسکتا ہے ۔ چنانچہ اس کا کوئی وارث نہ ہو تو اس کی دیت کو حفاظت سے رکھا جائے گا ، اور نا امیدی کی صورت میں فقراء میں تقسیم کردیا جائے گا ۔

سوال ۱۳۲۸۔ اس جملے میں ”میاں یا بیوی کو قصاص کا حق نہیں ہے“ مگر یہ کہ قصاص کا دیت سے مصالحہ کرلیں “ مصالحہ سے کیا مراد ہے ؟

جواب: اس سے مراد یہ ہے کہ مقتول کے وارثین قاتل سے سمجھو تاکریں کہ وہ قصاص کی جگہ دیت لے لیں گے ؛ اس صورت میں میاں اور بیوی دونوں شریک ہونگے۔

سوال ۱۳۲۹۔ میت کے کچھ وارثین بالغ اور کچھ نا بالغ ہیں ۔ بالغ وارثین، قاتل کو قصاص کرنے کے خواہاں ہیں لیکن اس صورت میں ان کو نا بالغ وارثین کا حصہ ادا کرنا ہوگا ۔ کیا بالغ وارثین دیت کی نوعیت کو جنس اور قیمت کے اعتبار سے معین کر سکتے ہیں ؟ یا نابالغوں کو خوش کرنے کے لئے ، ان کا کفیل یا عدالت، بچوں کی دیت کے حصے کو مہنگی جنس جیسے گائے بھیڑ بکری وغیرہ سے معین کریں گے ؟

جواب: دیت کی نوعیت کے معین کرنے کا اختیار ان لوگوں کو ہے جو نا بالغوں کو دیت دینا چاہتے ہیں ۔

سوال ۱۳۳۰۔ کیا مقتول کے وارثین مقتول کے کفن اور دفن یا دوسرے اخراجات کو ملزم سے وصول کر سکتے ہیں ؟

جواب: دیت کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں لے سکتے ۔

سوال ۱۳۳۱۔ اگر مقتول کے بیوی بچے ہوں ، اور وہ ان کے لئے ایکسیڈینٹ ہونے والی گاڑی سے رزق مہیّا کرتا ہو، کیا وارثین کو حق ہے کہ جتنی مدت گاڑی خراب رہی ہے اور اس نے کام نہیں کیا،اتنی مدت کی خسارت ملزم سے وصول کریں ؟

جواب: وہ گاڑی کے کام نہ کرنے کی خسارت کو مرمت میں صرف ہوئے ضروری دنوں کے حساب سے لے سکتے ہیں ۔

 

تغلیظ دیت (دیت کا زیادہ ہونا) بینکوں میں ملازمت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma