نماز جمعہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
نماز آیاتنماز کے بارے میں دوسرے سوالات

سوال ۲۸۵۔ توضیح المسائل میں اس طرح آیا ہے: ”نماز جمعہ کا وقت ظہر کے اول وقت سے لے کر اس قدر ہوتا ہے کہ معمول کے مطابق اذان، خطبے اور نمازہوجائے، اور اس قدر وقت گذرجانے کے بعد نماز جمعہ کا وقت ختم ہوجاتا ہے“ گذارش ہے کہ نماز جمعہ کے وقت کی مقدار کو گھڑی کے حساب سے بیان فرمائیں؟

جواب: نماز جمعہ کے وقت کی مقدار اتنی ہے کہ معمول کے مطابق خطبے اور متعادل لحاظ سے نماز جمعہ ہوجائے، البتہ ممکن ہے کہ اس میں اول زوال سے ایک گھنٹہ یا سوا گھنٹہ لگ جائے، اس کے بعد نماز جمعہ کا وقت گذرجاتا ہے ۔

سوال ۲۸۶۔ ہمار ے علاقے میں دو جگہ پر نماز جمعہ ہوتی ہیں اور ان دونوں علاقوں کی درمیانی مسافت کے دو راستے ہیں؛ پہلا راستہ قدیمی ہے جس کی مسافت ایک فرسخ سے کم ہے، دس فیصد لوگ اس راستے کو پیدل طے کرتے ہیں؛ دوسرا راستہ جدید ہے جس کی مسافت ایک فرسخ سے زیادہ ہے اور نوّے فیصد لوگ اس کو سواری سے طے کرتے ہیں، لہٰذا حضور فرمائیں کہ دونوں جمعوں کے درمیان، مسافت کو معین کرنے کیا معیار ہے؟

جواب: معیار وہ راستہ ہے جس کو اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں ۔

سوال ۲۸۷۔ جنابعالی کا اُن دو نماز جمعہ کے بارے میں کیا حکم ہے جو کچھ مدت سے ایک فرسخ کے اندر ہور ہی ہوں؟

جواب: جو نماز پہلے ہورہی ہو صحیح ہے اور دوسری باطل ہے ۔

سوال ۲۸۸۔ کیا وہ نماز جمعہ جس کی تکبیر دوسری نماز جمعہ کے بعد ہو خواہ زمانہ کے لحاظ سے وہ نماز جمعہ دوسری پر مقدم ہو (یعنی وہاں پر نماز جمعہ پہلے سے برپا ہورہی ہو) صحیح ہے یانماز کے صحیح ہونے کا معیار زمانے کے لحاظ سے مقدم ہونا ہے ہر چند وہ تکبیر کے مقدم یا موٴخر ہونے کے لحاظ سے دوسری پر مقدم نہ ہو؟

جواب: معیار، خطبوں کا شروع ہونا ہے لہٰذا جس نماز کے خطبے پہلے شروع ہوجائیں گے وہی نماز صحیح ہے ۔

سوال ۲۸۹۔ اگر کوئی امام جمعہ نماز کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد قنوت پڑھا ہے اور غلطی سے قنوت کے بعد پھر دوبارہ رکوع کرلے تو اس صورت میں مامومین کا کیا وظیفہ ہے؟

جواب: امام اور اُن مامومین کی نماز جو امام کے ساتھ رکوع میں گئے ہیں باطل ہے، البتہ وہ مامومین جو امام کی غلطی پر متوجہ تھے اور رکوع میں نہیں گئے، وہ اپنی نماز کو جمعہ کی صورت میں پوری کریں گے اور پھر نماز ظہر بھی بجالائیں گے ۔

سوال ۲۹۰۔ مستحب، قضا یا اجارہ کی نمازوں کا خطبوں کے بعد اور نماز سے پہلے پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: احتیاط ان کے ترک کرنے میں ہے ۔

نماز آیاتنماز کے بارے میں دوسرے سوالات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma