ڈاکٹری کے سوالات:

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
زندگی کا خاتمہ:١۔دینی ترتیب کی آفتوں کی پہچان

سوال ١٤٧٤۔ کیا ممنوعہ دوا ئوں یا تاریخ گذری دوائوں کی خرید وفروخت جائز ہے؟

جواب: ممنوعہ دوائوں کی خرید وفروخت جائز نہیں ہے؛ اور اگر تاریخ گذری دوائوں کا قابل ملاحظہ اثر موجود ہو اور خریدار کو متوجہ بھی کرادیا گیا ہو تو اشکال نہیں ہے، اس کے علاوہ جائز نہیں ہے ۔

سوال ١٤٧٥۔ کیا نظارت کے نظام سے خارج سرکاری دوائوں کی خرید وفروخت جائز ہے؟

جواب: اگر اسلامی جمہوریہ کے قوانین کے خلاف ہو یا ضرر وزیان کا باعث ہو تو جائز نہیں ہے ۔

سوال١٤٧٦۔ کیا طبّی تحقیقات کی وجہ سے حیوانات یا نباتات کو نقصان پہچانا جائز ہے؟

جواب: نباتات کے متعلق اشکال نہیں ہے لیکن حیوانات کے سلسلے میں اگر یہ تحقیقات مہم مقاصد کے لئے ہوں تو جائز ہے

سوال ١٤٧٧۔ اگر طب کا طالب اپنے استاد کے رازوں کا جانتا ہو اور اس کی اخلاقی کمزوریوں سے آگاہ ہو تو اس کا وظیفہ کیا ہے؟ حالانکہ دوسرے تمام لوگ اس کو مکمل مومن جانتے ہوں اور بہت سے مسائل میں اس کی طرف رجوع کرتے ہوں ۔

جواب: وہ اپنے وظیفہ پر عمل کرے اور دوسرے سے کوئی سروکار نہ رکھے ۔

سوال ١٤٧٨۔ کیا طبیب اُن مسائل میں جن کے حکم وہ نہیں جانتا اپنے اجتہاد پر عمل کرسکتا ہے؟ اور ضرورت کے وقت فوری اقدام کرسکتا ہے؟

جواب: اگر واقعاً اضطرار ہے اور اس کا عالم پر دسترسی کا امکان نہیں ہے تو وہ جس چیز کی ضرورت کا احساس کرے تو اُس پر عمل کرسکتا ہے ۔

سوال ١٤٧٩۔ آپریشن تھیئٹر میں جرّاحی کے سامان کا نہ ہونا یا کم ہونا ممکن ہے کہ بیمار کے مرجانے کا باعث ہو، کیا ان وسائل کا فراہم کرنا واجب ہے؟

جواب: اسلامی حکومت پر ان کا فراہم کرنا واجب ہے، اسی طرح پرائیویٹ اسپتال بھی جب کسی بیمار کا آپریشن کرنا چاہیں تو ان وسائل کو فراہم کریں ۔

سوال ١٤٨٠۔ ایران کے دیسی لیٹرین سے بہت سے بیماروں منجملہ دل کے بیماروں کے لئے مضر ہیں، کیا انگریزی لیٹرین سے استفادہ کرنا جائز ہے؟

جواب: انگریزی لیٹرین سے سب کے لئے استفادہ کرنا جائز ہے ۔

سوال ١٤٨١۔ کیا کسی بیمار کو بجلی کا کرنٹ دینے کے لئے بھرتی کرنا (جب کہ اس چیزکا بھی احتمال ہو کہ اس کے کچھ (سائیڈ ایکفیکٹ ہیں) آمدنی کے ذریعہ ہونے کی وجہ سے جائز ہے؟

جواب: جائز نہیں ہے؛ لیکن اگر یہ کام علاج کے طریقوں میں سے ہو اور سائیڈ ایکفیکٹ کا بھی احتمال ہو اور بیمار کو بتا بھی دیا گیا ہو اور اس سے اجازت بھی لی گئی ہو تو جائز ہے ۔

سوال ١٤٨٢۔ کچھ بیمار، اسپتال جاتے ہیں لیکن ان کے لئے علاج یا آپریشن کے خرچ کو برداشت کرنا ممکن ہے، کیا اس صورت میں اسپتال، سرجن یا حکومت اسلامی پر کوئی ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟ کیا ان کی موت یا کسی عضو کے ناقص ہوجانے میں ان کے اوپر دیت مستقر ہوجاتی ہے؟

جواب: حکومت اسلامی پر واجب ہے کہ اس سلسلے میں کوئی تدبیر سوچے جس سے ایسے افراد کی مشکل حل ہوجائے ۔

سوال ١٤٨٣۔ ''پروستوڈین'' نامی انجکشن دینے سے حمل کے پہلے تین مہینے بچہ ایک گھنٹے کے اندر ساقط ہوجاتا ہے یہ دوا کبھی شیاف یا جیل کی صورت میں دستیاب ہوتی ہے، کیا ایسی دوائوں کی خرید وفروخت جائز ہے؟

جواب: ان کی خریدو وفروخت میں مشکل نہیں ہے، لیکن ضروری ہے کہ مومن اور متعہد طبیب کے نسخہ سے خرید وفروخت کی جائے تاکہ سوء استفادہ نہ ہوسکے ۔

سوال ١٤٨٤۔ مذکورہ دوا وافر تعداد میں بازار میں موجود ہے، کیا ضروری ہے کہ اس کی خرید وفروخت کی روک تھام کی جائے؟

جواب: جی ہاں، مذکورہ بالا شرائط کے بغیر ان کی خرید وفروخت کی رکاوٹ کی جائے ۔

سوال١٤٨٥۔ ڈاکٹری کے بہت سے مسائل میں ڈاکٹر کسی مرجع کا مقلد ہے اور مریض کسی دوسرے مرجع کا اور ان دونوں کی نظر، ایک دوسرے سے جدا ہے تو کونسا نظریہ عمل کا معیار قرار پائے گے؟

جواب: ڈاکٹر اپنے وظیفہ پر عمل کرے ۔

سوال ١٤٨٦۔ بہت سے طبی تعلیم کے مراکز میں لڑکے اور لڑکی طالب علموں کو الگ الگ تعلیم دینا ممکن نہیں ہے لیکن بہت سے عہدہ داران اس مسئلہ میں بے توجہی دکھاتے ہیں، اس سلسلے میں حضور کی نظر کیا ہے ؟

جواب: اگر جدا کرنے کا امکان ہو تو جدا کرنا ضروری ہے ۔

سوال ١٤٨٧۔ کیا علاج کی غرض سے غیر مسلم اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس جانا جائز ہے؟

جواب: اگر کوئی خاص خرابی لازم نہ آئے تو اشکال نہیں ہے ۔

سوال ١٤٨٨۔ بہت سے سرجن ڈاکٹر آپریشن کی معیّنہ قیمت کے علاوہ مریضوں سے اضافی پیسے نہیں لیتے ہیں اور مریض بھی مجبور ہیں کہ اُس پیسے کو ادا کریں کیا یہ کام جائز ہے؟

جواب: اگر طبیب سرکاری نوکر ہے تو اپنے وظیفہ پر عمل کرنے کے عوض کوئی پیسہ نہیں لے سکتا، لیکن اگر وہ سرکار کا نوکر نہیں ہے توجس مقدار پر بھی مریض سے توافق ہوجائے تو اس کے لینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔لیکن عدل وانصاف کی بہرحال رعایت کی جائے ۔

سوال ١٤٨٩۔ خون کی کمی یا آپریشن کے سامان کو استعمال کرنے کے بہت سے بیہودہ قوانین کی وجہ سے اگر مریض آپریشن تھیٔٹر میں فوت ہوجائے کیا ایسے قوانین کی اصلاح کرنا واجب ہے؟

جواب: واجب ہے کہ ایسا کام کیا جائے جس سے آپریشن تھیئٹر میں لوگوں کی جان خطرے میں نہ پڑے ۔

سوال ١٤٩٠۔ کیا ڈاکٹر یا نرسیں، حاملہ عورتوں کو اس وجہ سے بڑا بھلا کہہ سکتی ہیں کہ ان کے بچّے زیادہ ہیں؟

جواب: کسی بھی مسلمان کی تحقیر جائز نہیں ہے ۔
پچاسویں فصل:

زندگی کا خاتمہ:١۔دینی ترتیب کی آفتوں کی پہچان
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma