زوجین کی میراث:

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
میراث کا دوسرا طبقہ: ارث کسانى که همزمان فوت کرده اند

سوال ۸۷۷ -- یہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کہ تفسیری کتابوں میں سورہٴ نساء کی ۱۲ویں آیت کی بہ طور مطلق تفسیر کی گئی ہے، اس صورت میں زوجہ کے لئے عمارت کا فقط فضائی حصہ اور درختوں کی قیمت کی میراث کے سلسلے میں فقہی دلیل کیا ہے؟

جواب: اس مسئلہ کی دلیل وہ روایتیں ہیں جو ائمہ معصومین ٪ سے وارد ہوئی ہیں جن سے قرآنی کی آیات تخصیص ہوجاتی ہے اور آیات میراث کی تخصیص فقط اس مورد میں منحصر نہیں ہے بلکہ یہ مطلب شیعہ اور اہل سنت کی فقہ میں متعدد مقامات پر دیکھا جاسکتا ہے ، مزید اطلاع کے لئے جواہر الکلام کی ۳۹ جلد کا مطالعہ کیا جائے۔

سوال ۸۷۸ -- کیا زوجہ، گہرے کنویں، قنات اور آب جاری میں سے میراث کی حقدار ہے؟

جواب: اگر پانی مباح زمین میں جاری ہو جیسے بڑی بڑی نہریںتو اس صورت میں زوجہ کو عین مال سے میراث ملے گی اور اگر بالفرض اس کا شوہر ہفتہ میں دو گھنٹہ پانی کا مالک تھا تو اس کا ۴/۱ ،یا ۸/۱حصہ زوجہ کو دیا جائے گا اور اگر قنات یا پانی کاکنواں موجود ہو تو زوجہ اس کے عین مال سے میراث نہیں لے گی، بلکہ کنویں اور اس قنات کے وسائل کی قیمت لگاکر زوجہ کو اس کی قیمت میں سے میراث دی جائے گی۔

سوال ۸۷۹ - وہ زوجہ ٴ مطلّقہ جس کا شوہر فوت ہوگیا اس میں اور شوہر کے ورثہ کے درمیان اصل طلاق میں اتفاق نظر اور زمان طلاق میں اختلاف پایا جاتا ہے، مطلّقہ زوجہ دعویٰ کررہی ہے کہ طلاق اسی بیماری میں واقع ہوئی جس میں وہ فوت ہوا ہے جبکہ ورثہ دعویٰ کررہے ہیں کہ طلاق، اُس کی زمانے میں واقع ہوئی ہے جب وہ صحیح وسالم تھا اس صورت میں کس کا قول مقدم ہے؟

جواب: زوجہ کو ثابت کرنا چاہئے کہ طلاق مرض الموت میں واقع ہوئی ہے، ورنہ کوئی حق نہیں رکھتی، لیکن بہتر ہے کہ ورثہ کے ساتھ ایک رقم پر مصالحہ کرلے۔

سوال ۸۸۰ -- اگر ایک خاتون کا مہر سفر حج مقرر تھا اور وہ خاتون حج کے سفر سے مشرف ہونے سے پہلے مرجاتی ہے، کیا اس کے وارث مہر کا مطالبہ کرسکتے ہیں؟ ایک سفر حج کا کئی وارثوں کے درمیان تقسیم کا کیا طریقہ ہوگا؟

جواب: جی ہاں، مطالبہ کرسکتے ہیں اور مرحومہ کے انتقال کے وقت کا ایک حج کے سفر کا خرچ شوہر سے لیں گے اور خاتون کے تمام اموال کی طرح اس مال کو بھی ورثہ کے درمیان تقسیم کریں گے۔

میراث کا دوسرا طبقہ: ارث کسانى که همزمان فوت کرده اند
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma