زکات فطره

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
استفتائات جدید 03
خمس کے متفرق مسائلزکات فطرہ کے خرچ کرنے کی جگہ

سوال ۳۴۹۔ مہمان کی کم سے کم مدت کتنی ہے تاکہ وہ میزبان کا نانخوار شمار ہوسکے ؟

جواب: چار پانج روز کافی ہیں۔

سوال ۳۵۰۔ میں عید سے پانچ رات پہلے ایک شخص کا مہمان تھا، شب عید میں نے اپنے گھر افطار کیا اور عید کے بعد دوبارہ چند روز اس کے یہاں رہا، زکات فطرہ کس کے اوپر ہے ؟

جواب: خود آپ کے اوپر ہے؛ لیکن احتیاط یہ ہے کہ اپنے میزبان سے فطرہ دینے کی اجازت لے لیں۔

سوال ۳۵۱۔ اگر میزبان آپ کا مقلد ہے، کیونکہ آپ اس مہمان کے فطرے کو میزبان کے اوپر نہیں جانتے جو شب عید مہمان ہوا ہو اور مہمان ایسے مرجع کا مقلد ہو جس کی نظر میں ایسے شخص کا فطرہ میزبان کے اوپر ہو تو اص صورت میں مہمان کا فطرہ کس کے ذمہ ہے ؟

جواب: مفروضہ سوال میں کسی کے بھی اوپر نہیں ہے ۔

سوال ۳۵۲۔ مسئلہ کی برعکس صورت میں کیا فرماتے ہیں؟

جواب: دونوں کو دینا چاہیے، اور کوئی ممانعت نہیں ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے اجازت لے لیں، تاکہ اصالةً ونیابتاً فطرہ ادا کرسکیں۔

سوال ۳۵۳۔ سرکاری ملازمین کی زکات فطرہ کس کے ذمہ ہے خواہ و ہ عمومی شعبے میں کام کرتے ہوں ہوں یا خصوصی شعبے میں؟

جواب: خود انھیں کے ذمہ ہے ۔

سوال ۳۵۴۔ اُن علماء کی زکات فطرہ جو رمضان المبارک میں تبلیغ کے لئے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں جاتے ہیں اور غالباً وہاں کے رہنے والوں میں کسی ایک شخص کے یہاں قیام کرتے ہیں، لیکن ہر شب کسی دوسرے کے یہاں مدعو ہوتے ہیں، کس کے اوپر ہے ؟

جواب: ان کی زکات فطرہ کسی پر بھی واجب نہیں ہے؛ مگر یہ کہ رمضان المبارک کے آخری چند روز کسی ایک جگہ ہوں، لیکن اگر سحر میں کسی ایک کے ہی یہاں رہتے ہوں اس صورت میں ان کی زکات فطرہ اسی پر واجب ہے ۔

سوال ۳۵۵۔ ملک یا بیرون ملک کی یونیورسٹیوں میں رہنے والے ایسے طلاب کا فطرہ کس کے ذمہ ہے جو یونیورسٹی میں کھانا کھاتے ہیں، خود ان پر یا یونیورسٹی پر؟

جواب: اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ معمولاً عزیز طلاب کھانا خریدکر کھاتے ہیں، اگرچہ قیمت میں ہی صحیح، زکات فطرہ خود انھیں کے اوپر ہے یا اس شخص کے اوپر ہے جو ان کا خرچ دیتا ہے

سوال ۳۵۶۔ کارخانوں یا دفتروں میں کام کرنے والوں کا زکات فطرہ خود ان کے اوپر ہے یا کارخانوں یا دفتروں کے اوپر؟

جواب: چونکہ کارخانوں یا دفتروں میں کام کرنے والوں کا کھانا ان کی تنخواہوں کا ایک حصّہ ہوتا ہے لہٰذا خود انھیں کے اوپر ہے ۔

خمس کے متفرق مسائلزکات فطرہ کے خرچ کرنے کی جگہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma