1. جادوکی حقیقت کیاہے ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 13
موسٰی بھی میدان میں آجاتے ہیں ۲۔ جادوگر،کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا ؟

جادوکی حقیقت کیاہے ؟ اگرچہ ہم اس سے پہلے تفصیل کے سا تھ اس سلسلے میں بحث کرچکے ہیں ک،لیکن ہم اس مقام پربھی ،مختصر و ضاحت کے طورپر ،چندجملے بیان کرنامناسب سمجھتے ہیں” سحر “ دراصل ہر اس چیز اور پر اس کام کے معنی میں ہے کہ جس کاماء خذ مخفی اور پہناں ہو لیکن روزمرہ کی زبان میں ایسے غیرمعمولی کاموں کو کہاجاتاہے جومختلف وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے انجام پاتے ہیں ۔
کبھی تواس میں مخض چالاکی ، دھوکہ ، فریب نظر اور ہاتھ کی صفائی ہوتی ہے ۔
کبھی بعض اجسام و مواد کے طبیعاتی وکیمیائی غیر معلوم خواص سے استفادہ کرتاہے اور کبھی شیاطین سے مدد لی جاتی ہے اوریہ سب مفہوم اس جامع لغوی مفہومیں داخل ہیں ۔
تاریخ میں ہمیں جادواورجادوگروں کے بارے میں بہت سے واقعات ملتے ہیں اور آج بھی ہمارے اس زمانے میں،ایسے اشخاص کہ جواس قسم کے کاموں میں مشغول ہیں کم نہیں ہیں لیکن چونکہ موجودات کے بہت سے خواص جو گزشتہ زمانے میںعام لوگوں سے مخفی تھے ہمارے زمانے میںواضح اور آشکار ہوگئے ہیں،یہاں تک کہ مختلف موجودات کے تعجبّ انگیز آثار کے بارے میں بہت کتابیں لکھی گئی ہیں، لہذا جادوگروں کے جادو کابہت ساحصّہ ان کے ہاتھ سے چھن گیاہے ۔
مثلاً آج ہم علم کیمیاکے ذریعے بہت سے ایسے اجسام کوجانتے ہیں کہ جن کاوزن ہواہواسے بھی زیادہ ہلکاہے اوراگرانہیں کسی جسم کے اندر رکھاجائے توممکن ہے کہ اس جسم میں حرکت پیداہوجائے اورکسی کواس سے تعجب بھی نہ ہوگا  یہاں تک کہ موجودہ زمانے کے بچّو ک بہت سے کھلونے شاید گزشتہ زمانے میں جادوکی کوئی قسم معلوم ہوتے ہوں ۔
آج کل سرکسوں میں ایسی نمائشیں دکھائی جاتی ہیں ،کہ جو گزشتہ زمانے کے جادوگروں کے جادوکے مشابہ ہیں،آئےنے،طبیعاتی اور کیمیائی اجسام کے خواص ،روشنی کی چمک سے ،کئی طرح سے استفادہ کرتے ہوئے عجیب وغریب منظر پیش کیے جاتے ہیں،کہ جنہیں دیکھ کربعض اوقات دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں ۔
البتہ ریاضت کرنے والوں کے غیر معمولی اعمال انے مقام پر خود ایک علیحدہ داستان ہیں جو بہت ہی حیرت انگیز اور تعجب خیز ہیں ۔
بہر حال جادواور سحر کوئی ایسی چیز نہیں کہ جس کاانکار کیاجائے یااسے خرافات اور فضول باتوں سے نسبت دی جائے چاہے گزشتہ زمانے میں ہویاموجودہ زمانہ میں ۔
قابل توجہ نکتہ یہ ہے کہ جادواسلام میں ممنوں اور گناہ ہان کبیرہ میں سے ہے کیونکہ بہت سے موقعوں میں،لوگوں کے گمراہ ہوجانے ،حقائق کی تحریف کرنے اور سادہ لو ح افراد کے مقائد کی بنیاد کو متنرلزل کرنے کاباعث ہوجاتاہے البتہ اس اسلامی حکم میں،بہت سے دوسرے احکام کی مانند ،استثنائی صورتیں بھی ہیں منجلہ ان کے نبوّت کاجھوٹا دعویٰ کرنے والے کے دعوے ٰ کوباطل کرنے کے لیے جادوکے اثر کوان لوگوں سے دور کرنے کے لیے کہ جو اس سے تکلیف اٹھارہے ہوں ،جادوکاسیکھنامستثنیٰ ہے ۔
سورة بقرہ کی آیت ۱۰۲ ، ۱۰۳ کے ذیل میں بھی ،اس تفسیر کی پہلی جلد میں،ہم اس بارے میں تفصیل کے ساتھ بات کرچکے ہیں ۔

موسٰی بھی میدان میں آجاتے ہیں ۲۔ جادوگر،کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma