۱۔ ” فاخلع نعلیک “ سے کیامراد ہے ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 13
بیابان میں آگ کاشعلہ۲۔ ایک سوال کاجواب

۱۔ ” فاخلع نعلیک “ سے کیامراد ہے ؟ جیسا کہ ہم بیان کرچکے ہیں کہ آیت کاظاہری مفہوم یہ ہے کہ موسٰی کواس مقدس سرزمین کے حترام میں کا حکم دیا گیاکہ اپنے پاؤ ں سے جوتے اتاردے اوراس وادی میں نہایت عجزو انکسار ری کے ساتھ قدم رکھے ، حق کوسنے اور فرمان رسالت حاصل کرے لیکن بعض مفسرین کچھ روایات کی پیروی کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ : یہ حکم اس وجہ سے دیاگیاتھاچونکہ اس جوتے کا چمڑا مردہ جانور کاتھا ۔
یہ بات خود اپنے طور پربعید نظر آتی ہے ۔کیونکہ کوئیوجہ نہیں تھی کہ موسٰی (علیه السلام) اس قسم کے آلودہ چمڑے اور جوتے سے استفادہ کرتے ۔
بعض نے دوسری روایات میں اس کاانکار بھی پایاجاتاہے  ایک روایت و ہ ہے جو امام زمانہ ( ارواحنالہ الفداء ) کے ناحئہ مقدس سے نقل ہوئی ہے کہ جواس تفسیرکی شّدت کے ساتھ نفی کرتی ہے (1) ۔
موجودہ توات کے سفیرخروج فصل سوم میں بھی یہی تعبیر کہ جو قر آ ن میں ہے نظر آتی ہے ۔
فاخلع نعلیک ای خوفیک : خوفک من ضیاع اھلک و خوفک من فرعون ” فاخلع نعلیک “ سے مراد یہ ہے کہ اپنے سے دوخوف و خطر دورکردے ایک اپنے گھر والوں کے اس بیان میں تباہ ہوجانے کا خوف اور دوسرا فرعوم کاخو ف (2) ۔
ایک حدیث میں امام صادق علیہ اسلام سے حضرت موسٰی (علیه السلام) کی زندگی کے اس واقعہ سے متعلق ایک عمدہ مطلب نقل ہواہے ،
آپ فرماتے ہیں :
کن لمالاترجواارجی منک لماترجوا،فان موسٰی بن عمران خرج لیقبس لاھلہ بارا جرجع الیھم وھوارسول نبی !
جن چیزوں کی تمہیں امید نہیں ہے ان کی ان چیزوں سے بھی زیادہ امیدرکھو کہ جن کی تمیں امید ہے کیونکہ موسٰی بن عمران ایک چنگاری لینے گئے تھے لیکن عہدئہ نبوت و رسالت کیساتھ واپس پلٹے (3) ۔
یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اکثر ایساہوتاہے انسا ن کسی چیز کی امید رکھتاہے مگر وہ اسے حاصل نہیں ہوتی ہے لیکن بہت سی اہم ترین چیزیں جن کی اسے کوئی امید نہیں ہوتی لطف پروردگارسے اسے مل جاتی ہیں ۔
یہی معنی امیرالمومنین علی علیہ اسلام سے بھی نقل ہو ا ہے (4) ۔


1۔ نوراثقلین ،جلد ۳ ، ص ۳۷۳۔
2۔ نوثقیلن ،جلد ۳ ، ص ۳۷۴۔
3۔ نورا ثقلین ،جلد ۳ ، ۳۷۴۔
4۔ سفینتہ البحار ، جلد ۱، ص ۵۱۳۔
بیابان میں آگ کاشعلہ۲۔ ایک سوال کاجواب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma