۳۔ نماز یاد خدا کا بہترین ذریعہ ہے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 13
۲۔ ایک سوال کاجوابسوره طه / آیه 17 - 23

۳۔ نماز یاد خداکابہترین ذریعہ ہے : زیر بحث آیات میں نماز کے ایک اہم فلسفہ کی طرف اشارہ ہواہے کہ وہ انسان اس جہان کی زندگی میں ۔ غافل کرنے والے عوامل کومدّ نظر رکھتے ہوئے یاددہانی کامحتا ج ہے ، ایسے وسیلے کے ذریعے ، جومختلف زمانی فاصلوں میں ،قیامت ،پیغمبروں کی دعوت اور مقصد خلقت کواسے یاددلائے اوراسے غفلت اور جہالت کے گرداب میں غرق ہونے سے بچائے ، نماز اس اہم ذمّہ داری کو پوری کرتی ہے ۔
انسام صحیح سویرے نیند سے بیدار ہوتاہے وہ نیند کہ جس نے اسے اس جہان کی ہرچیز سے ہیگانہ کریادیاتھازندگی ے پرگراموں کو نئے سرے سے شروع رناچاہتاہے ،ہرچیز سے پہلے نماز میں مشغول ہوتاہے اپنے دل و جان کوخداکی ےاد کے ساتھ بخشاہے ، اس سے قوت ومدد حاصل کرتاہے اوار پاکیز گی و صداقت کے ساتھ سعی و کوشش کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔
پھر جس وقت وہ روزانہ کے کاموں مشغول ہے ،اور چند گھنٹے گزرجاتے ہیں اور اکثر اس کے اورخداکی یاد کے درمیان جدائی ہوجاتی ہے ، اچانک ظہرکاوقت ہوجاتاہے اور وہ موء ذن کی آواز سنتاہے ”اللہ اکبر “  حیّ علی الصلٰوة ! : خدا ہرچیز سے برتر ہے کہ اس کی تعریف و توصیف کی جاسکے  نماز کے لیے آؤ “ تو نماز کے لیے تیار ہوجاتاہے اور اپنے معبود کے سامنے رازونیاز کے لیے کھڑا ہوجا تاہے ،اور اگر کسی قسم کی غفلت کاگردوغبار اس پر بیٹھ گیاہوتاہے تو وہ اسے دھودیتاہے ۔یہی وجہ ہے کہ خداوحی کے آغاز میں ابتدائی احکامات میں حضر ت موسٰی (علیه السلام) سے کہتاہے : نماز قائم کرو تاکہ میری یاد میں رہو۔
یہ بات خاص طور پرقابل توجہ ہے کہ یہ آیت کہتی ہے کہ نماز قائم کر تاکہ تومیری یاد میر یاد میں رہے لیکن سورئہ رعد کی آیہ ۲۸ میں ہے :
الابذکراللہ تطمئن القلوب
ذکرخدااطمینا ن اور سکون قلب کاسبب ہے ۔
اور سورہ فجر آیہ ۲۷ تا۳۰ میںفرماتاہے :
یاایتھاالنفس المطمئنة ارجعی الیٰ ربک راضیة مرضیة فادخلی فی عبادی واد خلی جنتّی
اے نفس مطمئنہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹ آ جبکہ تو بھی اس سے خوش ہے اور وہ بھی تجھ سے خوش ہے ، تو میرے بندوں میں داخل ہوجا،اور میری جنّت میں چلاآ۔
ان تینوں آیات کوایک دوسرے کہ ساتھ ملاکرہم اچھی طرح سمجھ جارتے ہیں کہ نماز انسان کو خداکی یاد دلاتی ہے ، خداکی یاداس کے نفسوں کو مطمئن بناتی ہے اور نفس مطنئن اسے مخصوص نبدوں اور بہشت جاوداں میں پہنچادیتا ہے ۔

۲۔ ایک سوال کاجوابسوره طه / آیه 17 - 23
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma