مخالف روایتیں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
شیعوں کا جواب
عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_
اہلسنت کی کتابوں میں متضاد روایتیں موجود ہیں جن میں سے بعض روایتیں اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم) وضو میں پیروں کو دھوتے تھے اور بعض میں یہ ہے کہ آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم) پیروں کا مسح کرتے تھے بلکہ بعض میں یہ بھی وارد ہواہے کہ نعلین پر بھی مسح کیا کرتے تھے !!
لیکن ہمیں علم اصول کا یہ قانون فراموش نہ ہونے پائے کہ جب بھی ایک مسئلہ میں دو روایتیں متضاد وارد ہوں تو سب سے پہلے انہیں جمع کرنے کی کوشش کی جائے اور جب جمع کا امکان نہ ہوتو انہیں قرآن سے مطابقت دی جائے پس ان میں سے جو بھی قرآن کے مطابق ہوگی اسے قبول کیا جائے گا اور دوسری روایت کو رد کردیا جائے گا ۔
لہذا وضو میں پیروں کو مسح کرنے یا دھونے کے متعلق جو روایتیں وارد ہوئی ہیں ، انہیں اس طرح جمع کیا جاسکتا ہے کہ آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم) وضو کے دوران مسح کرتے تھے اور پاکیزگی کی خاطر بغیر کسی وظیفہ کے ،پیروں کو دھو بھی لیا کرتے تھے ، جن راویوں نے آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم)کے وضو کو دیکھا ہے ، شاید انہیں اشتبا ہ ہوگیا ہے کہ آنحضرت وضو میں پیروں کو وظیفہ کے عنوان سے دھو یا کرتے تھے ۔
اتفاقاًیہ شیعوں کے درمیان بھی رائج ہے کہ وہ وضو میں پیروں کا مسح کرنے کے بعد اسے نظافت کی خاطر دھوتے بھی ہیں ، مخصوصاً پیروں کا دھونا ان مناطق میں زیادہ ہے جہاں جوتوں کے بدلے نعلیں وغیرہ کا استعمال زیادہ ہے جو عموماً کھلی ہوتی ہیں ، اسلئے کہ نعلین وغیرہ پیروں کو پوری طرح آلودہ ہونے سے نہیں بچاسکتیں ۔
بہرحال وضو میں مسح کرنا پیروں کے دھونے سے الگ ہے ۔
اس مسئلہ میں یہ بھی احتمال ہے کہ وہ لوگ جو نص کے مقابلہ میں اجتہاد کے قائل ہیں انھوں نے اس قاعدہ کے تحت پیروں کو دھونے کا فتوی دیا ہو اس لئے کہ پیروں کی گندگی دھوئے بغیر نہیں جاسکتی جیسا کہ ہم نے اہل سنت کے بعض علماء کی عبارتوں کو نقل کیا ہے کہ ان کے نزدیک بہتر یہ ہے کہ پیروں کو مسح کے بدلے دھویا جائے اس لئے کہ مسح کے ذریعہ پیروں کی گندگی برطرف نہیں ہوسکتی ۔
null
عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma