١۔ضرورت اور احتیاج

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
شیعوں کا جواب
عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_
بہت سے لوگ مخصوصا ًجوانوں کا طبقہ دائمی شادی کرنے سے معذور ہے ، اس لئے کہ دائمی شادی میں اس کے مقدمات کو فراہم کرنا، مختلف ذمہ داریوں کو قبول کرنا اور دیگر آمادگیوں کی ضرورت ہوتی ہے جو بعض جوانوں کے لئے بہت مشکل ہے بعنوان مثال:
١۔ بہت سے جوان پڑھائی کے دوران مخصوصاً ہمارے دور میں تعلیم کا سلسلہ چونکہ طولانی ہوتاہے لہذا دائمی شادی سے معذور ہوتے ہیں اسلئے کہ ان کے پاس نہ مناسب شغل ہوتاہے نہ ہی کوئی مکان اور نہ ہی شادی کے اخراجات کا انتظام ہوتا ہے، وہ اپنی شادیوں میں جس حدتک بھی اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کریں پھر بھی ضروری سامان مہیا کرنے سے بھی معذوررہتے ہیں ۔
٢۔ کچھ شادی شدہ لوگ ہیں جو بیرون ملک طولانی سفر کی وجہ سے ایک طرف نہ تو اپنی بیویوں کو ساتھ لے جاسکتے ہیں اور نہ ہی دوسری شادی کر سکتے ہیں ، جس کی وجہ سے جنسی محرومیت کا شکار ہوجاتے ہیں ۔
٣۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی بیویاں ایسی بیماریوں میں گرفتار ہوگئی ہیں جن سے جنسی خواہش کو پورا نہیں کیا جاسکتا ۔
٤۔ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو فوج میں کام کرتے ہیں جنہیں سرحدوں کی حفاظت اور دیگر ماموریتوں پر طولانی مدت کے لئے بھیج دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ جنسی محرومیت کا شکارہوجاتے ہیں اور اگر ہم صدر اسلام کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوگا کہ یہ مشکل متعہ کی تشریع کا باعث بنی تھی ۔
٥۔ کبھی بیوی کے حاملہ ہونے کی وجہ سے ،شوہر اپنی جنسی خواہش کو پورا نہیں کرسکتا یا ایسی ہی دوسری مشکلات جو جوانوں کے لئے درپیش ہیں ۔
ایسی اجتماعی ضرورتیں اور مشکلات ہمیشہ سے تھیں اور رہیں گی جو نہ صرف پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم) کے دور سے مخصوص تھیں بلکہ ہمارے دور میں شدید ہوگئی ہیں ۔
انسان ایسی مشکلات کے سامنے اپنے آپ کو دوراہے پر دیکھتا ہے وہ یا تو فحشاء میں مبتلا ہوجائے ( العیاذ باللہ ) یا ایک قسم کاوقتی نکاح کرے جس میں ایک طرف دائمی شادی کی مشکلات نہ ہوں اوردوسری طرف جنسی خواہش بھی پوری ہوجائے .
دونوں طریقوں سے چشم پوشی کا مشورہ اچھا ضرور ہے لیکن بہت سے لوگوں کے لئے ممکن نہیں ہے بلکہ بعض لوگ اسے محض خیال باطل سمجھتے ہیں جس پر عمل محال ہے .
null
عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma