فرقہ و ارانہ دشمنى کى خاطر اسلام کى جڑوں کوکھوکھلانہ کیا جائے _

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
شیعوں کا جواب
فریقین کى دو کتابیں:عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :

4_جن لوگوں کا اصرار ہے کہ مذہب شیعہ کو تحریف قرآن کے عقیدہ سے متہم کیا جائے ، گویا وہ اس بات کى طرف متوجہ نہیں ہیں کہ فرقہ وارانہ خصومت کى خاطر وہ اسلام کى جڑیں کاٹ رہے ہیں _کیونکہ غیر مسلم لوگ کہیں گے کہ عدم تحریف کا عقیدہ مسلمانوں کے در میان مسلم اور متفقہ عقیدہ نہیں ہے _
کیونکہ ایک عظیم گروہ تحریف قرآن کا قائل ہے _ ہم ان بھائیوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ فرقہ واریت اور تعصب آمیز دشمنى کى خاطر قلب اسلام یعنى قرآن مجید کو نشانہ نہ بنائیں_آیئےسلام اور قرآن پر رحم کیجئے اور بے جا تحریف کى باتوں کو اُچھال کر دشمن کو موقع فراہم نہ کیجئے_
5_شیعوں کے خلاف یہ تہمت اور افترا اس قدر پھیل چکى ہے کہ ایک مرتبہ ہم عمرہ کى خاطر بیت اللہ مشرف ہوئے _ سعودى عرب کے وزیر مذہبى امور سے ہمارى ملاقات ہوئی اس نے ہمارا پر تپاک استقبال کیا _لیکن کہنے لگا تمہارا قرآن ہمارے قرآن سے مختلف ہے (سمعت ان لکم مصحفا غیر مصحفنا) میں نے جواب میں کہا ،اس بات کو آزمانا انتہائی آسان ہے _آپ خود ہمارے ساتھ تشریف لے چلیے یا اپنا نمائندہ بھیج دیں(تمام اخراجات ہمارے ذمہ ہونگے )واپس تہران چلے چلتے ہیں_ قرآن مجید تمام مساجد اور گھروں میں موجود ہیں _تہرا ن میں ہزاروں مسجدیںاور لاکھوں گھر ہیں _مسجد یا گھر کا انتخاب آپکے نمائندے کے اختیار میں ہوگا _وہ جس گھر کا انتخاب کرے گا ہم اُس دروازے پر دستک دیکر قرآن مجید طلب کریں گے اس وقت آپ دیکھ لینا کہ شیعوں کے گھروں میں موجود قرآن مجید، دیگر مسلمان ممالک کے قرآن مجید کے ساتھ ایک لفظ کا بھى فرق نہیں رکھتا ہے _ آپ جیسے اعلى تعلیم یافتہ لوگوں کو اس قسم کى جھوٹى افواہوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے
6_ہمارے بہت سے قاری، انٹرنیشنل مقابلہ قرا ت میںاوّل نمبر پرآئے ہیں _ہمارے حافظ ، بالخصوص ہمارے کمسن حفاظ نے بہت سے اسلامى ممالک میں تعجب خیز اور قابل تحسین قرآنى منظر پیش کیئے ہیں_ ہر سال ہزاروں کى تعداد میں ہمارے حفّاظ اور قاریوں میں اضافہ ہوتا ہے_ ہمارے وسیع و عریض ملک میں جگہ جگہ حفظ ،قرا ت،تفسیر قرآن کى کلاسیں اور علوم قرآن کے کالج و یونیورسٹیاں موجود ہیں _ان تمام چیزوں کا اثبات ،نزدیک سے مشاہدہ کے ذریعہ تمام لوگوں کے لئے آسان ہے _
ان تمام موارد میں صرف اسى قرآن مجید سے استفادہ کیا جاتا ہے جو تمام مسلمان ممالک میں متداول ہے اور ہمارا کوئی بھى باشندہ اس معروف قرآن کے علاوہ کسى دوسرے قرآن کو نہیں پہچانتا ہے _ اور ہمارے ہاں کسى بھى مجلس یا محفل میں تحریف قرآن کى بات نہیںکى جاتى ہے_

فریقین کى دو کتابیں:عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma