١٢۔ دلچسپ داستان

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
شیعوں کا جواب
عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_
اس مقام پر اتمام بحث کے لئے ایک دلچسپ داستان کو ذکر کرنا بہتر ہوگا جو میرے ساتھ مسجد الحرام میں پیش آیا تھا :
ایک سال جب میں عمرہ کے لئے مکہ گیا تو مسجد الحرام میں نماز مغرب اور عشاء کے درمیان علماء حجاز کے ساتھ قداست صحابہ کے متعلق بحث کرنے کا موقع مل گیا ، ان لوگوں کا اعتقاد تھا کہ کسی کو صحابہ پر تنقید کا کوئی حق نہیں ہے ۔
میں نے ان میں سے ایک کو مخاطب کر کے کہا: فرض کرو ، اسوقت جنگ صفین جاری ہے ، تم ان دونوں میں سے کس کا ساتھ دو گے ، معاویہ کا یا علی کا؟
کہا : مسلم ہے علی کا ساتھ دوں گا ۔
میں نے کہا: اگر علی تم سے کہیں کہ یہ تلوار لو اور معاویہ کو قتل کردو تو کیا ایساکروگے؟
اس نے تھوڑی دیرخاموشی اختیار کی اور پھر کہا: معاویہ کو قتل کردوں گا لیکن اس کے خلاف ذرہ برابر انتقاد نہیں کروں گا !!
غیر منطقی عقائد پر اصرار کا نتیجہ بھی غیر منطقی ہوگا جو انسان کو متضاد چیزوں میں گرفتار کردے گا ۔
اس مقام پر حق بات تویہ ہے کہ قرآن اور تاریخ اسلام کی گواہی کے مطابق رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کے اصحاب کی تین قسمیں تھیں:
١۔ صحابہ کا پہلا گروہ ان لوگوں کا تھا جو شروع سے پرہیزگار ، متقی ، نیک ، صالح اور عادل تھے اور آخر تک اسی حالت پر باقی بھی رہے ۔ عاشو اسعداء و ماتوا السعداء ۔
٢۔ صحابہ کا دوسراگروہ ان لوگوں کا تھا جو زمانہ رسول(صلی الله علیه و آله وسلم)میں نیک اور متقی تھے لیکن بعد رسول(صلی الله علیه و آله وسلم)، دنیا اور اس رنگینیوں کی چاہت اور قدرت کے طمع نے انہیں منحرف کردیا اور نتیجہ برا ہوا ( جس کی زندہ مثالیں جنگ جمل اور جنگ صفین ہیں) ۔
٣۔ تیسرا گروہ ان لوگوں کا تھا جو شروع سے منافق اور دنیا پرست تھے اور اپنے گندے اغراض کی خاطر مسلمانوں کی جماعت میں شامل ہوگئے تھے جیسے کہ ابوسفیا ن وغیرہ۔
مندرجہ ذیل آیت پہلے گروہ کی بڑی خوبصورتی سے عکاسی کرتی ہے :
( ربنا اغفر لنا ولاخواننا الذین سبقونا بالایمان ولا تجعل فی قلوبنا غلا للذین آمنوا ربنا انک رئوف رحیم ) .
1) سورہ حشرآیت 10_
عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma