٤۔ صحابہ کون ہیں؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
شیعوں کا جواب
عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_
ایک دوسرا اہم نکتہ جسے یہاں بیان کرنا ضروری ہے وہ لفظ صحابہ ہے ۔
صحابہ سے مراد کون لوگ ہیں جن کے اطراف تقدس کا دائرہ کھینچا گیا ہے ، اس سلسلہ میں اہلسنت کے علماء نے اختلاف کیا ہے ۔
١۔ بعض علماء اہلسنت نے اس دائرے کو اس قدر وسیع کردیا ہے کہ جس نے بھی اپنی حیات میں رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کی زیارت کی ہو وہ آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم) کا صحابی ہے !اس تعبیر کو بخاری نے ذکر کیا ہے من صحب رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم) او رآہ من المسلمین فھو من اصحابہ!۔
اسی طرح اہلسنت کے امام احمد ابن حنبل نے اس دائرے کو وسیع سمجھا ہے اصحاب رسول اللہ کل من صحبہ شھرا او یوما او ساعة او رآہ ؛ ہر وہ شخص رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کا صحابی ہے جس نے رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کی مصاحبت میں ایک مہینہ یا ایک دن یا ایک گھنٹہ گذارا ہو یا انہیں دیکھا ہو !
٢۔لیکن بعض علماء اہلسنت جیسے قاضی ابوبکر محمد بن الطیب نے صحابہ کی تعریف کو محدود کرتے ہوئے کہا ہے : اگرچہ لفظ صحابہ کا مفہوم عام ہے لیکن امت صرف اسی کو صحابی مانتی ہے جوایک قابل ملاحظہ مدت تک حضرت(صلی الله علیه و آله وسلم) کی مصاحبت سے برخوردار رہا ہو لہذا اس شخص کوصحابی رسول(صلی الله علیه و آله وسلم) نہیں کہا جاسکتا جو رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کے ساتھ ایک گھنٹہ رہاہو یا چند قدم ساتھ ساتھ رہا ہو یا آپ (صلی الله علیه و آله وسلم)سے کوئی حدیث سنی ہو ۔
٣۔ بعض علماء اہلسنت جیسے سعید بن المسیب نے اس تعریف کو اور بھی محدود کرتے ہوئے کہا ہے : صحابی رسول(صلی الله علیه و آله وسلم) صرف وہی شخص ہو سکتا ہے جس نے کم از کم ایک یا دوسال رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کے ساتھ گذارے ہوں نیز ایک یا دو اسلامی لڑائیوں میں رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کے ہمراہ شرکت کی ہو ۔
یہ تمام تعریفیں اور وہ تمام تعریفات جنہیں ہم نے اطالہ کلام کی وجہ سے ذکر نہیں کیا ، ان سب سے سمجھ میں آتا ہے کہ صحابی کی تعریف مبہم ہے اور نہیں معلوم قداست کے دائرے میں کون کون لوگ شامل ہیں لیکن اکثر نے صحابہ کے وسیع معنی کو اختیار کیا ہے، اگرچہ ان تعریفات کی وجہ سے مورد بحث مسئلہ پر فرق نہیں پڑتا اس لئے کہ آئندہ مورد بحث واقع ہونے والے نقائص انہیں لوگوں میں موجود تھے جنہوں نے اپنی عمر رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کے ساتھ گذاری تھی ۔
1) تفسیر قرطبی، جلد 8، ص 237_
عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma