مقدمہ بحث

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
شیعوں کا جواب
عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_
اس بحث میں ہمارے مخاطب متعصب وہابی حضرات ہیں، اس لئے کہ تمام اسلامی فرقے بزرگوں کی قبروں کی زیارت کو جائز سمجھتے ہیں لیکن فرقہ وہابیت کے ماننے والے ہم پر اعتراض کرتے ہیں کہ ہم کیوں اپنے اماموں کی بارگاہوں کی زیارت کے لئے جاتے ہیں ؟ اسی وجہ سے وہ لو گ ہمیں قبوریون کہتے ہیں !
حالانکہ دنیا کی ہر قوم اپنے بزرگوں کی قبروں کا احترام کرتی ہے اور ان کی زیارت کے لئے جاتی ہے ۔
دنیا کے تمام مسلمان بھی اپنے بزرگوں کی قبروں کا احترام کرتے چلے آرہے اور اسی طرح احترام کرتے رہیں گے اور ان کی قبروں کی زیارت کو جاتے رہیں گے ، خواہ وہابیوں کا ایک معمولی گروہ مخالفت کرتا رہے اگرچہ وہ حقیقی مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔
البتہ وہابیوں کے بعض علماء نے قبر پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم) کی زیارت کو مستحب قرار دیا ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ تنہا قبر پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم) کی زیارت کے لئے نہ آئیں بلکہ حج و عمرہ اور مسجد النبی میں عبادت کی غرض سے آئیں اور قبر پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم) کی بھی زیارت کر لیں ۔
بن باز وہابیوں کا مشہور فقیہ جس نے کچھ ہی سال پہلے اس دنیا سے اپنی آنکھیں بند کیں ، الجزیرہجریدہ کی تحریرکے مطابق اس نے کہا : جو بھی پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم) کی مسجد کی زیارت کرنا چاہے اس کے لئے مستحب ہے کہ روضہ میں دو رکعت نماز پڑھے اور اس کے بعد رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)پر سلام بھیجے اور یہ بھی مستحب ہے کہ بقیع میں جائے اور وہاں پر مدفون شہیدوں کو بھی سلام کرے ۔
اہلسنت کے چاروں مشہور فقیہ کتاب الفقہ علی المذاہب الاربعہ کے مطابق کسی بھی قید و شرط کے بغیر پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم) کی زیارت کو مستحب سمجھتے تھے ، اس کتاب میں لکھاہے کہ رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کی قبر کی زیارت سب سے بہترین عمل ہے جس کے متعلق متعدد حدیثیں وارد ہوئی ہیں ، اس کے بعد چھ عدد احادیث نقل کی گئی ہیں ۔
وہابیوں کا یہ گروہ تین مسئلوں میں تمام مسلمانوں کا مخالف ہے :
١۔ قبروں کا بنانا ۔
٢۔ قبروں کی زیارت کو جانا ۔
٣۔ عورتوں کا قبروں کی زیارت کے لئے جانا ۔
ان مسائل میں ان لوگوں نے ایسی روایتوں کو دلیل بنایا ہے جن کی سندیں غلط ہیں یا ان کی دلالت مردود ہے ( ان شاء اللہ ہم عنقریب ان روایتوں کی حقیقت بیان کریں گے )۔
اس کے علاوہ ان لوگوں کے پاس اس مخالفت کی دوسری بھی دلیلیں ہیں یعنی وہ لوگ توحید اور شرک کے مسئلہ میں وسوسہ کا شکار ہوگئے ہیں، گویا ان لوگوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ قبروں کی زیار ت کرنا عبادت کے معنی میں ہے لہذا ان کے علاوہ تمام مسلمان ملحد اور مشرک ہیں!!
1) الجزیرہ اخبار شمارہ 6826( 22 ذى القعدہ 1411 ق)_
2) الفقہ على المذاہب الاربعہ، جلد 1 ،ص 590_
عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma