یہی سیدھی راہ ہے ۔

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 02
ولایت تکوینی حواری قرآن اور انجیل کی نظر میں

اس آیت سے اور قرآن کی دیگر آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیه السلام) ہر قسم کے ابہام اور اشتباہ کے خاتمے کے لئے اور اس لیے کہ آپ استثنائی ولادت کو آپ کی الوہیت پر سند نہ سمجھ لیں بار ابر کہتے تھے : اللہ ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے ۔ نیز میں اس کا بندہ ہوں اور اس کا بھیجا ہوا ہوں ۔ اس کے بر خلاف موجودہ تحریف شدہ انجیلوں میں حضرت مسیح (علیه السلام) کی زبان سے خدا کے بارے میں ”باپ “ کا لفظ نقل کیا گیا ہے ۔ قرآ ن میں ایسے مقامات پرلفظ” رب “ یا اس جیسے الفاظ نقل ہوئے ہیں ” انّ اللہ ربّی و ربّکم “۔ اور یہ دعوائے الوہیت کے خلاف اور اس کے مقابلے میں حضرت مسیح کی انتہائی توجہ کی نشان دہی کرتی ہے ۔

آخر میںزیارہ تاکید کے لئے فرمایا:” فاعبدوہ “ یعنی خدا کی پرستش اور عبادت کرو نہ کہ میری اور یہ تو حید و یگانہ پرستی ہی سیدھی راہ ہے ۔

 ۵۲۔ فَلَمَّا اٴَحَسَّ عِیسَی مِنْهم الْکُفْرَ قَالَ مَنْ اٴَنْصَارِی إِلَی اللهِ قَالَ الْحَوَارِیُّونَ نَحْنُ اٴَنْصَارُ اللهِ آمَنَّا بِاللهِ وَاشْہَدْ بِاٴَنَّا مُسْلِمُونَ۔
۵۲۔ حضرت عیسیٰ (علیه السلام) نے ان دو سے کفر( اور مخالفت ) کو دیکھا تو کہا : کون خد اکی طرف ( اور اس کے دین کے لئے ) میرا یاور و مددگار بنے گا ؟ حواریین ( جو ان کے مخصوص شاگرد تھے ) کہنے لگے ہم خدا کے یار و مدد گا رہیں ، اس پر ایمان لاتے ہیں اور آپ ( بھی) گواہ رہیں کہ ہم اسلام لے آئے ہیں ۔

تفسیر:

اہل یہود حضرت عیسیٰ کے آنے سے پہلے حضرت موسیٰ کی پیشین گوئی اور بشارت کے مطابق حضرت مسیح کے ظہور کے منتظر تھے لیکن جب انہوں نے ظہور فرمایا اور بنی اسرائیل کے ایک ستمگر اورمنحرف گروہ کو اپنے منافع خطرے میں نظر آئے تو صرف تھوڑے سے لوگ آپ کے گرد جمع ہوئے اور جن لوگوں کا خیال تھا کہ حضرت مسیح (علیه السلام) کی دعوت وقبول کرنے اور احکام خدا کی پیروی سے ان کی حیثیت اور قدر و منزلت خطرے سے دوچار ہوجائےگی انہوں نے قوانین الہٰی کو قبول کرنے سے منہ پھیر لیا ۔
دلیل وبر ہان سے انہیں کافی دعوت دینے کے بعد حضرت عیسیٰ (علیه السلام) اس نتیجے پرپہنچے کہ بنی اسرائیل کا ایک گروہ مخالفت او رگناہ پر مصر ہے اور وہ کسی انکار اور کجروی سے دستبردار نہیں ہوگا لہٰذا انہوں نے پکار کرکہا : کون ہے جو دین خدا کی حمایت اور میرا دفاع کرے
” فَلَمَّا اٴَحَسَّ عِیسَی مِنْهم الْکُفْرَ قَالَ مَنْ اٴَنْصَارِی إِلَی اللهِ “
صرف تھوڑسے افراد نے اس کا مثبت جواب دیا ۔ یہ چند پاک باز افراد تھے جنہیں قرآن نے حواریین کا نام دیا ہے ۔
انہوں حضرت مسیح (علیه السلام) کو پکار کر جواب دیا اور ہر قسم کی مدد کی ان کے مقدس مقاصد کی پیش رفت کی راہ میں دفاع کرنے سے دریغ نہ کیا ۔
حواریین نے حضرت عیسیٰ کی ہر طرح سے مدد کا اعلان کیا اور جیسا کہ قرآن نے مندرجہ ذیل آیت میں ان سے نقل کیا ہے کہنے لگے:
”قَالَ الْحَوَارِیُّونَ نَحْنُ اٴَنْصَارُ اللهِ آمَنَّا بِاللهِ وَاشْہَدْ بِاٴَنَّا مُسْلِمُون“َ۔
”ہم خدا کے یار و مدد گا رہیں ، خدا پر ایمان لائے ہیں اور آپ کو اپنے اسلام پر گواہ بناتے ہیں “۔
یہ امر قابل توجہ ہے کہ حواریوں نے حضرت عیسیٰ (علیه السلام) کی دعوت کے جواب میں یہ نہیں کہا کہ ہم آپ کے مدد گار ہیں بلکہ اپنی انتہائی توحید پرستی اور خلوص کے ثبوت کے لئے اورمقصد کے لیے ان کی بات کسی شرک کی بو نہ آئے ، وہ کہنے لگے: ہم خدا کے مدد گار اور ساتھی ہیں اور اس کے دین کی مدد کریں گے اور آپ کو اس حقیقت پر گواہ بناتے ہیں ۔ گویا وہ بھی یہ محسوس کرتے تھے کہ منحرف اور کج رو افراد آئندہ حضرت مسیح (علیه السلام) الو ہیت کا دعویٰ کریں گے لہٰذا وہ ان کے ہاتھوں میں کوئی دلیل نہیں دینا چاہتے تھے ۔
حواری کون تھے
” حواریین“ ” حواری “ کی جمع ہے اس کا مادہ ” حور“ جس کا معنی ہے ” دھو نا اور سفید کرنا“ کبھی کبھی یہ لفظ ہر سفید چیز کے لئے بھی بولا جاتا ہے اسی لئے سفید کاغذ کو عرب لوگ ” حواری“ کہتے ہیں بہشت کی حوروں کو بھی ان کے سفید رنگ کی وجہ سے ” حوریہ “ کہتے ہیں ۔
حضرت عیسیٰ (علیه السلام) کے شاگردوں کو ” حواری“ کیوں کہا گیا ہے ، اس لئے کہ بہت سے احتمالات پیش کئے گئے ہیں مگر جو چیز زیادہ قرین ِ عقل ہے اور دین کے عظیم رہبروں سے منقول احادیث میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے یہ ہے کہ وہ پاک دل لوگ تھے اور روحِ باصفا کے مالک تھے اس کے علاوہ وہ دوسروں کے افکار کو پاکیزہاور روشن کرنے ، لوگوں کے دامن کو آلودگی اور گناہ سے دھونے اور انہیں پاک کرنے میں بہت کوشاں رہتے تھے ۔
عیون الرضا میں امام علی بن موسیٰ علیہما السلام سے منقول ہے :
آپ (علیه السلام) سے سوال کیا گیا ۔ حواریین کا یہ نام کیوں رکھا گیا ؟
آپ (علیه السلام) نے فرمایا : ” بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا مشغلہ کپڑے دھونا تھا لیکن ہمارے نذدیک اس کی علت یہ ہے کہ انہوں نے خود بھی گناہ کی آلودگی سے پاک رکھا ہوا تھا اور دوسروں کو بھی پاک کرنے میں کوشاں رہتے تھے ۔

ولایت تکوینی حواری قرآن اور انجیل کی نظر میں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma