زکریا اور جناب مریم

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 02
حضرت مریم کی پرورشکیا شادی نہ کرنا باعثِ فضیلت ہے

تفسیر

ہم کہہ چکے ہیں کہ حضرت زکریا کی بیوی اور جناب مریم کی والدہ آپس میں بہنیں تھیں ، اتفاق کی بات ہے کہ دونوں ابتداء میں بانجھ تھیں ۔جناب مریم (ع) کی والدہ کو ایسی لائق بیٹی نصٰب ہوئی ، حضرت زکریا (ع) نے حضرت مریم (ع) کے خلوص اور حیران کن خصوصیات کو دیکھا تو آرزو کی ان کی بھی مریم جیسی پاکیزہ اور پرہیز گار اولاد ہو جس جا چہرہ عظمت الہٰی اور توحید کی علامت ہو ۔ حضرت زکری(ع) اور ان کی بیوی کی طویل زندگی اسی طرح گذر چکی تھی ظاہری طبعی قوانین اور فطرت کے نقطہٴ نظر سے یہ بعید نظر آتا تھا کہ اب ان کی کوئی اولاد ہو لیکن عشق الہٰی اور مریم (ع) کے محرابِ عبادت کے پاس بت موسم کے پھل دیکھنے کا اثر تھا کہ حضرت زکریا (ع) کے دل میں ابھی امید پیدا ہوئی اور انہوں نے بڑھاپے کے موسم میں خواہش کی کہ ان کے وجود کی شاخ پر بھی فرزند کی صورت میں میوہ پیدا ہو جائے لہٰذا جب وہ عبادت اور مناجات میں مشغول تھے انہوں نے خدا تعالیٰ سے فرزند کا تقاضا کیا ” قال ربِّ ھب لی من لّدنک ذرّیةً طیبةً انّک سمیع الدّعآء“ یعنی خدا وندا! مجھے پاکیزہ فرزند عطا فرما کہ تو بندوں کی دعائیں سننے والاہے ۔
” فَنَادَتْہُ الْمَلاَئِکَةُ وَہُوَ قَائِمٌ یُصَلِّی فِی الْمِحْرَاب“۔
زیادہ دیر نہ گذری تھی کہ زکریا (ع) کی دعا قبول ہوگئی ۔ وہ محراب عبادت میں مناجات کررہے تھےاور مشغو ل عبادت تھے کہ خد انے فرشتوں نے انھیں آواز دی اور بشارت دی کہ خدا تعالیٰ انھیں بہت جلد ایک بیٹا دے گا جس کا نام یحییٰ ہوگا اور جو ان صفات کا حامل ہوگا ۔

۱۔ وہ حضرت مسیح (ع) پر ایمان لائے گا اور اپنے ایمان سے انھیں تقویت پہنچائے گا ۔

(”مصدّقاً بکلمةٍ مِنَ اللَّہ “))
یاد رہے کہ اس آیت میں اور بعض دیگر آیات میں جن کا ذکر آگے آئے گا ” کلمہ“ سےمراد حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں اور جیسا کہ تاریخ میں آیا ہے حضرت یحییٰ (ع) حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے چھ ماہ بڑے ہیں اور پہلے شخص ہیں جنہوں نے جناب مسیح (ع) علیہ السلام کی نبوت کی تصدیق کی اور چونکہ وہ لوگوں میں پاکیزگی اور زہد و تقویٰ کے اعتبار سے بہت زیادہ شہرت رکھتے تھے لہٰذا جب حضرت مسیح (ع) کی طرف ان کی رغبت ، حضرت عیسیٰ (ع) کی دعوت و نبوت کی طرف لوگوں کی توجہ کے لئے بہت موٴثر ثابت ہوئی ۔
۲۔ حلم و عمل کے لحاظ سے معاشرہ کی رہبری ان کے ذمے ہوگی (” وسیداً“) علاوہ ازیں وہ اپنے تئیں سرکش ہوا و ہوس اور دنیا پرستی سے محفوظ رکھیں گے ، (” وحصوراً “) ۔
” حَصُور“ مادہ” حصر“سے ہے ، اس کا معنی ہے وہ شخص جو کسی حوالے سے اپنے آپ کو محاصرے میں رکھے ۔ کبھی یہ لفظ عدم ازدواج اور شادی نہ کرنے کے مفہوم میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔ بعض مفسرین نے مندرجہ بالا آیت میں اس لفظ سے یہی دوسرا مفہوم مراد لیا ہے نیز بعض روایات میں بھی اسی مفہوم کی طرف اشارہ ہوا ہے ۔

۳۔ وہ خد اکے پیغمبر اور صالحین میں سے ہوں گے ۔

حضرت مریم کی پرورشکیا شادی نہ کرنا باعثِ فضیلت ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma