اے مریم (ع) ! خدا پنی طرف سے تجھے ایک

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 02
مریم (ع) کی سر پرستی کے تعین کےسیح (ع) کی ولادت کا واقعہ

زیر نظر آیت اور سورہ صافات میں حضرت یونس (ع) کے بارے میں موجود آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ مشکل حل کرنے کے لئے یا تنازعے میں معاملہ آخری حد تک پہنچ جانے پر جب جھگڑا ختم کرنے کا کوئی راستہ سجھائی نہ دے تو قرعہ اندازی سے مدد لی جاسکتی ہے ، ان آیات کے ساتھ ساتھ پیشوایان اسلام سے منقول روایات بھی اس سلسلے میں موجود ہیں ۔ انہی آیات و روایات کے باعث فقہی کتابوں میں ” قاعدہ قرعہ“ فقہی قواعد و اصول میں سے ایک کے طور پر زیر بحث آنے لگا ۔
لیکن جیسا کہ اوپر اشارہ کیا گیا ہے کہ قرعہ اندازی فقط بے بسی اور مسئلے کے حل کی کوئی دوسری صورت باقی نہ رہ جانے کی صورت میں ہی کی جاسکتی ہے ، اس لئے مسئلہ کے حل کے لئے اور راستہ نکل آنے کی صورت میں قرعہ سے مدد لی جاسکتی ۔ قرعہ نکالنے کے لئے اسلام میں کوئی خاص طریقہ معین نہیں ہے بلکہ تیر کی لکڑیوں ، سنگریزوں یا کاغذ کا اس طرح استعمال کی اجائے کہ کسی کے خلاف سازش یا کسی کو نقصان پہنچنے کا احتمال باقی نہ رہے ۔
واضح ہے کہ اسلام میں قرعہ اندازی کے ذریعے کا دوبار ، لین دین اور معاملہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ کام کوئی مشکل مسئلہ نہیں جسے حل کرنے کے لئے قرعہ کو ذریعہ بنایا جائے اور ایسی آمدنی جائز نہیں ہے ۔
یہ نکتہ بھی قابل ذکر ہے کہ قرعہ لوگو ں کے تنازعات اور اختلافات سے ہیں مخصوص نہیں بلکہ اس سے دیگر مشکلات کے حل میں بھی مدد لی جاسکتی ہے ۔ مثلاً جیسا کہ احادیث میں آیا ہے کہ اگر کوئی کسی بھی سے بد فعلی کرے اور پھر اسے بھیڑ بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دے ۔ اب اگر اسے پہچانا نہ جاسکے تو تو قرقہ اندازی کے ذریعے ان میں سے ایک بھیڑ نکال لی جائے اور اس کا گوشت کھانے سے پر ہیز کیا جائے کیونکہ سارے ریوڑ کو چھوڑ دینا تو بڑے نقصان کا باعث بنے گااور پھر ان سب کا گوشت کھا نا بھی جائز نہیں ۔ یہاں قرعہ اس مشکل کو حل کرتا ہے ۔


۴۵۔ إِذْ قَالَتْ الْمَلاَئِکَةُ یَامَرْیَمُ إِنَّ اللهَ یُبَشِّرُکِ بِکَلِمَةٍ مِنْہُ اسْمُہُ الْمَسِیحُ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ وَجِیہًا فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ وَمِنْ الْمُقَرَّبِینَ۔
ترجمہ
۴۵۔وہ وقت ( یاد کرو) جب فرشتوں نے کہا : اے مریم (ع) ! خدا پنی طرف سے تجھے ایک کلمہ ( اور باعظمت شخصیت ) کی بشارت دیتا ہے جس کا نام عیسیٰ بن مریم ہے ، وہ دنیا و آخرت میں مقام و عظمت کا مالک ہو اور وہ مقربین میں سے ہے ۔
 

مریم (ع) کی سر پرستی کے تعین کےسیح (ع) کی ولادت کا واقعہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma