حضرت مریم کی ولادت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 02
پیغمبروں کا امتیازحضرت مریم کی پرورش

حضرت مریم کی ولادت

گذشتہ آیت میں آل عمران کا ذکر تھا اور ان آیات میں عمران (ع) کی بیٹی مریم (ع) کے بارے میں گفتگو شروع ہوئی ہے ۔ ان آیات میں اس عظیم خاتون کی ولادت ، پرورش اور زندگی کے دیگر اہم واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔
تاریخ اسلامی روایات اور مفسرین کے اقوال سے معلوم ہوتا ہے کہ حسنہ اوراشیاع دو بہنیں تھیں ۔ پہلی حضرت عمران کے نکاح میں آئیں حضرت عمران بنی اسرائیل کی بہت اہم شخصیت تھے ۔ دوسری کو اللہ کے ایک نبی زکریا (ع) نے اپنی زوجیت کے لئے منتخب فرمایالیا ۔۱
کئی سال گزرگئے ، حسنہ کے ہاں کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا ۔ ایک روز وہ ایک درخت کے نیچے بیٹھی تھیں دیکھا کہ ایک پرندہ اپنے بچوں کو غذا دے رہا ہے ، یہ منظر دیکھا تو اولاد کی خواہش ان کے دن میں آگ کی طرح بھڑک اٹھی ۔ انہوں نے خلوص ِ دل سے بار گاہ خداوندی میں بیٹے کی درخواست کی ۔ تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا یہ مخلصانہ دُعا ہدف اجابت کو پہنچی اور وہ حاملہ ہوگئیں ۔بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ نے حسنہ کے شوہر حضرت عمران کی طرف وحی کی تھی کہ انھیں ایک بابرکت لڑکا عطا کیا جائے گا ۔ جو علاج مریضوں کو شفا دے گا ۔ حکم خدا سے مردوں کو زندہ کرے گا اور بنی اسرائل کے لئے پیغمبری کے فرائض بھی سر انجام دے گا ۔ انھوں نے یہ واقعہ اپنی بیوی حسنہ سے بیان کیا وہ حاملہ ہوئیں تو ان کا خیال تھا یہی وہ لڑکا ہے جو اس وقت ان کے رحم میں ہے ۔ وہ بے خبر تھی کہ ان کے رحم میں تو اس لڑکے کی والدہ جناب مریم ہیں اسی لئے انہوں نے نذر کی تھی کہ بیٹے کو خانہ خدا بیت المقدس کا خدمت گذار بنائیں گی ، پیدا ئش ہوئی تو انہوں نے دیکھا کہ وہ لڑکی تھی ۔ اب وہ پریشان ہوئیں ۔ سوچنے لگیں کہ کیا کروں کیونکہ بیت المقدس کی خدمت تو لڑکے کیا کرتے ہیں ۔ قبل از ین کبھی کسی لڑکی کو بیت المقدس کی خدمت گزاری کے لئے منتخب نہیں کیاگیا تھا ۔
اب ہم آیات کی تفسیرکی طرف لوٹتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اس واقعے کے آخری حصے کو قرآن نے کیسے بیان کیا ہے ۔
” اذ قالت امرات عمران.......“
اس آیت میں زوجہ عمران کی نذر کا تذکرہ ہے ۔ ( وہ حاملہ ہوئیں تو انہوں نذر کی کہ اپنے بچے کو بیت المقدس کا خدمت گزار بنائیں گی کیونکہ اللہ نے ان کے شوہر عمران کو جو اطلاع دی تھی اس سے وہ یہ سمجھے بیٹھی تھیں کہ ان ہاں لڑکا ہوگا ، اس لئے انہوں لفظ ” محرّراً“ استعمال کیا ۔ اور ” محرّرة“ نہیں کہا انہوں خدا سے درخواست کی کہ وہ ان کی نذر قبول کرے ” فتقبل منّی انّک انت السمیع العلیم “۔
” محرّر“ ” تحریر “ کے مادہ سے لیا گیا ہے جس کا معنی ہے ” آزاد کرنا “ اس زمانہ میں یہ لفظ ایسی اولاد کے لئے بولاجاتا تھا جو عبادت خانے کی خدمت کے لئے معین کی جائے تاکہ وہ عبادت خانے کی صفائی اور دوسری خدمات سر انجام دیں اور فراغت کے وقت پروردگار کی عبادت میں مشغول رہیں ۔” محرّر “ ان خدمت گزاروں کو اس لئے کہتے تھے وہ ماں باپ کی ہر قسم کی خدمت سے آزاد ہوتے تھے اور عبادت خانہ کی خدمت کو اپنے لئے باعث افتخار سمجھتے تھے ۔
بعض کہتے ہیں جب بچے خدمت کے کچھ قابل ہوجاتے بالغ ہونے تک ماں باپ کی نگرانی میں خدمت سر انجام دیتے تھے اور بعد ازاں خود سے کام کرنے لگتے ۔ چاہتے تو عبادت خانہ میں اپنا کام ختم کرکے باہر چلے جاتے اور چاہتے تو کام جاری رکھتے ۔
”فَلَمَّا وَضَعَتْہَا قَالَتْ رَبِّ إِنِّی وَضَعْتُہَا اٴُنْثَی“۔
اس آیت میں بچی کی ولادت کے بعد حضرت مریم کی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے پریشان ہوکر کہا : خدا وندا !میں نے بچی کو جنم دیا ہے اور تو جانتا ہے کہ جو نذر میں نے کی ہے اس کے لئے لڑکی لڑکے کی طرح نہیں ہوسکتی اور لڑکی لڑکے کی طرح ان فرایض کو انجام نہیں دے سکتی ۔

 ” ولیس الذکر کالا نثیٰ “ ۔
اس آیت میں موجود قرائن اور آیت کی تفسیر میں وارد ہونے والی رویات سے معلوم ہوتا ہے کہ ” الیس الذکر کالانثیٰ “ ۔( لڑکا لڑکی کی طرح نہیں )یہ جملہ حضرت مریم کی والدہ کا ہے نہ کہ کلام خدا ہے لیکن قاعدةً حضرت مریم کی والدہ کو کہنا چاہئیے تھا ” لیس الانثیٰ کالذکر “ لڑکی لڑکے کی طرح نہیں ہے ” کیونکہ انہوں نے تو لڑکی کو جنم دیا تھا نہ کہ لڑکے کو ۔ اس لفظ سے ممکن ہے کہ اس جملے میں تقدیم و تاخیر ہو ۔ جیساکہ اہل عرب غیر اہل عرب کے کلام میں ہوتا ہے ہوسکتا ہے وضع حمل کے وقت پیش آنے والی اچانک پریشانی کے سبب بے سمجھے یوں کہہ دیا ہو کیونکہ وہ تو لڑکے کی آس لگائے بیٹھی تھیں تاکہ وہ بیت المقدس کا خدمت گزار بنے ۔ اسی رجحان کے پیش نظر ممکن ہے بے ساختہ انہوں نے پہلے بیٹے کا ذکر کیا ہو حالانکہ جملہ بندی اور مولود کا تقاضا تھا کہ وہ بیٹی کا نام پہلے لیتیں ۔
آیت میں ” واللہ اعلم بما وضعت“۔ ( خد ابہتر جانتا ہے کہ عمران کی بیوی نے کیا جنم دیا ہے ) اصطلاح میں جملہ معترضہ ہے ۔
یعنی ضرورت نہ تھی کہ مریم کی والدہ کہتی کہ خدا یا! میں نے تولڑکی کو جنم دیا ہے کیونکہ خدا تو جانتا ہی تھا کہ اس نے کیا جنم دیا ہے وہ شروع سے انعقاد نطفہ اور رحم مادر کے تمام مرحلوں سے آگاہ ہے ۔
” و انّی سمّیتھا مریم “۔
اس جملہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مریم کا یہ نام ان کی والدہ کے ذریعے سے وضع حمل کے وقت ہی رکھ دیا گیا تھا ، یاد رہے کہ مریم لغت میں ” عبادت گذار خاتون “ کو کہتے تھے ۔ یہ نام حضرت مریم (ع) کی پاکباز والدہ کے اس انتہائی عشق اور لگاوٴ کامظہر ہے جو انہوں نے اپنے بچے کو عبادت الٰہی کے لئے وقف کرنے کے لئے تھا لہٰذا انہوں نے نام رکھنے کے ساتھ ہی خدا سے درخواست کی کہ وہ اس نومولود بچی اور اس کی آئندہ اولاد کو شیطانی وسوسوں سے بچائے رکھے اور انہیں اپنے لطف و کرم کی پناہ میں رکھے ۔ ”
”وَإِنِّی اٴُعِیذُہَا بِکَ وَذُرِّیَّتَہَا مِنْ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ ۔“

۳۷۔فَتَقَبَّلَہَا رَبُّہَا بِقَبُولٍ حَسَنٍ وَاٴَنْبَتَہَا نَبَاتًا حَسَنًا وَکَفَّلَہَا زَکَرِیَّا کُلَّمَا دَخَلَ عَلَیْہَا زَکَرِیَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِنْدَہَا رِزْقًا قَالَ یَامَرْیَمُ اٴَنَّی لَکِ ہَذَا قَالَتْ ہُوَ مِنْ عِنْدِ اللهِ إِنَّ اللهَ یَرْزُقُ مَنْ یَشَاءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ۔
ترجمہ
۳۷۔ اس کے پروردگار نے اس ( مریم ) کو خوشی سے قبول فرمالیا اور اس کے وجود ( کے پودے) کو خوب اچھی طرح پروان چڑھا یا ، زکریا کو ان کا کفیل بنایا جب زکریا وہاں داخل ہوتے خاص غذا وہاں موجود پاتے ۔ اس سے پوچھتے: یہ کہاں سے لائی ہو ۔ وہ کہتی : یہ خد اکی طرف سے ہے ، خدا جسے چاہتا ہے بے غیر حساب رزق دیتا ہے ۔

 


۱ کچھ روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران بھی پیغمبر تھے اور ان پر بھی وحی نازل ہوتی تھی ۔توجہ رہے کہ یہ عمران حضرت موسیٰ کے والد نہیں ۔ان دونوں میں کوئی اٹھارہ سال کا فاصلہ ہے ۔
 
پیغمبروں کا امتیازحضرت مریم کی پرورش
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma