مریم (ع) کی سر پرستی کے تعین کے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 02
خدا نے انہیں بر گزیدہ کیا اے مریم (ع) ! خدا پنی طرف سے تجھے ایک

جیسا کہ گزشتہ آیات کی تفسیر میں کہا جاچکا ہے جناب مریم کی والدہ پیدائش کے بعد اپنی نوزائیدہ بچی کو ایک کپڑے میں لپیٹ کر عبادت خانے میں لے آئیں ۔ وہاں بنی اسرائیل کے علماء اور بزرگوں سے کہنے لگیں : یہ نو مولود بچی خانہٴ خدا کی خدمت کے لئے نذر کی گئی ہے اس کی سر پرستی اپنے ذمے لے لیں ۔ جناب مریم (ع) چونکہ حضرت عمران (ع) کے خاندان سے تھیں اور یہ ایک بزرگ خاندان تھا اس لئے بنی اسرائیل کے علماء اور عباد ان کی سر پرستی کا منصب حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے تھے ۔
قرعہ ڈال کر فیصلہ کرنے کا ان اتفاق ہوگیا ، وہ ایک نہ رکے کنارے گئے وہاں انھوں نے اپنی قرعی ڈالنے کی لکڑیاںپیش کیں ۔ ان میں سے ہر ایک لکڑی یا قلم پر ان میں سے ایک ایک کا نام لکھا گیا ۔ جوقلم پانی میں ڈوب جاتی اس کا قرعی نکلتا صرف جس کی قلم سطح آب پر رہتی اس کے نام قرعہ شمار ہوتا ، جس قلم پر حضرت زکریا (ع) کانام تھا پہلے پانی کی گہرائی میں چلی گئی اور پھر پانی پر ابھر آئی ۔ یوں حضرت مریم (ع) سر پرستی کا منصب حضرت زکریا (ع) کے حصّے آیا اور حقیقت میں بھی وہی اس کام کے لئے اہل تر تھے کیونکہ ایک تو وہ پیغمبر خدا تھے اور دوسرا ان کی بیوی حضرت مریم کی خالہ تھیں ۔
مندرجہ بالا آیت اس واقعے کے ایک پہلو کی طرف اشارہ کررہی ہے فرمیا گیا ہے : مریم (ع) کی جو کچھ سر گذشت ہم نے تمہیں بیان کی ہے یہ غیب کی خبروں میں سے ہے کیونکہ یہ واقعہ اس طرح سے خرافات سے پاک گذشتہ تحریف شدہ کتب میں بھی کہیں موجود نہیں تھا اس لئے آسمانی وحی ہی اس کی سند بن سکتی تھی (” ذٰلک من انبآء ا لغیب نوحیہ الیک “۔) ۔
پھر اس واقعے کے ایک حصہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے : مریم (ع) کی سر پرستی کے تعین کے لئے جب وہ اپنی قلمیں پانی میں ڈال رہے تھے تم موجود نی تھے ( وَمَا کُنْتَ لَدَیْہِمْ إِذْ یُلْقُونَ اٴَقْلاَمَهم اٴَیُّهم یَکْفُلُ مَرْیَم)
یونہی جب وہ کفالتِ مریم پر جھگڑ رہے تھے تو تم پاس نہ تھے اور یہ سب کچھ تم پر صرف وحی کے ذریعے نازل ہوا ہے ۔
اختلاف دور کرنے کا آخری طریقہ قرعہ اندازی ہے

خدا نے انہیں بر گزیدہ کیا اے مریم (ع) ! خدا پنی طرف سے تجھے ایک
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma