(۲) توریت کیا ہے :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 02
1- حق کا مفہوم :(3) انجیل کیا ہے ؟

 ” توراة“ طبرانی زبان کا لفظ ہے ، اس کا معنی ہے ” شریعت اور قانون“ ۔ یہ لفظ خدا کی طرف سے حضرت موسیٰ بن عمران پر نازل ہونے والی کتاب کے لئے بولاجاتا ہے ، نیز بعض اوقات عہد عتیق کی کتب کے مجموعے کے لئے اور کبھی کبھی تورات کے پانچوں اسفار کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے ۔
اس کی وضاحت یہ ہے کہ یہودیوں کی کتب کے مجموعے کو عہد عتیق کہتے ہیں ، اس میں تورات اور چند دیگر کتب شامل ہیں ۔
تورات کے پانچ حصے ہیں جنہیں سفر پیدائش ، سفر خروج، سفر لاویان، سفر اعداد اور سفر تثنیہ کہتے ہیں ، اس کے موضوعات یہ ہیں :
(۱) کائنات، انسان اور دیگر مخلوقات کی خلقت ،
(۲)حضرت موسیٰ (ع) بن عمران ، گذشتہ انبیاء اور نبی اسرائیل کے حالات اور ،
(۳) اس دین کے احکام کی تشریح ۔
عہد عتیق کی دیگر کتابیں در اصل حضرت موسیٰ (ع) کے بعد موٴرخین کی تحریر کردہ ہیں ، ان میں حضرت موسیٰ بن عمران کے بعد کے نبیوں ، حکمرانوں اور قوموں کے حالات بیان کئے ہیں ۔
یہ تعبیر کہے واضح ہے کہ تو رات کے پانچوں اسفار سے اگر صرف نظر کرلیا جائے تو دیگر کتب میں سے کوئی کتاب بھی آسمانی کتاب نہیں ہے ۔ خود یہودی بھی اس کا دعویٰ نہیں کرتے ۔ یہاں تک کہ حضرت داوٴد سے منسوب زیور جسے وہ مزامیر کہتے ہیں ، حضرت داوٴد کے مناجات اور پند نصائح کی تشریح ہے ۔ رہی بات تورات کے پانچوں سفروں کی تو ان میں ایسے واضح قرائن موجود ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ بھی آسمانی کتابیں نہیں ہیں بلکہ وہ تاریخی کتب ہیں جو حضرت موسیٰ بن عمران علیہ السلام کے بعد لکھی گئی ہیں کیونکہ ان میں حضرت موسیٰ (ع) کی وفات، ان کے دفن کی کیفیت اور ان کی وفات کے بعد کچھ حالات مذکور ہیں ۔خصوصاً سفر تثنیہ کے آخر ی حصے میں یہ بات وضاحت سے ثابت ہوتی ہے کہ یہ کتاب حضرت موسیٰ بن عمران علیہ السلام کی وفات سے کافی مدت بعد لکھی گئی ہے ۔
علاوہ از یں ان کتب میں بہت سی خرافات اور ناروا باتیں انبیاء و مرسلین سے منسوب کردی گئی ہیں ، بعض بچگانہ باتیں بھی ہیں جو ان کے خود ساختہ اور جعلی ہونے پر گواہ ہیں نیز بعض تاریخی شواہد بھی نشاندہی کرتے ہیں کہ اصلی تورات غائب ہوگئی اور پھر حضرت موسیٰ بن عمران کے پیروکاروں نے یہ کتابیں تحریر کیں ۔۱

 


۱.مزید وضاحت کے لئے ” الھدی الیٰ دین المصطفیٰ “ (عربی)” الرحلة العدرسیة ( عربی)رہبر معاونت ( فارسی اور قرآنو آخری پیغمبر(فارسی ) اور ان جیسی دیگر کتب کا مطالعہ کریں ۔

 

1- حق کا مفہوم :(3) انجیل کیا ہے ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma